وجود

... loading ...

وجود

جے یو آئی نظریاتی کا ادھورا انضمام

پیر 29 فروری 2016 جے یو آئی نظریاتی کا ادھورا انضمام

جمعیت علمائے اسلام (ف) ملک کی بڑی سیاسی و مذہبی جماعت ہے۔ اس تنظیم کی جہاں بہت ساری کامیابیاں ہیں وہیں انہیں داخلی طور پر ہمیشہ انتشار ،بد نظمی اور دستور کی پامالی جیسی مشکلات و مسائل کا بھی سامنارہا ہے۔ مولانا سمیع الحق کی جمعیت (س) اسی سے نکلی ہے اور پھر 2008ء میں مولانا عصمت اﷲ ، حافظ فضل محمد بڑیچ ، مولانا عبدالقادر لونی ، مولانا حنیف اور عبدالستار شاہ چشتی جیسے دیرینہ اور پکے رہنماؤں اور کارکنوں کا اپنا راستہ الگ کرنا یقینا ایک اور بڑا دھچکا تھا۔ ان رہنماؤں نے جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے نام سے الگ جماعت کی بنیاد رکھی ۔ رفتہ رفتہ ان کی تنظیم بلوچستان کے کونے کونے میں قائم ہوگئی۔ خیبر پشتونخوا، سندھ اور پنجاب تک اپنی دعوت پھیلادی۔ مولانا عصمت اﷲ جو نہ صرف بڑے عالم دین ہیں بلکہ پارلیمانی سیاست کے تجربہ کے حامل سیاستدان بھی ہیں ،جمعیت نظریاتی کے امیر منتخب ہوئے۔ حافظ فضل محمد بڑیچ مرحوم (اﷲ انہیں جنت نصیب کرے ) وہ بھی معروف شخصیت تھے۔ سینیٹر رہ چکے تھے۔ ان کا شہرہ بلوچستان کے دینی حلقوں میں ایک ماہر مدرس کا تھا ۔

جمعیت علمائے اسلام نظریاتی دراصل جے یو آئی (ف) کے اندر مدتوں سے آئین اور دستور کی پامالی اور شخصیات کے غلبے کا نتیجہ ہے ۔نظریاتی قائم کرنے والوں کا مطالبہ تھا کہ پارٹی کے اندر ان افرادا ور رہنماؤں کا احتساب ہو جو مختلف اوقات میں وزارتوں اور حکومتی مناصب پر متمکن رہے ہیں۔

ان حضرات نے اس نئی جماعت کی قیادت سنبھالی۔ بلاشبہ انہیں بڑے جفاکش کارکن میسر آئے ۔یوں جمعیت نظریاتی نے سیاست کے میدان میں جگہ بنالی ۔ 2008ء کے عام انتخابات میں عبدالخالق بشر دوست ژوب سے بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور مولانا عصمت اﷲ نے قومی اسمبلی کی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے اسوقت کے صوبائی امیر مولانا محمد خان شیرانی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔ گویامجموعی طور پر اس الیکشن میں جمعیت علماء اسلام (ف) کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور2013ء کے عام انتخابات میں اگر چہ جمعیت نظریاتی کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکی مگر جمعیت (ف) کو بھی مشکل صورتحال سے دو چار کردیا۔

تو جناب! آخر کار مولانا عصمت اﷲ نے اپنے دیگر ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام (ف) سے انضمام کرلیا۔ یوں جمعیت نظریاتی میں بھی دراڑ پڑ گئی ۔ مولانا عصمت اﷲ ایک نیک نام عالم دین ہیں جو نظریاتی کے قیام سے قبل طویل عرصہ کنارہ کش رہے۔انہیں جمعیت علمائے اسلام (ف) کی پالیسیوں پر تحفظات تھے۔ اب لمبے عرصے بعد دوبارہ رجوع تو کرلیا لیکن اپنے مشکل و قت کے ساتھیوں سے بچھڑنے کی بنیاد پر ۔ یہ انضمام 25فروری2016ء کو ہوا ۔ مولانا فضل الرحمان اس تقریب میں خود شریک تھے اور کہا کہ انضما م سے گلدستہ مکمل ہوگیا۔ میری دانست میں گلدستہ ابھی بھی اجڑا ہوا ہے۔ اس کی خوشبو اور تازگی تب لوٹ کر آئے گی جب جمعیت علمائے اسلام نظریاتی اپنے پورے حجم کے ساتھ پھر سے جے یو آئی ف کا حصہ بنے گی ۔ چونکہ یہ جماعت قائم ہے اور ا س کا حلقہ اثر اپنی جگہ کافی حد تک موجود ہے۔ البتہ مولانا عصمت اﷲ کے جانے کے بعد نقصان ضرور ہوا ہے۔ جمعیت نظریاتی میں انضمام کے موضوع پر تقسیم پیدا ہوئی ہے۔ مولانا عصمت اﷲ کے بقول جمعیت نظریاتی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے مستقل ارکان( جن کی تعداد40تھی )نے اپنے اصول و شرائط کی بنیاد پر انضمام کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ،جس کی مرکزی مجلس عاملہ نے لاہور کے اجلاس میں منظوری دی تھی۔ یعنی دونوں

جماعتوں کی کمیٹیوں کا رپورٹ مسودے پر اتفاق رائے ہوا اور اس مسودے کو مرکزی مجلس شوریٰ میں پیش کیا گیا۔ بحث مباحثے کے بعد بالآخرمسودے کو رائے شماری کیلئے پیش کیاگیا جس پر شوریٰ کے معزز اراکان نے واضح اکثریت کے بعد مشروط طور پر منظوری و تائید کی۔ جبکہ انضمام کے مخالف جے یو آئی نظریاتی کے رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ لاہور میں ہونے والے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اول توصوبائی امراء اور جنرل سیکریٹریز کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا ۔ دوئم اس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ انضما م کے حوالے سے مذاکرات چھ رکنی کمیٹی کرے گی اور انضمام کا آخری اجلاس جس میں جے یو آئی کی جانب سے نامزد ارکان اور مصالحتی کمیٹی کے ارکان موجود تھے بھی بے نتیجہ رہے۔ جس کے بعد طے یہ ہوا کہ آئندہ مذاکرات نہیں ہوں گے اور شوریٰ سے جس مسودے کی منظوری کی بات ہوئی اس میں اصول و ضوابط کی پامالی ہوئی ۔ شوریٰ کے140ممبران کا یہ اجلاس نواں کلی میں مولانا عصمت اﷲ کے مدرسہ میں ہوا تھا جس میں انضمام مخالف ارکان نے سرے سے رائے شماری میں حصہ ہی نہیں لیا یعنی بائیکاٹ کیا۔ چنانچہ آئین میں ترمیم یا ایک بڑا فیصلہ کرنے کیلئے شوریٰ کی ایک تہائی اکثریت کی حمایت درکار ہوتی ہے ، جبکہ فیصلہ وہاں موجود ساٹھ اکسٹھ ارکان نے کیا ۔ بقول ان کے یہاں تو پوری جماعت کی بنیادیں ختم ہورہی تھیں یعنی انضمام کا فیصلہ ہونے جا رہا تھا جس کے لئے ایک تہائی اکثریت لازم تھی اور تمام فیصلے شخصی بنیادوں پر ہوئے۔ اور جس بنیاد پر انضما م ہوا ہے وہ بھی فی الوقت عمل پذیر ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ جو مسودہ مولانا عصمت اﷲ کی جانب سے آئین میں ترمیم کے حوالے سے پیش کیاگیا ہے اُس پر غور مارچ میں جمعیت علمائے اسلام کے جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوگا۔ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی دراصل جے یو آئی (ف) کے اندر مدتوں سے آئین اور دستور کی پامالی اور شخصیات کے غلبے کا نتیجہ ہے ۔نظریاتی قائم کرنے والوں کا مطالبہ تھا کہ پارٹی کے اندر ان افرادا ور رہنماؤں کا احتساب ہو جو مختلف اوقات میں وزارتوں اور حکومتی مناصب پر متمکن رہے ہیں۔ لہذا جن پر بدعنوانی ثابت ہو ان کا تنظیم سے اخراج ہو نیز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کی مسلسل نظراندازی کا تدارک ہو۔ اسی طر ح ایسی شخصیات کو شامل نہ ہونے دیا جائے جو بد عنوانی اور جرائم کا پس منظر رکھتے ہوں ۔ پارٹی برملا افغانستان اور دنیا بھر کی اسلامی تحریکات کی اخلاقی حمایت کرے ۔ ان کا بنیادی مطالبہ رکن سازی کے مروجہ نظام کی تبدیلی کا بھی تھاجس میں تنظیمی انتخابات کے دوران تمام اصول و روایات کو بری طرح مسخ کیا جاتا ہے۔ مولانا عصمت اﷲ یقینا اپنے حامیوں کی ایک جمعیت کے ساتھ دوبارہ جے یو آئی (ف) کا حصہ بن گئے ہیں لیکن جن تحفظات و احساسات کا وہ سالوں سے اظہار کرتے آرہے تھے ،وہ اب بھی ایک سوال ہے اور سوال یہ بھی ہے کہ آیا مولانا عصمت اﷲ کا اطمینان کیسے ممکن ہوگا۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی جیسے تیسے اپنی جگہ موجود ہے ۔ اچھا ہوتا کہ کچھ تاخیر گوارا کرکے انضما م کیلئے پوری جماعت کی مرضی و منشاء شامل کر لی جاتی ۔ جس وقت مولانا عصمت اﷲ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ انضمام کا اعلان کررہے تھے عین اس وقت کوئٹہ کے میزان چوک پر جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے تحت ایک بڑا جلسہ عام ہورہا تھا جو رات آٹھ بجے تک جاری رہا۔ جے یو آئی (ف) داخلی طور پر تقسیم ہے ۔ مولانا شیرانی کی امامت میں چند رہنماء اپنے پارٹی دستور و آئین اور نظم کو سرے سے خاطر میں نہیں لاتے۔ اطاعت نظم و جماعت سے دانستہ سر کشی کی ایک مثال مولانا محمد خان شیرانی کا پشین میں اجتماع سے خطاب ہے ۔ یہ اجتماع انضمام والے دن منعقد کیا گیا۔اس دن پارٹی کارکن انہماک سے انتظار میں تھے، ان کی مسرت دیدنی تھی مگر پشین میں جلسہ کرنے والوں نے گویا خود کو دانستہ طور پر لا تعلق رکھا ۔ مرکزی امیر کوئٹہ میں موجود تھے اور پشین میں باغیانہ طرز عمل کا مظاہرہ ہو رہا تھا ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی بلوچستان میں قیادت نیک نام اور مخلص لوگوں کے ہاتھ میں ہے بالخصوص سکندر ایڈووکیٹ کی یہ سعی ہے کہ کارکن اور رہنما تنظیم اور دستور کی اطاعت پر کاربند ہوں۔ غرض صوبائی تنظیم کو خود سرگروہ کی سرکشی کا سامنا ہے جس سے پارٹی کی بنیادیں کمزور ہونے کا خدشہ ہے اور یہی خودسری و سرکشی جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے قیام کا موجب بنی تھی۔ چنانچہ یہ انضمام ادھورا ہے ۔مجھے ذاتی طور پر دلی خوشی ہوگی جب جے یو آئی نظریاتی پوری طرح جے یو آئی(ف) میں ضم ہو، چنانچہ ضروری ہے کہ نظریاتی بھی اب لچک دکھائے ۔


متعلقہ خبریں


جے یو آئی کسی سیاسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلائے گی، مولانا فضل الرحمان وجود - منگل 20 اگست 2024

 جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اب اپنے داخلی معاملات کو سنجیدگی سے لینے کے قابل ہوئی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جے یو آئی کسی سیاسی اتحا...

جے یو آئی کسی سیاسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک خود چلائے گی، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی نے خود ٹرانس جینڈر قانون منظور کیا، اب یہاں کیا لینے آئی، چیف جسٹس شریعت کورٹ وجود - پیر 03 اکتوبر 2022

وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے خود اس ایکٹ کو منظور کیا ہے تو اب یہاں کیا لینے آئی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے وکیل نے ٹرانس جینڈر قانون کی حمایت کا اعتراف کیا ہے جب کہ چیف جسٹس شریعت کو...

جے یو آئی نے خود ٹرانس جینڈر قانون منظور کیا، اب یہاں کیا لینے آئی، چیف جسٹس شریعت کورٹ

پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر عبدالقیوم سومرو جے یو آئی میں شامل وجود - جمعه 20 مئی 2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر عبدالقیوم سومرو جے یو آئی میں شامل ہوگئے۔ عبدالقیوم سومرو نے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عبدالقیوم سومرو سابق صدر آصف علی زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری بھی رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو سندھ کے سابق صوبائ...

پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر عبدالقیوم سومرو جے یو آئی میں شامل

صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ بار، ن لیگ ،جے یو آئی کے جوابات جمع وجود - جمعرات 24 مارچ 2022

سپریم کورٹ بار،مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام نے صدارتی ریفرنس پر اپنا اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے صدارتی ریفرنس سے متعلق جمع کرائے گئے تحریری جواب میں عدم اعتماد تحریک میں رکن پارلیمان کے ووٹ کا حق انفرادی قرار دیا ہے، سپریم کورٹ ...

صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ بار، ن لیگ ،جے یو آئی کے جوابات جمع

متحدہ اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے لیے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ وجود - منگل 08 مارچ 2022

متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے لیے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے 161 ممبران ہیں اور اپوزیشن نے تحریک انصاف کے 28 اور ایک اتحادی پارٹی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ (ن) لیگ کے سا...

متحدہ اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کے لیے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک وجود - جمعه 21 جنوری 2022

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک ہوگئے، مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے ملاقات کی جس میں مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، آغا محمود شاہ، کامران مرتضیٰ ، اپوزیشن لیڈر کے پی کے اسمبلی اکرم خان درانی ا...

مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک

ہماری جدوجہد کے سبب اداروں کو پی ٹی آئی سے ذرا سا ہاتھ کھینچنا پڑا، فضل الرحمان وجود - اتوار 02 جنوری 2022

متحدہ اپوزیشن پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے تین سال قوم کو موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کے عزائم اور ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کیا، آج ہماری مسلسل جدو جہد کی وجہ سے اداروں کو ذرا سا ہاتھ کھینچنا پڑا،اگر مستقبل میں مداخلت نہ ہوئی تو عوامی قوت کے ساتھ...

ہماری جدوجہد کے سبب اداروں کو پی ٹی آئی سے ذرا سا ہاتھ کھینچنا پڑا، فضل الرحمان

’’حب بلوچ‘‘ نہیں ’’بغض پاکستان‘‘ ہے جلال نورزئی - جمعه 23 ستمبر 2016

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اپنی انتہا پر ہے ۔بھارت اس کشیدگی میں مزید اضافے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ممکن ہے کہ وہ کسی تصادم سے بھی گریز نہ کرے ۔چنانچہ ضروری ہے کہ پاکستان اپنے اندر کے مسائل و تنازعات کے فوری حل پر تو جہ دے ۔بلوچستان کا مسئلہ بھی حل طلب ہے ۔ یہ سوچنا ہو گا کہ ا...

’’حب بلوچ‘‘ نہیں ’’بغض پاکستان‘‘ ہے

امریکا بھارت گٹھ جوڑ جلال نورزئی - منگل 13 ستمبر 2016

چین پاکستان اقتصادی راہداری ہر لحاظ سے ’’گیم چینجر‘‘ منصوبہ ہے۔ دونوں ممالک یعنی چین اور پاکستان سنجیدہ ہیں اور سرعت کے ساتھ ان منصوبوں کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔ پاک آرمی پوری طرح اس پر نگاہ رکھی ہوئی ہے اور یقینا اس بات کی ضرورت بھی ہے۔ فوج اور تحفظ کے ا دارے فعال نہ ہوں تو منفی ق...

امریکا بھارت گٹھ جوڑ

باب دوستی پرنا مناسب احتجاج جلال نورزئی - هفته 03 ستمبر 2016

پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان تمام تر رنجشوں کے باوجود ایثار اور محبت کا رشتہ ختم نہیں کیا جاسکا ہے۔ اگر چہ غنیم یہی چاہتا ہے ۔ یہ والہانہ تعلق صدیوں پر مشتمل ہے۔ برصغیر پر انگریز راج کے بعد بالخصوص برطانوی ہند کے مسلمان رہنماؤں کے ساتھ افغان امراء کا انس و قربت کا کوئ...

باب دوستی پرنا مناسب احتجاج

قومی ہم آہنگی اور یہ تبریٰ بازی جلال نورزئی - منگل 16 اگست 2016

قومی اسمبلی کے 9؍اگست کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی کی تقریر بہت ساروں پر بجلی بن کر گری ، برقی میڈیا پر محمود خان اچکزئی کی کچھ یوں گرفت ہوئی کہ جیسے سول ہسپتال جیسا ایک اور سانحہ رونما ہوا ہو۔اور تواتر کے ساتھ غداری کے فتوے آنے شرو ع ہو گئے۔ حالانکہ ملتے جلتے رد عمل کا اظہار ع...

قومی ہم آہنگی اور یہ تبریٰ بازی

قومی ’’ہیروز ‘‘ کی بے قدری جلال نورزئی - اتوار 14 اگست 2016

کوئٹہ کے نوجوان باکسر محمد وسیم نے ورکنگ باکسنگ کونسل انٹرنیشنل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت کر عالمی شہرت حاصل کرلی۔ یہ مقابلہ جنوبی کوریا کے شہر سیؤل میں ہوا۔ مد مقابل فلپائن کا باکسر’’ جیتھر اولیوا‘‘ تھا جس کو آسانی سے مات دیدی گئی۔ محمد وسیم یہ ٹائٹل جیتنے والا پہلا پاکستانی باکس...

قومی ’’ہیروز ‘‘ کی بے قدری

مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر