... loading ...
انسان کا خود فضاؤں میں اڑنا، ایک مافوق الفطرت چیز سمجھی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ‘سپر ہیروز’ ہمیشہ اڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ سپر مین سے لے کر بیٹ مین تک۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے انسان خود ‘سپر ہیرو’ بن چکا ہے۔ سوئس فضائیہ کےپائلٹ ایو روسی اور ان کے ساتھی ونس ریفٹ نے اپنے ‘جیٹ پیک’ کے ساتھ فضاؤں میں پرواز کی ہے بلکہ دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کے ہم پرواز ہوگئے۔
ایک جاری ہونے والی وڈیو میں متحدہ عرب امارات کی مشہور ایئر لائن ‘الامارات’ کا ایئربس اے380 طیارہ اور “جیٹ پیک” سے لیس یہ دونوں ہواباز دبئی شہر کے اوپر محو پرواز دکھائی دیتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ امارات ایئرلائنز کے نئے اشتہار کی شوٹنگ تھی، جس کے لیے 4 ہزار فٹ کی بلندی پر ایک جہاز اور دو انسان ایک ساتھ اڑتے دکھائی دیے۔ لیکن جو بھی ہے، کمال ہے۔ ویسے ان دونوں کو ساتھ ساتھ پرواز کرتے دیکھ کر بھی اندازہ ہوتا ہے کہ اے380 کتنا بڑا طیارہ ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں:
الامارات ایئرلائنز کے ایک طیارے نے دنیا کی طویل ترین فاصلے کی مسافر پرواز کی ہے دبئی سے اڑان بھرنے کے بعد الامارات کا ایئربس اے 380 لگ بھگ 17 گھنٹے تک محو پرواز رہا اور 14 ہزار 200 کلومیٹر کا طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اتر گیا۔ یہ پرواز ممکنہ ط...
امریکا میں ایئرلائنوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی تین ایئرلائنز کی پروازوں کو محدود کرے۔ اگر اوباما انتظامیہ نے الامارات، اتحاد اور قطر ایئرویز کی پروازیں روکنے کا فیصلہ کیا تو نتیجے میں امریکا میں فضائی کرائے میں زبردست اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی ...