... loading ...
چین میں خارجہ پالیسی کی اہم ترین آوازوں میں سے ایک کا کہنا ہےکہ چین کے اتحادی بہت کم ہیں اور حقیقت میں صرف ایک ملک ہے جو چین کا حقیقی اتحادی ہے، وہ ہے پاکستان۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں بیجنگ کی سنگ ہوا یونیورسٹی میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے ڈائریکٹر یان سوئی تونگ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا چین کا اتحادی نہیں ہے گوکہ چین دعویٰ کرتا ہے دونوں ممالک کے تعلقات معمول کے مطابق ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ دونوں ممالک کے رہنما سالوں سے آپس میں نہیں ملے۔ اس کے مقابلے میں چین پاکستان تعلقات بہت مثالی ہیں۔ دونوں ممالک نے گزشتہ سال توانائی و بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبوں میں 46 ارب ڈالرز کا معاہدہ کیا۔ اس کے بعد نومبر میں چین نے گوادر کی بندرگاہ کا کنٹرول بھی سنبھالا ہے جو دونوں ممالک کی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
یان چین کے سرفہرست خارجہ پالیسی ماہرین میں سے ایک ہیں اور چین کے جرنل آف انٹرنیشنل پالیٹکس کے ایڈیٹر ان چیف ہیں اور 2009ء میں فارن پالیسی کی جاری کردہ ملک کے 100 دانشوروں کی فہرست میں شامل تھے۔ یان کہتے ہیں کہ چین کے اتحادی بڑھیں گے چین-امریکا تعلقات زیادہ متوازن اور مستحکم ہوں گے۔
پاکستان اور چین کی ہمالیہ سے بلند ہوتی ہوئی دوستی کی جڑیں نہ صرف تاریخ میں موجود اورتجربات میں پیوست ہیں بلکہ مستقبل کے امکانا ت میں بھی پنہاں ہیں،کئی ایک ملکوں کے سینوں پر مونگ دلتی چلی آرہی ہے ۔وہ جن کا خیال ہے کہ دونوں پڑوسی ملکوں اور روایتی دوستوں کے درمیان گہرے ہوتے ہوئے تع...
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے حوالے سے ’ذمہ داریوں کی یادداشت‘ (میمورینڈم آف آبلیگیشنز) پر دستخط کرکے تنظیم کی مستقل رکنیت حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق تاشقند میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں چھ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ ، تنظیم کے سیکریٹری جنرل او...
۲۱ مئی پاکستان اور چین کے درمیان باہم تعلقات کی شاندار مثال کے ۶۵ سال مکمل ہونے کا دن ہے۔ باہم شراکت داری کے اس بے مثال سفر کی بنیاد باہمی احترام ، ایک دوسرے کے معاملات میں عدم مداخلت اور تعاون پرہے۔ بلاشبہ ساڑھے چھ عشروں پر محیط یہ تعلقات نہ صرف وقت کے ساتھ آنے والی بہت سی تبدی...