... loading ...
اکتوبر کے مہینے میں چین میں زر مبادلہ کے ذخائر میں 11.5 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جواب بڑھ کر 3.5255 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔
چین کے مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے سونے کے ذخائر اکتوبر کے اختتام تک 63.261 ارب ڈالرز پر کھڑے ہیں جو ستمبر میں 61.2 ارب ڈالرز کے تھے۔ اس کے علاوہ چین کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ذخائر 4.638 ارب ڈالرز کے ہیں، جو گزشتہ ماہ کے 4.69 ارب ڈالرز سے کم ہیں۔
پیپلز بینک آف چائنا نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اب زر مبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ ماہانہ بنیادوں پر جاری کرے گا۔ اس سے قبل بینک یہ اعداد و شمار سہ ماہی بنیادوں پر جاری کرتا تھا۔