... loading ...
وزیراعلیٰ سندھ کی صاحبزادی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے انتخابات 2015ء میں ہونے والی دھاندلیوں کا پول کھول دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کے انتخابات میں سندھ کی سرکاری یونیورسٹی ڈاؤ یونیورسٹی کی نشست سے امیدوار پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے 5دسمبر کوہونے والے انتخابات میں عباسی شہید اسپتال کے پولنگ اسٹیشن کو دھاندلی کا واحد مرکز قرار دیتے ہوئے انتخابات کوکالعدم قراردے کر از سرنوغیر جانبدار پولنگ اسٹیشن پردوبارہ انتخابات کا مطالبہ کردیاہے جبکہ سندھ سے جنرل نشست کے امیدوار پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن نے انکشاف کیاہے کہ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے انتخاب سے قبل دوبارای میل اورفیکس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال کے پولنگ اسٹیشن کے حوالے سے ڈاکٹر برادری کے تحفظات اورخدشات کا اظہار کرکے متوقع صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کردیاتھا جس کا الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ان رہنماؤں نے ان خیالات کااظہار بدھ کو کراچی سے اسلام آباد روانہ ہونے سے قبل ’’ وجود ڈاٹ کام ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے انتخابی دھاندلی کے بارے میں یہ حیرت انگیز انکشاف کیا کہ پی ایم ڈی سی کی انتخابی فہرست کے مطابق کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے رجسٹرڈ فیکلٹی ووٹرز کی تعداد75 تھی۔ لیکن مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر 150ووٹ 90منٹ میں کاسٹ کرادیئے گئے جبکہ ایک ووٹ کاسٹ کرنے کا دورانیہ تیس سیکنڈبھی لگایا جائے توایسا ممکن نہیں ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ پولنگ اسٹیشن پرکچھ دیر بعدہی انتخابی عملے نے بیلٹ پیپرکے اجرا کا ذمہ دار مخالف امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کومقررکردیااوراس پولنگ ایجنٹ نے اپنے حامی ووٹرز کودودوبیلٹ پیپرز جاری کئے۔ اورجب یہ دھاندلی پکڑی گئی توان کے پولنگ ایجنٹ کو انتخابی عملے نے شکایت کا ازالہ کرنے کے بجائے ڈرایا دھمکایا اورہراساں کیا۔قواعد کے برخلاف ووٹرز کورجسٹریشن کارڈ اور تجدیدی فیس کی رسید پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی جبکہ ووٹرز کے لئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی لانالازمی تھا ۔
لیکن فوٹواسٹیٹ کارڈ کے حامل ووٹروں کوبھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی اوررجسٹریشن کارڈ کے ذریعے عباسی شہید اسپتال میں ووٹ کاسٹ کرنے والوں نے دوبارہ لیاقت نیشنل اسپتال میں اپنے اصل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے ذریعے بھی ووٹ استعمال کیا ۔پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ نے کہاکہ انتخابی عملے کے ڈاکٹر اظفر معیز اورڈاکٹر عمران صمدانی نے پولنگ کے آغاز سے اختتام تک پولنگ اسٹیشن اورپولنگ بوتھ میں غیر متعلقہ لوگوں کے ہجوم کوآمدورفت کی کھلی اجازت دی اورپولنگ ختم ہونے کے بعد پولنگ ایجنٹوں کوایسے کونے میں بیٹھایا کہ وہ ووٹ کے استعمال کی شناخت نہیں کرسکتے تھے۔ جبکہ ہرووٹرکے مہر شدہ بیلٹ پیپردیکھ کراسے بیلٹ بکس میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی، جوسراسر غیرقانونی اوردھاندلی پرمبنی اقدام تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس کھلی غنڈہ گردی کے باعث کسی بھی پولنگ ایجنٹ کے دستخط کے بغیر گنتی کا عمل پورا کردیاگیا۔
واضح رہے کہ پروفیسر نصرت شاہ اپنے اصل مدمقابل پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ کے مقابلے میں انتخاب جیت چکی ہیں لیکن ڈاکٹرناصرخان جوڈینٹیسٹ ہیں، انہیں ان کے مقابلے میں محکمہ صحت کے سابق ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر جمال شیخ نے غیرقانونی طورپر امیدوار بنوایا۔ وہ خود بھی جنرل نشست پرامیدوار کی حیثیت سے سندھ کے 10پولنگ اسٹیشن میں شکست کے باوجود عباسی شہید اسپتال کے ایک پولنگ اسٹیشن کے دھاندلی زدہ ووٹوں سے حیرت انگیز طورپر انتخاب جیتے ہیں۔
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں پھر نیچے آئی ہیںمگر اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیںگے کراچی، قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کا سنگل روڈ ، وفاق خود بنائے گا، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آ...
علیمہ خانم ایک بار پھر احتجاجاً گاڑی سے نکل کر گورکھ پور نا ناکے پر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں آخر کیا وجہ ہے کہ ایک ماہ سے ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی گئی ، علیمہ خانم کا استفسار عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے والے آئی تینوں بہنوں کو ایک بار پھر گورکھ پور ناکے ...
معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے تحفظ، بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکن معاملات پر تحفظات پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن نے جائزہ مکمل کرلیا ،رپورٹ جولائی میں جاری کردی جائے گی عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے عدالتی کارکردگی سمیت معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے ...
جاں بحق ہونے والوں میں دلشاد، اس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش، ناصر اور دیگر شامل ہیں، تمام افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ، جنہیں اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کیا گیا مقتولین مہرسطان ضلع کے دور افتادہ گاؤں حائز آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں گاڑیوں کی پینٹنگ، پالش اور...
بل پر بریفنگ کے لئے منتخب نمائندوں کا اجلاس چودہ اپریل کو طلب کرلیا گیا،پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے صوبائی حکومت کو بلز پر جلد بازی نہ کرنے کی ہدایات دے دی کمیٹی نے معدنیات بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط کردی، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر بل...
اگر کوئی سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ کے سا...
کراچی کا مسئلہ لسانی نہیں بلکہ انتظامی ہے ، مگر اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہی سید ایم کیو ایم لسانی ہم آہنگی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ، شہر کے حالات کو خراب ہونے نہیں دیں گے، خالد مقبول عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)سندھ کے صدر شاہی سید نے ایم کیو ایم پاکستان ...
دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو ...
پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں جاکربھیک مانگتے ہیں جہاں یہ سنگین جرم ہے حکومت کی جانب سے ا نسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایک...
پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالب...