... loading ...
اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے کتے کائیا نے اپنی اوقات دکھانا شروع کردی ہے۔ “قومی کتے” کا منصب رکھنے والے کائیا نے ایک ہی ہفتے میں دو مہمانوں کو کاٹا ہے، جن میں نائب وزیر خارجہ کا شوہر بھی شامل ہے۔
یہ دلچسپ واقعہ یہودی تہوار ہنوکا کی تقریب کے دوران پیش آیا جب 10 سالہ کتے نے نیتن یاہو کی لیکود پارٹی کے ایک رکن پر بھی منہ مارا۔ البتہ کیونکہ کتا وزیر اعظم کا ہے، اس لیے تقریب میں شریک تمام افراد ایسے کسی بھی واقعے کی تردید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اگر کسی نے ذکر کیا بھی ہے تو اسے ایک معمولی واقعہ قرار دیا ہے۔
نیتن یاہو کے بیٹے نے رواں سال کے اوائل میں یہ کتا خریدا تھا اور اگست میں اس کی تصویریں نیتن یاہو نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی تھیں۔ یہ “عظیم کتا” کئی “عظیم شخصیات” سے بھی مل چکا ہے جن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی شامل ہیں۔ ان کی خوش قسمتی یہ تھی کہ وہ بچ گئے۔
ویسے اسرائیل کا اگلا دورہ کون کر رہا ہے؟
جب ترکی کی جانب سے اپنی فضائی حدود بند کردی گئیں اور انجرلک کی بڑی ایئربیس سے امریکا کے تمام مشن رک گئے کہ جہاں پر امریکا کے 50 ایٹم بم بھی موجود ہیں، ایسا لگ رہا تھا کہ صدر طیب اردوغان کے سب سے بڑے دشمن فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لیے اس ایئربیس کو "یرغمال" بنالے گا اور اسی روز ص...
امریکا کے صدر براک اوباما اگلے مہینے جاپان میں ہونے والے جی7 اجلاس کے بعد ہیروشیما کا دورہ کریں گے، اسی شہر کا جسے دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا نے ایٹم بم کے ذریعے تباہ کر دیا تھا۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا اپنی نوعیت کا پہلا اور تاریخی دورہ ہوگا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق...
آج سے 70 سال پہلے دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا کے صدر ہیری ایس ٹرومین نے جاپان کے دو شہروں پر ایٹم بم گرانے کی منظوری دی تھی اور اس کے بعد انسانی تاریخ کا بدترین قدم اٹھایا گیا۔ 6 اگست 1945ء کو امریکا کے طیاروں نے ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا جس سے لگ بھگ ایک لاکھ 40 ہزار افراد ما...
امریکا اور روس نے اتفاق کیا ہے کہ شام کے صدر بشارا الاسد مستقبل میں امن کے لیے کسی دوسرے ملک چلے جائیں گے۔ یہ دعویٰ لبنان کے اخبار "الحیات" نے کیا ہے جس نے ایک سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے عرب ممالک کوآگاہ کیا ہے کہ امریکا اور روس نے شام ...
عالمی دہشت گرد تنظیم ’’داعش‘‘ کے پراسرار وجود کے حوالے سے امریکی کردار کے شواہد تو منطر عام پر آ رہے ہیں۔مگر اب امریکی حکومت کے نمائندوں سے اس پر براہ راست سوالات بھی کئے جارہے ہیں۔ اس کا تازہ ترین مظاہر ہ تین روز قبل روم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میں ہوا۔ جس میں ایک اطالولی ...
ایران نے اپنے جوہری ری ایکٹر کا حساس مرکزی حصہ نکال دیا ہے اور اقوام متحدہ کے معائنہ کار اب جوہری معاہدے کی یہ اہم شرط مکمل ہونے کے بعد ری ایکٹر کا معائنہ کریں گے۔ اراک میں واقع اس جوہری تنصیب میں سے ری ایکٹر کا اخراج ایران کی نیوکلیئر بم بنانے کی صلاحیتوں کا تقریباً خاتمہ کر...
اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے بیان پر جرمنی نے انتہائی سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کہ ہولوکاسٹ جیسے سانحے کی ذمہ داری جرمنی پر عائد ہوتی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران مفتی اعظم فل...
وزیر اعظم میاں نوازشریف نے 21 اکتوبر بروز بدھ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بلیئر ہاؤس واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی مداخلت کے ثبوتوں پر مبنی تین دستاویزات بھی امریکی حکام کے حوالے کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر...
شام میں روسی فضائیہ کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں مغربی ممالک کو سخت تشویش میں مبتلا کررہی ہیں۔ اس کی وجہ بظاہر جو کچھ بھی ہو لیکن بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی، وہ بھی نیٹو رکن ملک کی سرحدوں کی، روس کے لیے مسائل کھڑے کرسکتی ہے۔ دو دنوں میں دو مرتبہ روسی طیاروں کے ترکی میں داخل...