... loading ...
چین کے سب سے بڑے ٹیلی مواصلات کے ادارے کا سربراہ بدعنوانی کے شعبے میں تحقیقات کا سامنا کر رہا ہے۔ حکمران کمیونسٹ پارٹی نے ریاستی اداروں میں انسداد بدعنوانی کی مہم کو مزید پھیلا دیا ہے اور پارٹی کے شعبہ نظم و ضبط کا کہنا ہے کہ چائنا ٹیلی کام کے سربراہ چانگ سیاؤبنگ پر نظم کی سنگین خلاف ورزی کا شبہ ہے۔
گو کہ کمیشن نے مزید کوئی تفصیلات پیش نہیں کی، لیکن یہ اصطلاح عام طور پر بدعنوانی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
چانگ اس سے قبل چائنا یونیکوم کے سربراہ تھے جو ایک اور ریاستی ادارہ ہے، جس کے بعد وہ اگست میں چائنا ٹیلی کام کے سربراہ نامزد ہوئے تھے۔
چین کے صدر سی جن پنگ نے 2013ء کے اوائل میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے بدعنوانی کے خلاف ایک ملک گیر مہم شروع کر رکھی ہے، جس کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے۔
چین کے صدر سی جن پنگ نے جب 2012ء میں اقتدار سنبھالا تھا تو انہوں نے "چینی خواب" پیش کیا تھا کہ "میرے خیال میں جدید تاریخ میں چینی قوم کا سب سے بڑا خواب اس کی تجدید کو حقیقت کا روپ دینا ہے۔" گزشتہ چند سالوں سے وہ اس مشن پر موجود ہیں۔ چین برکس، آسیان اور شنگھائی تعاون تنظیم پر ...
چین نے موبائل ٹیلی کمیونی کیشن کے لیے اپنا پہلا سیٹیلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔ تیان-تونگ 1 نامی یہ سیٹیلائٹ جنوب مغربی چین کے سیچانگ سیٹیلائٹ لانچ سینٹر سے گزشتہ شب کو بھیجا گیا۔ اسے لانگ مارچ-3بی راکٹ نے زمین کے مدار تک پہنچایا۔ یہ چین کے گھریلو ساختہ سیٹیلائٹ ...
کئی دہائیاں گزرنے کے بعد برطانیہ نے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کو حتمی شکل دے دی ہے جس میں ایک تہائی حصہ چین کا ہوگا۔ یہ اعلان چین کے صدر سی جن پنگ کے دورۂ برطانیہ کے دوسرے روز سامنے آیا ہے، جس دوران برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے بتایا کہ اس میں 40 ارب برطانوی پ...
دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کی شکست نہ صرف مغرب بلکہ چین سمیت کئی مشرقی ممالک کے لیے بھی سکھ کا سانس تھی۔ آج جاپان کے ہتھیار ڈالنے کے تاریخی دن کو 70 برس بیت گئے ہیں اور چین نے اس یادگار موقع پر ایک شاندار فوجی پریڈ کے ذریعے اپنی طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا ہے۔ جمعرات کو چینی دارالحک...
امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائس 28؍ اور 29؍ اگست کی تاریخوں میں بیجنگ کا دورہ کریں گی۔جہاں وہ چینی حکام سے دونوں ممالک میں حائل مسائل کی ایک لمبی قطار پر تبادلۂ خیال کریں گی۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے منگل کے روز اس کا اعلان کیا۔ رائس کا یہ دورہ اس لئے بھی نہای...