وجود

... loading ...

وجود

نیوزی لینڈ کے اوپنرز ہی پاکستانی ہندسہ نمٹا آئے، پاکستان کو بدترین شکست

اتوار 17 جنوری 2016 نیوزی لینڈ کے اوپنرز ہی پاکستانی ہندسہ نمٹا آئے، پاکستان کو بدترین شکست

پاکستان کی بلے بازی یا گیندباری کا تاثر گزشتہ کئی برسوں سے ایک پوری سیریز تک بھی برقرار نہیں رہتا۔ یہ صرف ایک یا دو میچ کے بعد ہی اپنی موت آپ مرجاتا ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک بار پھر پاکستان اپنی گیندباری کا تاثر برقرار نہ رکھ پائی، جو پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے پہلے میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد پیدا کیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے نہ صرف پاکستان کو شکست فاش دی بلکہ اس کے اوپنرز مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن کی شاندار بلے بازی کے سامنے پاکستان کے تمام بالرز سمیت اور نجم سیٹھی کے پسندیدہ بالر عامر بھی مکمل ناکام دکھائی دیئے۔ صرف ان دونوں کھلاڑیوں نے ریکارڈ پارٹنرشپ کی بدولت پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دس وکٹ سے شکست دے دی ۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے ناقابل شکست 171 رنز جوڑے۔ اور پاکستان کے اسپنرز اور تیزگیندبازوں کی ایک نہ چلنے دی۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ اور لوٹس بوس مین کے پاس تھا جنہوں نے پہلی ہی وکٹ پر انگلینڈ کے خلاف 2009 ء میں 170 رنز کی شراکت قائم کی تھی ۔ گپٹل نے 58 گیندوں پر چار چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 87 جبکہ ولیمسن نے 48 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بناکر جنوبی افریقا کا یہ ریکارڈ پاش پاش کردیا۔

نیوزی لینڈ کے دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سب سے بڑی شراکت کا عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے ناقابل شکست 171 رنز جوڑے۔ اور پاکستان کے اسپنرز اور تیزگیندبازوں کی ایک نہ چلنے دی

ہملٹن میں کھیلے گیے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے کی طرح ہی اوپنرز آئے احمد شہزادصرف نورنز ہی بنا سکے اور کوری اینڈرسن کا ترنوالہ ثابت ہوئے۔ پچھلی میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد حفیظ اس کے بعد کچھ بے چین نظر آئے اور متعدد غلط شاٹ کھیلے اور23 گیندوں پر 19 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اگر چہ مڈل آرڈر بلے بازوں شعیب ملک اور صہیب مقصود نے 34 پر چھوڑے گیے اسکور کو 67 تک تو پہنچایا ، مگر وہ رن ریٹ کو سست کرنے کے خطرناک طور پر مرتکب ہوئے۔ صہیب کی وکٹ گری تو شعیب کا ساتھ عمر اکمل نبھانے پہنچے۔ اور کچھ دیر کے لئے رنز ریٹ کو سہارا دیتے 14ویں اوور میں ٹیم کی سنچری مکمل کی۔ مگر پھر پاکستان کو چوتھا نقصان شعیب ملک کی صورت میں اُٹھانا پڑا ۔ اُن کے بعد کپتان شاہد آفریدی کا جانا بوجھا کھیل شروع اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ختم ہوگیا۔ اُنہوں نے آتے ہی ایک چھکا لگایا پھر جیسا کہ ہمیشہ ہوتا ہے وہ اگلی ہی گیند پر دوسرا چھکا لگانے کی کوشش میں اپنے معلوم انجام سے دوچار ہوئے۔ اس موقع پر مسلسل ناکام عمر اکمل نے دوسرے جانب سے مسلسل جارحانہ بلے بازی جاری رکھی۔ اور 22 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کر لی۔ مگر پھر وہ بھی نہ ٹک سکے۔ سرفراز نے عمر اکمل کے لئے اپنی وکٹ گنوائی اور عماد وسیم نے وہی کھیل کھیلنے کی کوشش کی جو آخری اوورز میں مجبوری کے باعث کھیلا جاتا ہے۔ وہ ایک دو شاٹ اچھا کھیلنے کے بعد پویلین میں موجود شعیب ملک، صہیب مقصود، احمد شہزاد اور سرفراز کے ساتھ جابیٹھے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔یہ ایک ناکافی مجموعہ تھا کیونکہ ہملٹن کا میدان چوکوں چھکوں کی بارش کے لئے بہت مفید تھا۔ اس کی باونڈری پہلے ٹی ٹوئنٹی کے گراونڈ کے مقابلے میں بہت چھوٹی تھی۔ اس لئے یہ دفاع کے لئے ایک بہتر ہندسے کا تقاضا کرتاتھا۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے کسی بھی پاکستانی گیند باز کی ایک نہ چلنے دی۔ اور نہایت شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دس وکٹ کی متاثرکن فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں کو بجا طور پر مشترکہ میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نےایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کے مقابلے میں سب سے زیادہ غیر مستقل مزاج اور ناقابلِ بھروسا ٹیم ہے۔ جو اچانک فتح اور اچانک شکست کے باعث کسی بھی موقع کے لئے کوئی اعتبار نہیں رکھتی۔ اس ٹیم کے حوالے سے ماہرین کے تمام اندازے ہمیشہ غلط ثابت ہوتے ہیں اور لطف کی بات یہ ہے کہ وہ اس پر شرمندہ ہونے کے بجائے پھر سے نئے اندازے باندھنے شروع کر دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں


پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی ناکام وجود - پیر 25 جنوری 2016

پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی ناکام ہو گیا ہے۔ کرکٹ حکام کے ناقابل فہم اور یکطرفہ فیصلوں نے کرکٹ ٹیم سے ہم آہنگی تو پہلے ہی چھین رکھی ہے، مگر اب واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ ٹیم کسی بھی بہتر امتزاج یا کمبینیشن کے قابل نہیں رہی۔ اور یہ...

پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی ناکام

مضامین
پاکستان کا ایٹم بم آنکھوں کا کانٹا وجود منگل 08 اپریل 2025
پاکستان کا ایٹم بم آنکھوں کا کانٹا

ڈرائیونگ کے حوالے سے بھارت دنیا کا تیسرا خطرناک ملک وجود منگل 08 اپریل 2025
ڈرائیونگ کے حوالے سے بھارت دنیا کا تیسرا خطرناک ملک

پوری ایک نمونہ ہے یہ کرکٹ ٹیم ہماری وجود پیر 07 اپریل 2025
پوری ایک نمونہ ہے یہ کرکٹ ٹیم ہماری

مقبوضہ کشمیر،جیل خانے میں تبدیل وجود پیر 07 اپریل 2025
مقبوضہ کشمیر،جیل خانے میں تبدیل

بنگلہ دیش سے تعلقات پرنظر وجود اتوار 06 اپریل 2025
بنگلہ دیش سے تعلقات پرنظر

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر