وجود

... loading ...

وجود

اور اب شرجیل میمن.....!

پیر 15 فروری 2016 اور اب شرجیل میمن.....!

NAB

ڈاکٹر عاصم کا ’’معلوماتی رس ‘‘نچوڑ کر ریفرنس کا ’’گلاس ‘‘تیار کرلیا گیا ہے اور اب قومی احتساب بیورو(نیب )سات سال بعد اپنی تنخواہ ”حلال” کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ریفرنس منظور ہوتے ہی نیب کا شکنجہ ڈاکٹر عاصم کے بیان کردہ لوگوں کے گرد کسا جائے گا۔ عزیر بلوچ کی فائل کے ساتھ ابھی تک زیادہ ’’چھیڑ چھاڑ‘‘ نہیں کی گئی، بعض رپورٹرز اور اینکرز اپنی خواہش کے مطابق خبریں بنا کر’’ٹی آر پی‘‘ کے ساتھ اپنے نمبر بنا رہے ہیں تو کچھ اپنی ’’جان‘‘ بچانے کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔ دبئی سے عزیر بلوچ کی پاکستان اچانک منتقلی پر پریشان سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے لندن کی اڑان بھری، لیکن ہیتھرو ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کے ہتھے چڑھ گئے جہاں ان سے کئی گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ انہیں یہ ہدایت بھی مل گئی کہ وہ 14 فروری کو حکام کے سامنے دوبارہ پیش ہوں اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ اپنے ہوٹل سے کہیں بھی سفر کریں تو اطلاع لازمی کریں۔ لندن پولیس نے ان کی ہوٹل کو ہی ’’عارضی‘‘ سب جیل بنا دیا ہے۔ یہ سندھ کے پہلے سیاستدان ہیں جو اپنے خرچے پر’’ قید بالرضا‘‘ کاٹیں گے اور یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہوگا۔ شرجیل میمن پر کرپشن کے مقدمات کی ایک طویل فہرست ہے۔ ان کے دو فرنٹ مین بھی گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ ان کے پرسنل سیکرٹری کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ سابق صوبائی وزیر اویس مظفر ٹپی ابھی تک منظر نامے سے غائب ہیں۔ بعض واقفانِ حال کا یہ بھی کہنا ہے کہ اویس مظفر ٹپی کو’’آخری کارڈ‘‘کے طور پیش کیا جاسکتا ہے۔

نیب کی پے درپے کارروائیوں پر وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ برہم بلکہ آگ بگولا ہورہے ہیں تو دوسری جانب ’’عزیر‘‘ کارڈ کو فی الحال روک لیا گیا ہے اور اب’’سیاسی‘‘ آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔ باخبر حلقے یہ بھی کہتے ہیں کہ شرجیل میمن نے اسٹیبلشمنٹ کے بعض حلقوں سے رابطے کرکے پیشکش کی ہے کہ اگر انہیں معاف کردیا جائے تووہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اہم ثبوت سامنے لائیں گے۔

لندن پولیس نے شرجیل میمن کی ہوٹل کو ہی ’’عارضی‘‘ سب جیل بنا دیا ہے۔ یہ سندھ کے پہلے سیاستدان ہیں جو اپنے خرچے پر’’ قید بالرضا‘‘ کاٹیں گے اور یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہوگا۔

شرجیل میمن کے وزارت اطلاعات کے دور میں گھپلے اور بدعنوانیوں کا ایک نیا دور چلا ۔ سینہ گزٹ سے یہ اطلاع بھی ہے کہ شرجیل میمن کے گھر سے اربوں روپے کی رقم برآمد ہوئی جسے لانچوں کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔ مقتدر حلقوں نے سندھ کے کپتان قائم علی شاہ کو شرجیل میمن اور دیگر وزرا کی بدعنوانیوں کے بارے میں آگاہ کیا تو انہوں نے وقتی طور پر اسٹیبلشمنٹ کو مطمئن کرنے کے لئے شرجیل میمن کی وزارت تبدیل کردی، لیکن جیسے ہی شرجیل میمن کو خبر ہوئی تو وہ بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک چلے گئے۔ لیکن جب انہیں بیرون ملک بیٹھ کر بھی تحفظ کا احساس نہ ہوا اوردبئی سے گم شدہ ہونے والے عزیر بلوچ کی گرفتاری کراچی سے ظاہر ہوئی تو انہوں نے دوستوں سے مشاورت کی اور عدہ معاف گواہ بننے کے لئے تیار ہوگئے۔

نیب کی پھرتیاں سب کو نظر آرہی ہیں اور اب یہ کارروائیاں صرف سندھ تک ہی محدود نہیں رہیں گی بلکہ پنجاب کی بھی آٹھ اہم شخصیات کے خلاف کیسز تیار کر لئے گئے ہیں اور نندی پور پروجیکٹ میں اہم افسران کی گرفت صوبائی حکومت کے لئے درد سر بننے والی ہے، جس میں ایک صوبائی وزیر ایک وفاقی وزیر اور ایک ایم این اے بھی شامل ہیں۔ واقفانِ حال یہ بھی کہتے ہیں کہ شرجیل میمن کے بعد ایک اور’’شاہ ‘‘کا نمبر بھی آنے والا ہے جو سندھ کے اہم وزیر ہیں۔ ایک وقت تو ایسا بھی تھا جب انہیں وزیر اعلی سندھ بنانے کی بھی تیاریاں مکمل تھیں لیکن سندھ سید ایسوسی ایشن کی جانب سے ’’کلیئرنس‘‘ نہ ملنے پر انہیں وزارت پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

اگر کوئی بھی شخص حکمرانوں کے چہروں کو غور سے دیکھ لے اور چہرہ شناس بھی ہو تو اسے اندازہ ہوجائے گا کہ یہ لٹکے ہوئے منہ اور اترے ہوئے چہرے کیا پیغام دے رہے ہیں۔ کچھ اہل ِنظر کو دھرنے والے دنوں کا خوف نظر آرہا ہے اور بعض افراد یہ کہتے ہیں کہ غلام اسحاق خان کے آخری دنوں کا طوفان بھی ایسا ہی تھا۔ عزیر بلوچ نے تو ابھی چند راز اگلے ہی تھے کہ پیپلز پارٹی کے کئی وزرا اور صوبائی اسمبلی کا’’ہاضمہ‘‘ خراب ہوگیا۔ بعض ارکان ملک چھوڑ کر چلے گئے تو کچھ نے اِدھر ادھر ہونے کی حکمت عملی اپنالی۔ سندھ اسمبلی میں یہ کڑا وقت بھی آسکتا ہے کہ جب حزبِ اختلاف کے ارکان یہ مطالبہ کردیں کہ وزیر اعلی ایوان میں اکثریت کھوچکے ہیں اس لئے اعتماد کا ووٹ دوبارہ لیا جائے۔ یہ مرحلہ بڑا خطرناک ہوسکتا ہے اور اقتدار کا تخت و تاج ڈول سکتا ہے اور ایک دفعہ سندھ اسمبلی میں سجا سجایا تخت خالی ہو گیا تو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ سندھ کا آئندہ حکمران کون ہوگا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے 1971 کے الیکشن میں حصہ لیا تو سندھ اسمبلی کی ساٹھ میں سے 28 نشستیں پیپلز پارٹی نے حاصل کی تھیں، اسے ایوان میں ووٹوں کی عددی اکثریت حاصل نہیں تھی لیکن’’ سیاسی‘‘ جادوگری نے پیپلز پارٹی کے سر پر تاج رکھ دیا اور ان کے قدموں میں تخت بچھادیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہیں تاریخ خود کو دوبارہ نہ دہرا نے لگے۔ سندھ میں کچھ نہ کچھ ہونے کی خوشبو آ رہی ہے اور سب سے پہلے سندھ میں ہی کچھ ہوگا بلکہ بہت کچھ ہوگا۔

سندھ حکومت اِن دنوں عوام کی خدمت کے لئے منصوبہ بندی نہیں کر پا رہی ہے۔ ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں، کراچی تباہ ہورہا ہے، سندھ کے اندرونی علاقوں اور خاص طور پر تھر سے روزانہ تین چار بچوں کی اموات کی خبرآ رہی ہے، لیکن کسی کو بھی فکر نہیں ہے، ہر کوئی اپنی جان بچانے اور ویزہ لگانے میں مصروف ہے۔ پیپلز پارٹی کا تو نعرہ ہی ’’جان‘‘ ہے تو جہان ہے، بنتا جارہا ہے …..نہ سیاسی تقریبات ہیں اور نہ سماجی و ثقافتی پروگرام کی صدارتیں، پورا سندھ خاموش ہے، صرف ٹی وی ٹاک شوز پر تھوڑا بہت شور شرابہ ہے۔

پاکستان کی سیاست بھی اس وقت منجمد ہے…. ایسا لگتا ہے کہ اب صرف مایوسی راج کرے گی اور جو طاقتور ہیں انہوں نے اب کچھ نہ کچھ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم اور عزیر بلوچ کے اعترافات کے بعد اداروں کی آنکھیں بھی کھل گئی ہیں، انہیں یقین نہیں آرہا کہ جمہوریت کے نام پر اس ملک میں کیسا کالا کاروبار ہو رہا تھا؟ اس لئے بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں اب زلزلہ بھی آنے والا ہے او ر آفٹر شاک بھی،پھر سب کچھ بدل جائے گا اور لوگ یہ بھی دیکھ لیں گے کہ آخری قہقہہ کون لگاتا ہے؟


متعلقہ خبریں


عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر وجود - منگل 20 اگست 2024

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کر دیا۔ نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر کیا، نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس دو والیم پر مشتمل ہے۔ نیب ک...

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر

غیر قانونی لائسنس، زائد اثاثے، نیب کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ وجود - جمعرات 03 نومبر 2022

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو غیر قانونی لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب ہیڈ کوارٹر نے نیب لاہور کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کے لیے 15 دن کا وقت دے...

غیر قانونی لائسنس، زائد اثاثے، نیب کا عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

زائد اثاثوں کا الزام، نیب نے منظور وسان کے خلاف نیب انکوائری بند کر دی وجود - جمعه 02 ستمبر 2022

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری شواہد نہ ملنے کے باعث بند کر دی۔ آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں نیب پراسیکیوٹر نے سندھ ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا کہ منظور وسان کے...

زائد اثاثوں کا الزام، نیب نے منظور وسان کے خلاف نیب انکوائری بند کر دی

مخلوط حکومت جلد فیصلے نہیں کرسکتی، موجودہ حالات میں الیکشن واحد حل ہے، مریم نواز وجود - جمعرات 12 مئی 2022

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فوج کا سربراہ محترم ہیں، پاکستانی فوج کا سربراہ ایسا شخص ہونا چاہئے جو ہر قسم کے داغ سے پاک ہو، نقل کے عادی شخص کو فوج کے آئینی دائرے میں رہ کرکام کرنے سے تکلیف ہے، مخلوط حکومت مختصر وقت میں فیصلے نہیں کرسکتی ،موجودہ حالا...

مخلوط حکومت جلد فیصلے نہیں کرسکتی، موجودہ حالات میں الیکشن واحد حل ہے، مریم نواز

نیب نے مختلف محکموں سے فرح خان کی جائیداد کی تفصیلات مانگ لیں وجود - بدھ 11 مئی 2022

قومی احتساب بیورو( نیب )نے فرح خان کے خلاف تحقیقات میں مختلف محکموں سے فرح کی جائیداد اور بینکوں سے اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مانگ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق خاتون اول کی سہیلی فرح خان اور اس کے شوہر کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں نیب نے مختلف محکموں کو فرح...

نیب نے مختلف محکموں سے فرح خان کی جائیداد کی تفصیلات مانگ لیں

شرجیل میمن کو پھر صوبائی وزیر بنا دیا گیا،محکمہ اطلاعات سندھ کا قلمدان دینے کا فیصلہ وجود - جمعرات 21 اپریل 2022

سندھ کابینہ میں تبدیلی کرکے رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کو ایک بار پھر صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے جبکہ وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا نام سندھ کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔ شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ...

شرجیل میمن کو پھر صوبائی وزیر بنا دیا گیا،محکمہ اطلاعات سندھ کا قلمدان دینے کا فیصلہ

چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن، ڈاکٹر عاصم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر وجود - جمعه 18 فروری 2022

سندھ یونائٹیڈ پارٹی نے ڈاکٹر عاصم حسین کو سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سرچ کمیٹی کا مجوزہ سربراہ بنانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سینئرنائب صدرروشن برڑو کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ڈاکٹر عاصم پہلے بھی دو مرتبہ چیئر...

چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن، ڈاکٹر عاصم  کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

غیرقانونی ٹھیکے، نیب ریفرنس میں حفیظ شیخ بھی ملزم نامزد وجود - بدھ 16 فروری 2022

قومی احتساب بیورو(نیب )کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ بھی ملزم نامزد ہو گئے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے اجلاس میں 2 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں 6 انویسٹی گیشن کی بھی منظوری دی گئی۔۔ ریفرنس فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران کے خلاف دائر کرنے کی...

غیرقانونی ٹھیکے، نیب ریفرنس میں حفیظ شیخ بھی ملزم نامزد

منی لانڈرنگ ،انسانی اسمگلنگ کے الزامات، بشیرمیمن کی عبوری ضمانت میں توسیع وجود - پیر 31 جنوری 2022

لاہور کی سیشن عدالت نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی عبوری ضمانت میں 22فروری تک توسیع کردی۔ عدالت نے بشیر میمن کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ عدالت نے ایف آئی اے سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ پیر کے روز بشیر میمن اپنے وکلاء کے ہمراہ...

منی لانڈرنگ ،انسانی اسمگلنگ کے الزامات، بشیرمیمن کی عبوری ضمانت میں توسیع

نیب،ایف آئی اے کی نیشنل انشورنس کمپنی کے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز وجود - منگل 25 جنوری 2022

نیب، ایف آئی اے، وزارت خزانہ، وزارت کامرس، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ایکشن میں آتے ہی نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) افسران میں کھلبلی مچ گئی۔ اپنی مبینہ غیر قانونی تقرریوں، بھرتیوں، ترقیوں، بد عنوانیوں، خلاف ضابطہ اقدامات جیسے ایشوز پر پردہ ڈالنے اور تحقیقات سے بچاؤ ک...

نیب،ایف آئی اے کی نیشنل انشورنس کمپنی کے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز

نیب ،ڈی جی سطح کے متعدد افسران کے تبادلے وجود - جمعه 24 دسمبر 2021

قومی احتساب بیورو نے اپنے ڈی جی سطح کے متعدد افسران کے تبادلے کردیے۔چیئرمین نیب نے گریڈ 21 کے پانچ افسران کے تقرر وتبادلوں کی منظوری دیدی۔ شہزاد سلیم کو نیب ہیڈکوارٹر بھیج دیا گیا جبکہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے جمیل احمد کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ مرزا ...

نیب ،ڈی جی سطح کے متعدد افسران کے تبادلے

پہلے ان حکمرانوں کی چھٹی، پھر ہم سے بات کرو،آصف زرداری وجود - پیر 20 دسمبر 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلے دن ہی کہا تھا نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی، نیا پاکستان بنانا بہت آسان ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف نے پرانے کا بھی بیڑا غرق کر دیا،ملک چلا نے کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے ان حکمرانوں کی چھٹی کرو، پھر...

پہلے ان حکمرانوں کی چھٹی، پھر ہم سے بات کرو،آصف زرداری

مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر