... loading ...
پاکستان نے بالآخر سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا خاتمہ کرنے کے لئے ایک مثبت اور سرگرم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف اور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف مشترکہ طور پر بروز پیر( 18 جنوری ) سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے وزیردفاع خواجہ آصف کا پہلے سے طے شدہ 18 جنوری کو ایران کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس دوران میں اُنہوں نے فوجی سربراہ کے ساتھ مشاورت سے 18 جنوری کوپہلے سعودی عرب اور پھر ایران کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کے خاتمے کے لئے ثالثی کی پیشکش کریں گی۔
ماہرین کے مطابق مطابق پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی جانب سے دونوں ملکوں کے مشترکہ دورہ کرنے کا یہ فیصلہ نہایت اہم اور معنی خیز ہے۔ اس طرح وہ خطے کے دونوں ملکوں کو یہ پیغام بھی بالواسطہ دینے میں کامیاب ہوں گے کہ پاکستان کے اندر اس تنازع میں ہر سطح پر ایک مشترکہ اور متفقہ سوچ پائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم اور فوجی سربراہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ کسی بھی پیشکش سے پہلے سعودی عرب کو یہ یقین دلائیں گے کہ اگر سعودی عرب کی سالمیت کو براہِ راست کوئی بھی خطرہ کسی بھی جگہہ سے ہوا تو پاکستان کسی بھی تذبذب کے بغیر اپنے قابل اعتماد برادر دوست ملک سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔ اس یقین دہانی کے بعد پاکستان سعودی قیادت سے ایران تنازع سے خوش اسلوبی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ثالثی کردار پر بات کریں گے۔ اس کے بعد پاکستان کی سیاسی وعسکری رہنما ایران کا رخ کریں گے۔ جہاں وہ ایران کی قیادت سے تنازع کے حل کے مختلف پہلووؤں پر بات کریں گے۔ واضح رہے کہ پچھلے دنوں سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر اور وزیردفاع محمد بن سلمان نے پاکستان کے دورے کئے تھے۔ اور اُنہوں نے اپنے دوروں میں ایران کے ساتھ سعودی عرب کی کشیدگی کے بعض پہلووؤں پر تفصیلی طور پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے الگ الگ تبادلہ خیال کیا تھا۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...