... loading ...
حلیم اور لڑکی کے بارے میں کچھ لوگوں کی رائے ایک جیسی ہے۔ حلیم جس فرقے کی بھی ہو بس مزیدار ہونی چاہئے اور لڑکی جہاں کی بھی ہو ، بس ’’حلیم ‘‘جیسی ہونی چاہئے۔عمران خان بھی حلیم اور لڑکی کے معاملے میں کچھ اِسی مکتبہ فکر کے لگتے ہیں۔ چنانچہ اُن کے نئے پاکستان اور تبدیلی کا پانی آکر جس نشیب میں گرا ، وہ ایک لڑکی نکلی اور وہ بھی ریحام خان۔پہلے وہ ریحام خان کو حلیم سمجھے مگر یہ برسی کی بریانی نکلی۔ جس کے ہر نوالے میں کنکر نکل آتا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ بھائی! دھاندلی ہو گئی۔بھلے ہی ریحام خان حلیم کے بجائے برسی کی بریانی نکلی ہو ، مگر وہ مزے کی نہیں تو خاصے کی چیز ضرور ثابت ہوئی۔ اس لیے اُن سے شادی اور طلاق دونوں ہی خاصی زوردار ثابت ہوئی۔
چلیں! ذرا دیر سے ہی سہی عمران خان کو یہ تو پتا چلا کہ اُن کے ساتھ شادی کے معاملے میں پھر’’ دھاندلی ‘‘ہوگئی ہے۔ عمران خان کے ساتھ ریحام خان سے شادی کے معاملے میں کچھ ایسا ہی ہوا جو کسی زمانے میں ریڈیو خریدنے والے کے ساتھ ہوتا تھا۔ کنہیا لال کپور نے لکھا ہے کہ
’’ریڈیو خریدنے سے پہلے انسان اُن لوگوں پر رشک کرتا ہے جن کے پاس ریڈیو ہے اور
ریڈیو خریدنے کے بعد اُن لوگوں پر جن کے پاس ریڈیو نہیں۔‘‘
شادی کے معاملے میں یہی بات موتی چور کے لڈو کے بارے میں کہی جاتی تھی جسے کھانے اور نہ کھانے والے دونوں ہی پچھتاتے رہتے ہیں۔ عمران خان کا معاملہ ریڈیو اور موتی چور کے لڈو سے بھی بہت بڑھ کر ہے۔ بیچارے عمران خان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہو گیا ہے کہ ڈھونڈنے کچھ اور گئے اور لے کچھ اور آئے۔ اس میں غلط بھی کیا ہوا۔ پٹھا ن بھائی پتھارے پر بہت سی چیزیں سجا کر کھڑے ہوتے ہیں آپ لینے کچھ اور رُکتے ہیں اور وہ بیچ کچھ اور دیتے ہیں۔ چنانچہ عمران جب دھرنے میں سرکاری ریڈیو چاہتے تھے تو ہاتھ موتی چور کا لڈو آگیا۔اور جب موتی چورکے لڈو کی خواہش پالی تو وہ ریڈیو نکل آیا۔ جو ضرورت سے کچھ زیادہ ہی بجتا ہے ۔ چنانچہ عمران کو پہلی بار اُن پر رشک ہوا جن کے پاس ریڈیو نہیں تھا ، جن کی بجنے بجانے سے جان بچی رہتی ہے۔
عمران خان گھر سے نکلے تو دھرنا دینے کے لئے تھے اور گھر میں جس کو لے آئے وہ خودتنبو تانے، دھرنا دے کر گھر میں بیٹھ گئی۔ جاننے والے کہتے ہیں کہ حکومت نے عمران خان کو دھرنے سے اُٹھا نے میں اتنی دقت اور تکلیف محسوس نہیں کی جتنی عمران خان نے گھر کا تنبو اُکھاڑنے اور باہر پھینکنے میں محسوس کی ہے۔کہتے ہیں کہ ریحام خان بہت کچھ لے کر دھرنے سے ٹلی ہے مگر کہنے والے یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ گھر میں دھرنا دے کر جو کچھ عمران خان کے ساتھ کر رہی تھی، اُس میں تو عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ’’ جان بچی سو لاکھوں پائے۔‘‘ پھر بھی لین دین جہاں سے شروع ہوا ،اور جہاں آکر ختم ہوا ، اُس سے لگتا ہے کہ جیسے کسی پٹھان نے قالین بیچا ہو۔ اس پوری چھینا جھپٹی میں ایک فرق یہ تھا کہ جب عمران گھر میں ’’ریڈیو‘‘ لائے تو وہ پٹھان سے خرید کر لائے اور جب ’’قالین‘‘ بیچنے پر آئے تو خود پٹھان بن گئے۔ اس لیے اس میں ایک بار عمران اور ایک بار ریحام نے نقصان اُٹھایا مگر دونوں مرتبہ فائدے میں ’’پٹھان‘‘ رہا۔
سچ پوچھیں تو اس میں ریحام کا قصور اتنا نہیں جتنا لوگ باگ سمجھتے ہیں۔ عمران نے ریڈیو کو موتی چور کے لڈو کی طرح استعما ل کیا اور موتی چور کے لڈو کا پُرانے ریڈیو والا حال کر دیا جسے بجانے کے لیے اوپر نیچے سے مار دھاڑ کرنی پڑتی ہے ۔ بس طریقہ کار کے استعما ل میں ’’مار‘‘ کھا جانے سے عمران خان کو اس شادی میں بھی ’’مار کھانی ‘‘اور ’’ہار ماننی‘‘ پڑی ۔ عمران خان کے ساتھ یہی ہوتا ہے وہ طریقہ کار کے استعمال میں ہمیشہ غلطی کر جاتے ہیں اور پھر شور دھاندلی کا مچاتے ہیں۔
لفظ دھاندلی بھی خوب ہے۔ یہ لفظ لغت میں اب اتنا وسیع المعانی بن گیا ہے کہ اس کے بھی طریقۂ استعمال کے لیے ایک لغت درکار ہوگی۔ خطرہ یہ بھی ہے کہ اس لفظ دھاندلی کے ساتھ ہی دھاندلی نہ ہوجائے اور اِسے عمران خان کی ایجاد میں شمار نہ کیا جانے لگے۔ مستقبل میں طالب علموں سے امتحان میں یہ سوال پوچھا جاسکتا ہے کہ لفظ دھاندلی کو پہلی بار عمران خان نے کب استعمال کیا تھا؟ اچھا یہ بتائیے! عمران خان کے ساتھ پہلی بار دھاندلی کب ہوئی تھی؟ یہ دھاندلی شادی سے پہلے ہوئی ، یا شادی کے بعد ہوئی؟ اس دھاندلی کا ’’انتخاب‘‘ سے کتنا تعلق تھا؟ کیا انتخاب سے مراد عام انتخابات ہے یا لڑکی کاانتخاب؟ بیچارے مستقبل کے طالب علم ان سوالات کے جواب دیتے دیتے ہانپ کانپ جائیں گے۔ کیونکہ یہ لفظ اتنا کثیرالاستعمال ہے کہ اس کا کوئی موقع محل طالب علم کے لیے سمجھنا ممکن ہی نہیں رہا۔ اب دیکھئے ناں ! ایک صاحب کے ہاں ولادت ہوئی۔ کسی نے پوچھا ، بھئی لڑکا ہوا ہے کہ لڑکی؟ اُن صاحب نے فرمایا: بھئی کچھ نہ پوچھیے ، ڈاکٹر کہہ رہے تھے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔
کوئی دن جائے گا کہ پتا چلے گا کہ شادی نہیں دھاندلی ہوئی تھی اور طلاق نہیں دھاندلی ہوئی ہے۔ بھئی جس نکاح کو مفتی سعید اور جس دینی مسئلے کو مفتی عبدالقوی بیان کریں گے ، اُس میں دھاندلی کے امکانات سو فیصد ہوں گے۔ مفتی سعید نے ابھی طلاق کی بات پوری ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ عمران خان کو تیسری شادی کا مشورہ دے ڈالا۔ خود اُن سے پوچھا گیا کہ آپ نے طلاق کے بعد شادی کیوں نہیں کی، تو اُن کا جواب تھا کہ یہ میری نجی زندگی کاسوال ہے۔ بآلفاظ دگر وہ یہ کہہ رہے تھے کہ آپ دھاندلی پر زیادہ شور نہ مچائیں۔ سوباتوں کی ایک بات ہے جو اس قضیئے سے پتا چلتی ہے کہ آپ جتنی بھی دھاندلیاں یا شادیاں کریں ، ایک بات یاد رکھیں کہ آج کی دنیا میں لڑکی ، تھپڑ اور گالی کسی بھی وقت کسی کو بھی پڑ سکتی ہیں۔ اس لیے حلیم کھاتے ہوئے بھلے فرقے کا خیال نہ رکھیں مگر لڑکی دیکھتے ہوئے دھاندلی کا خیال ضرور رکھیں۔
ریحام خان نے نیو کے لئے اپنے پروگرام’’ تبدیلی‘‘کی ریکارڈنگ کرادی ہے،جو آج نشر ہوگا۔ یہ ریکارڈنگ آئندہ دنوں میں ملک میں تو یقینا کوئی تبدیلی نہیں لاسکے گا۔ مگر نیو ٹی وی چینل میں خاصی تبدیلیاں لانے والا ہے۔ ریحام خان کو پہلا مسئلہ ہی یہ درپیش ہے کہ اُسے اپنے پروگرام میں کوئی مہمان...
نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ڈیل کی سب سے زیادہ باتیں کرنے والے عمران خان اپنی نجی زندگی میں ایسی پیچدگیوں کے شکار ہوگئے ہیں کہ اب وہ خود ریحام خان سے بعدازطلاق ڈیل کے لیے کوشاں ہیں ۔ تاکہ طلاق کے فیصلے کے بعد اس کے ممکنہ مضر اثرات اُن کی آئندہ سیاسی اور نجی زندگی میں نہ...
عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق کا اعلان تو کپتان نے کیاہے مگر خواہش یہ نظرآتی ہے کہ اس پربات نہ ہو کسی کوبھی اس پر تو اعتراض نہیں کہ عمران خان ایسی خواہش رکھیں مگراخلاقی طور پر کوئی پابند نہیں میڈیا پرسنزبھی سیاستدان بھی اورکپتان کی پارٹی کے لوگ تو ذرا بھی نہیں۔ وزیراع...
عمران خان اور ریحام خان میں طلاق ہوگئی۔ پاکستانی میڈیا کو’’بریکنگ نیوز‘‘سمیت ایک ہفتے کا ’’گرم مصالحہ‘‘ بھی مل گیا۔ زلزلہ متاثرین سردی میں ٹھٹھرتے رہے لیکن پاکستانی میڈیا طلاق کی خبر کو بھی نمک مرچ لگا کرچٹ پٹا بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ نو ماہ بائیس دن کی شادی کا ایسا نتیجہ ک...
ملک کے ممتاز صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے عمران خان اور ریحام خان کے درمیان رشتہ ازدواج کے خاتمے کے بعد ایک نیا انکشاف کر دیا ہے کہ ریحام خان نے عمران خان پر ہاتھ اُٹھانے کی کوشش کی جس پر عمران خان اُس سے نہایت متنفر ہو گئے ۔ واضح رہے کہ ریحام خان کے پہلے شوہر نے بھی ریحام پ...
عمران خان اور ریحام خان کی شادی کے بعد طلاق کے معاملے میں وہی بات درست ثابت ہوئی کہ پاکستان میں اکثر خبریں جھوٹی اور افواہیں درست ثابت ہوتی ہیں۔ عمران خان اور ریحام کی شادی بھی ایک افواہ کی صورت میں منظرِ عام پر آئی تھی اور طلاق بھی ایک افواہ کی صورت منظرعام پر آئی ۔ عمران خان...
’’بھنگ ‘‘ کی خیر ہو دائم شاہ ستاسی برس کے ہوگئے۔ جس عمر میں انسان اﷲ سے لو لگاتا ہے ۔دائم شاہ نے بھنگ اور اقتدار سے لگا رکھی ہے۔ دونوں کا اپنا نشہ ہے۔ ایک اُترتا ہے تو دوسرا چڑھتا ہے۔ دونوں میں کس کا نشہ زیادہ تیز ہے؟ یہ ایک تحقیق طلب کام ہے۔یہ تحقیق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے سپرد ک...
میرا کی کیا بات ہے! خیرات بھی ایسی مانگتی ہے جیسے قرض مانگ رہی ہو۔میرا نے ابھی ابھی پنجاب حکومت کومتنبہ کیاہے کہ اُس سے اسپتال کی تعمیر کے لئے زمین دینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ اب تک ایفا نہیں ہوا۔ یہی شکایت میرا سے بہت سے مردوں کو اور خود میرا کو بھی بہت سے مردوں سے ہے۔ مگر وفا زم...