... loading ...
عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق کا اعلان تو کپتان نے کیاہے مگر خواہش یہ نظرآتی ہے کہ اس پربات نہ ہو کسی کوبھی اس پر تو اعتراض نہیں کہ عمران خان ایسی خواہش رکھیں مگراخلاقی طور پر کوئی پابند نہیں میڈیا پرسنزبھی سیاستدان بھی اورکپتان کی پارٹی کے لوگ تو ذرا بھی نہیں۔
وزیراعظم نوازشریف ،سابق صدر زرداری اوردیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما وں نےاخلاقی بلندی کا مظاہرہ کیاخودبھی تبصرہ نہیں کیااور پارٹی رہنماوں کو بھی روکا۔کوئی تصور کرے کہ کپتان کے کسی سیاسی مخالف کے ساتھ خدانخواستہ ایسا حادثہ ہوتا تو اس کی پارٹی کے لوگ سوشل میڈیا پر کیا حشر کرتے؟ ان کی اخلاقی حالت کاا ندازا اس امر سے لگائیے کہ اب جبکہ عمران خان تین روز سے بنی گالا میں معتکف ہیں اس قدر پابندیوں میں کہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے بھی نہ گئے، ان کے سوشل میڈیا ٹائیگر ایسے عالم میں بھی مردوں کی پگڑیاں اوربہو بیٹیوں پرکیچڑ ا چھالنے میں مصروف تھے۔
یہ سوال اتنااہم نہیں کہ یہ قومی سیاست کا ایساناگزیر معاملہ ہے جو اس پر اتنا وقت صرف کیا جائے؟ پرائم ٹائم میں ٹی وی پر تبصرے ہوں اورقیمتی اخباری کالم سیاہ کیے جائیں؟ اگلے ہی سانس میں کیا جانے و الا سوال اہم ہے کہ کیا اسے نان ایشو کہہ کر چھوڑ دیا جائے؟کیا ایک قومی ہیرو کی زندگی عوامی نباضوں کےلیے اتنی غیر اہم ہوسکتی ہے۔اس کی خوشی میں تو پوری قوم اس کے ساتھ ناچے اور گائے ۔میڈیا سے پیغام نشر ہو کہ گانا آئے یا نہ آئے گانا چاہیے اور جب وہ غمزدہ ہو تو اسے تنہا چھوڑ دیاجائے کیایہ قرین انصاف ہے؟
عمران خان اور ان کے محبین کی یہ خواہش بے جا ہے کہ اس معاملے پر بات نہیں ہونی چاہیے ۔ اس معاملے میں نہ صرف بات ہونی چاہیے بلکہ ہوتی رہنی چاہیےتاکہ حقائق واضح ہوکر سامنے آئیں کہ آخر کہاں چوک ہوئی ہےکہ قومی رہنما کی دو شادیا ں ناکام ہوئیں اور دوسری تو نو ماہ یا شاید اس سے پہلے ہی انجام کو پہنچی جس کا اعلان تاخیر سے ہوا؟
بعض مبصرین کہتے ہیں عمران ریحام کی طلاق کا فیصلہ بھی اسی دن ہوگیاتھاجس دن ان کا نکاح ہوا تھا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی تقریبا ًیہی کہاہے کہ ان کی دعا یہی تھی کہ یہ شادی کامیاب ہو، ساتھ ہی خدشہ تھاکہ نہیں چلے گی ۔خورشید شاہ کی اس بات سے اتفاق نہیں کہ عمران خان مستقل مزاج نہیں ہیں۔ باخبرذرائع کا یہی کہناہے کہ عمران خان نے نہیں مگر ریحام خان نے یہ ضرور طے کیاتھاکہ وہ تاحیات عمران خان کے ساتھ نہیں رہیں گی ۔
عمران خان کی طلاق کی سب سے بڑی وجہ کیابنی ؟اس پر بات کریں گے مگر اس سے پہلے جائزہ لیا جائے کہ اس طلاق کے عمران خان اور تحریک انصاف پر کیا سیاسی اثرات مرتب ہوں گے؟شمالی ہند میں مستعمل محاورہ ہے کہ رانڈکی نے خصم کیا بُراکیا،کرکے چھوڑدیا اور بُراکیا۔ان قارئین کےلیے جن کےلیے یہ محاورہ مشکل یااجنبی ہومطلب بھی بتادیتے ہیں کہ بیوہ یا نصیبوں کی ماری عورت نےشادی کرلی براکیا،پھر اس شوہر سے بھی طلاق لے لی تو اور بھی براکیا ۔اس محاورے کا اطلاق عمران اور ریحام دونوں پر ہی کیاجاسکتاہےکیونکہ دونوں ہی کی یہ دوسری شادی تھی اوربدقسمتی سے فریقین اسے دس ماہ بھی نہیں چلاسکے۔ریحام کے قریبی حلقے کہتے ہیں کہ عمران خان کےبہت خاص لوگوں نے اس کی بیوی کو تسلیم نہیں کیا ور وہ روز اول سے اس کے خلاف عمران خان کےکان بھرتے تھے ۔ وہ خاص طور پر کپتان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کا نام لیتے ہیں جنہیں اس مبینہ سازشی ٹولے کا سرخیل بتایا جاتاہےکیونکہ ریحام کے بنی گالہ آنےکا سب سے پہلے براہ راست نقصان انہیں ہوا تھاوہ عمران خان کی چوبیس گھنٹے کی قربت سے محروم ہوگئے تھے۔اب کئی گھنٹے ریحام کےلیے مختص ہورہے تھے ۔ذرائع کاکہناہےکہ مبینہ سازشی ٹولے کی جانب سےباقی رہ جانے والی کمی ریحام کے مزاج نے پوری کردی کہ وہ قدم جمانے سے پہلے ہی عمران خان سمیت بنی گالہ کی ہرچیز پراپنا حق جتانے لگیں تھیں ۔ عمران خان نے ایک ہوشیاری تو یہ کی کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے سےایک دن پہلے اس خبر کی تصدیق کی کیونکہ وہ اس خبر کی زندگی محض ایک دن ہی چاہتے تھے۔ اس کے پس پردہ ایک مصلحت یہ بھی تھی کہ وہ اپنےذرائع سے اس خبر کو دے کر
عام کر چکے تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ ریحام کے نقطہ نظر سے یہ خبر بریک ہو کیونکہ خدشہ تھاکہ شادی کی خبر کی طرح یہ خبر بھی ڈیلی میل کےذریعے پاکستانی میڈیا تک نہ پہنچے۔
عمران خان کی کوششیں اپنی جگہ مگر ریحام کے مزاج سے واقف لوگ جانتے ہیں کہ خبریں اب رکنے والی نہیں عمران خان بھاری مالی اخراجات کر کے بھی شاید وہ کچھ نہ بچاسکیں جو بچانا چاہتے ہیں۔کیونکہ خصم کرکے چھوڑنا ہمارے معاشرے میں اور برا عمل سمجھا جاتاہے ۔مشرق مشرق ہے اور مغرب مغرب۔۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...