... loading ...
نیب نے بآلاخر ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اُن پر مقدمہ زمینوں پر قبضے کے متعین معاملات ، غیر قانونی الاٹمنٹ اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کو مقدمہ نمبر 231096/15 کے تحت ڈاکٹر عاصم حسین کو باقاعدہ گرفتار کرکے اُن سے اِن الزامات کی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے متعلق یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اُن کی رینجرز کی تحویل میں رکھنے کی قانونی مدت ایک روز بعد ختم ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو 26 اگست کو رینجرز نے نوے روز کے لئے اپنی قانونی تحویل میں لیا تھا۔ جس کے بعد اُن کے خلاف متعدد معاملات میں تفتیش کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا گیا ۔ اور اُنہیں آصف علی زرداری کی جانب سے رہا کرانے کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں ۔ ایک موقع پر یہ بات بھی مشہور ہوئی کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو رہا کرانے کے عوض ایک خطیر رقم کی پیشکش بھی کی گئی مگر اُسے بھی مسترد کر دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی وجہ سے ہی پیپلز پارٹی نے نواز حکومت کے خلاف تنقید کی شدت میں اضافہ کیا تھا ۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کسی بھی طرح آصف علی زرداری کو یہ یقین دلانے میں کامیاب ہو گئے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے معاملے سے اُن کا براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشت گردوں کے سہولت کار کے طور پر بھی مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔ جن میں زخمی دہشت گردوں کے علاج معالجے کا معاملہ بھی شامل ہوگا۔ ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں زخمی دہشت گردوں کے علاج کا مقدمہ پولیس درج کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق مبینہ دہشت گردوں میں سے 14 کا تعلق ایک سیاسی جماعت کے دہشت گردوں سے، آٹھ کا تعلق لیاری گینگ وار سے اور پانچ زخمی دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہیں۔ حکام نے ان تمام دہشت گردوں سے متعلق تما م کوائف اور تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔
وجود ڈاٹ کام کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو باقاعدہ نیب کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ اور اس ضمن میں بعض بنیادی نوعیت کے فیصلے کر لئے گیے ہیں، جن پر عمل درآمد فوجی سربراہ کی ملک میں آمد اور بلدیاتی انتخابات کے فوراً بعد کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...