... loading ...
سوشل میڈیا کا ہمہ وقت، اور بسا اوقات خالی الذہن استعمال، آپ کی نیند پر بدترین اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
حال ہی میں امریکا کی یونیورسٹی آف پٹس برگ کی ایک تحقیق میں پایا گیا ہے کہ ہر روز بڑا وقت سوشل میڈیا پر گزارنے والے نوجوان ان افراد کے مقابلے میں کم نیند لے پاتے ہیں جو سوشل میڈیا کم استعمال کرتے ہیں۔
یہ تحقیق 19 سے 32 سال کی عمر کے 1700 امریکی افراد پر کی گئی ہے جو ان کی سوشل میڈیا استعمال اور سونے کی عادات کے بارے میں ہے۔ شامل افراد نے ایک بنیادی سروے میں جواب دیے ہیں اور 18 ماہ تک انہیں نگرانی میں رکھا گیا۔
سوشل میڈیا زیادہ تر استعمال کرنے والے افراد – یعنی وہ جو دن میں کم از کم 121 منٹ دیتے ہیں اور ہفتے میں 58 مرتبہ سوشل میڈیا پر جاتے ہیں، اور سروے میں شامل ہر پانچ میں سے ایک شخص ایسا کرتا ہے – میں 30 فیصد زیادہ نیند کے مسائل دکھائی دیے۔
رپورٹ خبردار کرتی ہے کہ نوجوانوں کی سونے میں مشکلات کی دیگر وجوہات بھی ہیں۔ گو کہ تحقیق کی توجہ سوشل میڈیا استعمال اور سونے کے درمیان تعلق پر ہے، لیکن محققین یہ نہیں کہہ سکتے کہ آیا لوگ اس لیے سوشل میڈیا کااستعمال کرتے ہیں کہ انہیں نیند نہیں آتی، یا وہ اچھی نیند نہیں لے پاتے کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا زیادہ استعمال کیا ہے۔ البتہ محققین کہتے ہیں کہ ہوسکتا ہے دونوں ہی باتیں درست ہوں۔
کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژنز میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا، جس کے ساتھ ہی نقل مافیا کا سرطان بھی پھیلنے لگا۔ کراچی میں کمپیوٹر اسٹڈیز اور نوابشاہ بورڈ کے اردواور سندھی زبان کے پرچے آؤٹ ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات کے د...
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے اور اس کے خلاف غیر مصدقہ اشتعال انگیز بیانات دینے کی روش نقصان دہ ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں پاکستان کی مسلح افواج کو ملک ...
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم اور میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے خود سے منسوب کیے گئے فوج مخالف بیانات کو جعلی قرار دے دیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے ساتھ مذکورہ ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام سے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف جعلی آڈیو پ...
بھارت میں مسلمان خواتین کی نیلامی کی ایپ بنانے والے انتہا پسند ہندؤں کودہلی ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نے بتایا کہ مسلمان دشمن ملزمان کو انسانی بنیادوں پررہا کیا گیا۔ عدالتی فیصلے کوتنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دو ہندو انتہا پسندوں نے مس...
دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہونے کی وجہ سیکروڑوں صارفین پریشان ہوگئے جبکہ ٹوئٹر ایپلی کیشن کریش ہونے کی بھی رپورٹس سامنے آئیں۔تاہم ابھی تک بندش سے متعلق وجوہات...
وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اداروں اور افسران کے خلاف چلنے والی مہم کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا۔وزیر اعظم نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم کو اداروں اور افسران کے خلاف سوشل می...
سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ توہینِ مذہب کے نام پر تشدد میں ملوث 90 فیصد افراد کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر ولید اقبال کی سربراہی میں ہوا جس میں سیکریٹری وزارت انسانی حقوق اور پولیس حکام نے اراکین کو بریفنگ د...
٭جماعت اسلامی کے علاہ ساری جماعتیں الزامات اور ٹرولنگ میں ملوث ہیں، سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے سیاسی جماعتیں اور ورکرز اس بات کے ذمہ دار ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے پیکا ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر دوران سماعت آئندہ سماعت تک ایف آئی اے کے سیکش...
بھارت میں بے جے پی کی ہندو انتہاپسند حکومت کی پالیسیوں پرتنقید کرنے والی مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضبط کرلی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکارکی ہندو انتہا پسند پالیسیوں پر کھل کرتنقید کرنے والی بھارت کی عالمی سطح پر مشہور مسلمان خاتون صحافی ...
بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں 60یوٹیوب چینلوں کو بلاک کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے ایک سوال کے جواب میں راجیہ سبھا کو بتایا کہ پاکستان کے حامی 60یوٹیوب چینلوں کو ...
ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کو ایک اور افغان لڑکی کا خط موصول ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انجلینا نے خط کا عکس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ افغان خواتین کو محض پرامن احتجاج میں حصہ لینے کی وجہ سے گرفتار کئے جانے کے بعد افغان لڑکی نے یہ خط ل...
متحدہ عرب امارات میں کووِڈ19کے قواعد وضوابط کا سوشل میڈیا پرمضحکہ اڑانے والے افراد کو جیل کی سزا کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یواے ای کی وفاقی ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز پراسیکیوشن نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کو نئے قوانین کے تحت سزا دی جا سکتی ہے جس کے تحت گم...