... loading ...
گزشتہ موسم گرما میں مالیاتی مارکیٹ میں ہونے والی ہلچل کے بعد امریکا میں سونے کی خریداری میں اضافے کا رحجان بہت بڑھ گیا ہے۔ اتنا زیادہ کہ مالیاتی بحران کے بعد سے اب تک سونے کی خریداری کی سطح اتنی نہیں بڑھی تھی۔ جب لوگ معیشت اور اسٹاک مارکیٹوں سے غیر مطمئن ہوتے ہیں تو سونے کا رخ کرتے ہیں اور گزشتہ چند ماہ میں ایسا ہی دیکھا گیا ہے۔ سال 2015ء کی تیسری سہ ماہی میں امریکا میں سونے کی خریداری کے رحجان میں 207 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق طلب میں یہ ہوش ربا اضافہ سونے میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رحجان کا اشارہ کرتا ہے۔ دوسری جانب امریکا میں سکہ بنانے کے سرکاری بنانے امریکن منٹ نے بھی اس تاثر کی تصدیق کی ہے جسکا کہنا ہے کہ سونے کے سکے ‘ایگل’ کی فروخت گزشتہ سہ ماہی میں تقریباً 4 لاکھ اونس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ پانچ سالوں کی بلند ترین سطح ہے۔
امریکی باشندوں کی سونے سے بڑھتی ہوئی اس ‘محبت’ کے دو اسباب ہیں: ایک اس کی قیمت کم ہوئی ہے اور دوسرا اسٹاک مارکیٹوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ جولائی میں سونے کی قیمت 1100 ڈالر فی اونس تک گر گئی تھی جو پانچ سالوں کی کم ترین قیمت تھی۔ بظاہر اس کے بعد ہی عوام کی بڑی تعداد نے فیصلہ کیا ہوگا کہ یہ سرمایہ کاری کا ایک اچھا موقع ہے۔
امریکا میں اسٹاک مارکیٹوں کی حالت زار اور سرمایہ کاری کے رحجان کو دیکھتے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ آخر سونے کو آخری جائے پناہ کیوں سمجھا جا رہا ہے۔ لیکن طلب میں اتنا اضافہ ہوگا، اس کا انداز ہ کسی کو نہیں تھا۔ گزشتہ سہ ماہی میں دنیا بھر میں سونے کی طلب میں مجموعی طور پر 33 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا جبکہ امریکا کے پڑوسی کینیڈا اور میکسیکو میں بھی یہ طلب 42 فیصد سے زیادہ نہیں بڑھی۔
پاکستان ہو یا باقی اسلامی دنیاان کے حوالے سے ہم ہمیشہ اغیار کی سازشوں کا ذکر کرتے ہیں ، مغربی ایجنسیاں ہوں یا یہود ونصاری کی سازشیں لیکن کبھی ہم نے سوچا اس ملک اور اس کے دفاع کے ضامن اداروں کو اسی ملک کے کرپٹ سیاستدانوں نے کتنا نقصان پہنچایا ہے؟ نج کاری کے نام پر اس ملک کے منافع ...
جرمنی میں گزشتہ تین سال سے اس بات پر بحث چل رہی تھی کہ آخر ملک کا کتنا سونا دوسرے ممالک کے بینکوں میں موجود ہے۔ اب مرکزی بینک نے ایک جامع رپورٹ کے ذریعے اس سوال کا جواب دیا ہے، جواب کیا ہے 'عمرو عیار کی زنبیل' ہے کیونکہ بیرون ملک جمع کروائے گئے جرمن سونے کی یہ فہرست 2300 صفحات ت...