... loading ...
ایران نے سنی اکثریتی صوبے میں ایک گاؤں کی پوری آبادی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جس پر منشیات فروشی اور اسمگلنگ کا الزام تھا۔ یہ انکشاف ایرانی وزیر برائے خواتین و امور خانہ شہیندخت مولاوردی نے نیم سرکاری خبری ادارے مہر نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
شہیندوخت کا کہنا تھا کہ ایران منشیات کی اسمگلنگ کے معاملے کو اب تک گرفت میں لینے میں ناکام رہا ہے، جس کی وجہ ناکام پالیسیاں رہی ہیں لیکن موجودہ حکومت نے معطل شدہ فیملی سپورٹ پروگرام بحال کیا ہے کیونکہ اگر مارے گئے افراد کے لواحقین کو مدد نہیں دی گئی تو وہ جرائم کی راہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے نہ ہی یہ بتایا کہ وہ کون سا بدنصیب گاؤں تھا کہ جس کی پوری بالغ مرد آبادی سزائے موت کی حقدار ٹھیری، اور نہ ہی یہ بتایا کہ یہ سزائیں بیک وقت دی گئی تھیں یا وقتاً فوقتاً؟۔
انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمینسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایران سزائے موت دینے والے ممالک میں نمایاں ترین ہے اور چین کے بعد اس کا نمبر دوسرا ہے۔ 2014ء میں ایران میں کم از کم 753 افراد کو پھانسی دی گئی، جن میں سے نصف سے بھی زیادہ منشیات کی اسمگلنگ کے ذمہ دار قرار دیے گئے تھے۔ پھر 2015ء میں ایمینسٹی نے ایران میں سزائے موت کے رحجان میں زبردست اضافہ دیکھا، جس میں صرف پہلے چھ ماہ میں ہی لگ بھگ 700 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
سزائے موت کے خلاف مہم چلانے والے گروپ ‘ریپریو’ کی مایا فوا کہتی ہیں کہ ایک گاؤں کے تمام افراد کو پھانسی چڑھا دینا ظاہر کرتا ہے کہ ایران کو کیا خبط ہے۔ پھر سزائے موت کی سزائیں زیادہ تر ان افراد کو دی جاتی ہیں جو کم عمر ہوتے ہیں، یا تشدد کے ذریعے حاصل کیے گئے اقبالی جرم کو بنیاد بنایا جاتا ہے یا پھر غیر شفاف ذریعے سے چلایا گیا مقدمہ بنتا ہے۔ یہ ایران کی ایک شرمناک حرکت ہے اور اقوام متحدہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
انسانی حقوق کی مختلف انجمنیں بارہا اقوام متحدہ سے مطالبہ کر چکی ہےکہ وہ ایران کی انسداد منشیات (اینٹی نارکوٹکس) مہم کو سرمایہ دینا بند کرے، جب تک کہ تہران منشیات فروشی یا اسمگلنگ پر سزائے موت دینے کا قانون ختم نہیں کرتا۔
ایمینسٹی انٹرنیشنل نے ایران میں کم عمر افراد کو سزائے موت دینے کے معاملے پر خاص طور پر زور دے رکھا ہے۔ جنوری میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں انسانی حقوق کی انجمن کا کہنا تھا کہ 2005ء سے 2015ء کے دوران 73 ایسے افراد کو سزائے موت دی گئی، جن کی عمریں کم تھیں۔
واضح رہے کہ ایران کا واحد سنی اکثریتی صوبہ سیستان و بلوچستان ملک کا پسماندہ ترین علاقہ ہے۔ یہاں غربت پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے جبکہ مجموعی طور پر زندگی و خواندگی کی شرح کم ترین اور ساتھ ساتھ نومولود بچوں میں اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ اور جرائم بھی دکھائی دیتے ہیں، جن کو بنیاد بنا کر یہاں کے عوام کا باقاعدہ قتل عام کیا جارہا ہے۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...