... loading ...
طویل انتظار کے بعد بالآخر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اعلان کیا ہے کہ چین کی کرنسی رین منبی (یوآن) کو اب عالمی ریزرو کرنسی سمجھا جائے گا۔ چینی رین منبی دیگر چار بڑی عالمی کرنسیوں، ڈالر، یورو، پاؤنڈ اور ین کے ساتھ شمار ہوگی۔
آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لاگاردے نے کہا کہ یہ اعلان “چین کے مالیاتی نظام کی اصلاح کے لیے گزشتہ سالوں میں چینی حکام کی پیشرفت کا اقرار ہے۔ ان اقدامات کا تسلسل اور اضافہ ایک زیادہ جامع بین الاقوامی مالیاتی نظام کو لائے گا، جو چین اور عالمی معیشت میں ترقی اور استحکام کو سہارا دے گا۔”
چینی حکومت نے اس کے لیے گزشتہ چند سالوں میں کئی حلقے عبور کیے ہیں۔ اس کے لیے شرائط میں کرنسی پر گرفت کم کرنے اور آئی ایم ایف کی متعدد ہدایات پر عمل کرنا شامل ہیں۔ “چین سمجھتا ہے کہ یوآن کی شمولیت موجودہ مالیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے نمائندگی اور کشش کو مضبوط کرے گی۔
حقیقت یہ ہے کہ عالمی ریزرو رتبہ حاصل کرنا کسی بھی کرنسی کے لیے آئی ایم ایف کا من مانااعزاز ہے، گو کہ اس میں کئی ایسے فوائد ہیں جو دیگر کرنسیوں کو حاصل نہیں۔ ان فوائد میں زیادہ تر بڑے اداروں کے لیے ہیں جو بین الاقوامی سطح پر تجارت کرتے ہیں اور عام آدمی سے متعلق نہیں۔
ایسی پیشرفت ملک میں عام آدمی کی زندگی پر بہت کم اثرات ڈالے گی، یہ چین کے عوام کے لیے ایک علامتی سنگ میل ہے جو نسلوں نے ایک آزاد معاشرے و اقتصادی نظام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، جس میں پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں بے روزگاری اور مہنگائی بڑھے گی، شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں ہوگا۔ عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ...
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حکام سے مذاکرات کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار دورہ امریکا میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حکام سے مذاکرات کریں گے۔ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے نمائندوں سے قرض پروگرام پر مذاکرات کریں گے ج...
آئی ایم ایف نے پاکستان کے متعلق رپورٹ جاری کر دی،عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کنٹری رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پچھلی حکومت کی جانب سے اپنائی گئی غلط پالیسیوں کو سامنے رکھا گیا ہے۔ جاری ...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو1 ارب16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ آئی ایم ایف سے 1ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہو گئی ہے، آئی ایم ایف بورڈ نے ساتواں اور آٹھواں جائزہ مکمل ہونے پر قسط جاری کی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے ک...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے خزانہ کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت منظر عام پر آگئی۔ شوکت ترین نے پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری کو کہا کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے آپ سب نے سائن کیا ہے، آپ نے اب کہنا ہے کہ ہم نے جو کمٹم...
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا،اگر ہم نے قیمتیں نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف ہم سے معاہدہ نہیں کرے گا، اگر ہم نے سخت فیصلے نہیں کیے تو تباہی ہو گی۔ ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی مالی...
وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو ڈاکٹر مفتاح اسماعیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، آئی ایم ایف ہم سے خوش نہیں ہے، حکومت کو مزید مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، ملک کو انتظا می طور پر ٹھیک کرنا ہو گا وگرنہ ملک کی معیشت نہیں چلے گی۔ مجھے شہباز شریف پر فخر ہے کہ ان...
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سابق حکومت ہر طرف بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ، ملکی معیشت تباہ کرنے والا عمران خان کبھی ملک کےساتھ مخلص نہیں ہوسکتا، آئی ایم ایف چاہتا ہے مہنگائی کم کرنے کے لیے ملکی معیشت کی رفتار کو سست کیا جائے، اس کے لیے ہمیں شرح سود بڑھانا ہوگی،آئی ...
نئی پاکستانی حکومت سے آئی ایم ایف حکام نے مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام کے نئی حکومت کے حکام سے مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا امکان ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی ...
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان میں موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث قرض پروگرام معطل کردیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مجوزہ نئی حکومت کے ساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پرعزم ہے۔ نئی حکومت بننے کے بعد پروگرام میں شمولیت...
وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی حالات پر آئی ایم ایف کو کہا ہے کہ ہاتھ ہولا رکھیں، عوام پہلے سے ہی سڑکوں پر ہیں، یورپی یونین اور امریکا ہماری برآمدات کی مارکیٹ ہیں ، پاکستان کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے، وزیر اعظم کا یہ حق ہے کہ وہ اس پر بات کریں تاہم ع...
عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کا حکومتی قرض جی ڈی پی کا 86.7 فی صد رہے گا۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان کا حکومتی قرض 4.6 فیصد کم ہونے کا امکان ہے، اگلے مالی سال پاکستان کا ...