... loading ...
بحیرۂ چین کے جنوبی علاقے میں امریکا کے جنگی بحری جہاز کی آمد کے بعد چین نے انتباہ جاری کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے تمام قوانین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تنبیہ جاری کی ہے۔
امریکی بحریہ کا جہاز یو ایس ایس لیسن بحیرۂ جنوبی چین کے اس علاقے میں داخل ہوا ہے جس پر چین اپنا دعویٰ رکھتا ہے۔ اس پر چینی بحریہ کے میزائل بردار لانژو اور کروزر تائی ژو نے امریکی جہاز کو وارننگ جاری کی ہے کہ وہ بین الاقوامی بحری سرحدوں کی خلاف ورزی سے باز رہے۔ وزارت قومی دفاع کے ترجمان یانگ یو جن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ اپنے علاقوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا اور امریکا کے سامنے سخت ردعمل دکھائے گا۔
چین کے نائب وزیر خارجہ نے گزشتہ روز امریکی سفیر میکس بیکس کو طلب کرلیا تھا اور انہیں واضح الفاظ میں کہا گیا کہ چین-امریکا تعلقات کا احترام کیا جائے اور کوئی بھی ایسا قدم اٹھانے سے گریز کیا جائے جس سے چین کی سالمیت اور مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکی جہاز نان شا جزائر کے قریب غیر قانونی طور پر چینی سرحدی حدود میں گھس آیا تھا۔ اس کے لیے چینی حکومت سے کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی اس لیے یہ دراندازی شمار ہوگی۔
چین نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل علاقے میں حل ہونے چاہئیں، کسی دوسرے کی مداخلت قبول نہیں۔ یہ بات مشرقی ایشیائی اجلاس کے بعد بحیرۂ جنوبی چین کے معاملے پر سوالات اٹھنے پر چینی نائب وزیر خارجہ لیو چینمن نے کہی۔ گو کہ انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن وہ ایک صحافی کے سوال کا جو...
چین سال 2016ء میں اپنے دفاعی بجٹ میں صرف 7 اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ کرے گا۔ اس امر کا انکشاف سنیچر کو پارلیمان میں پیش کی گئی ایک بجٹ رپورٹ میں ہوا جس کے مطابق گزشتہ سالوں کے مقابلے میں دفاع پر رواں سال کہیں کم اخراجات کیے جائیں گے۔ سرکاری خبر رساں ادارے سن ہوا کے مطابق یہ چھ ...
چین نے امریکا کے طاقتور طویل فاصلاتی ریڈار اور میزائل نظام کی تنصیب پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ واشنگٹن اپنے منصوبوں کی وضاحت پیش کرے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سینٹر فار انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکا اور دیگر ممال...
چین کے تازہ ترین میزائل شکن نظام کے ٹیسٹ نے ایک مرتبہ پھر ایسی افواہوں کو جنم دیا ہے کہ بیجنگ ایسا ہائپر سونک ہتھیار تیار کررہا ہے جو زمین کے مدار میں موجود دشمن کے سیٹیلائٹس یعنی مصنوعی سیارچوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر واقعی ایسا ہے تو یہ امریکا کے لیے بہت بڑا خطرہ ہ...
چین نے بحیرۂ جنوبی چین میں متنازع جزائر پر دو روشنی میناروں کی تعمیر مکمل کرلی ہے جس سے چین کےبحری عزائم کے حوالے سے خطے میں ایک مرتبہ پھر تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ ویت نام، ملائیشیا، برونائی، فلپائن اور چین کے درمیان بحیرۂ جنوبی چین میں واقع اسپراٹلی جزائر میں چیف نے کویٹ...
امریکا کے باشندے چین کی فوجی طاقت سے اتنے پریشان نہیں ہیں جتنے معاشی قوت سے خائف دکھائے دیتے ہیں۔ ایک تازہ ترین سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 8 امریکی کسی نہ کسی حوالے سے چین کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔ پیو ریسرچ سینٹر کے جاری کردہ ایک سروے کے مطابق سروے میں 54 فیصد امریکی ...
امریکا نے روس اور چین کی تین اسلحہ ساز کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔جس کی وجہ دونوں ممالک کی تین اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے ایران، شمالی کوریا اور شام کے ساتھ ہتھیاروں کی مبینہ تجارت بتائی جارہی ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے ک...
اُباما انتظامیہ ان دنوں ایک مسودے پر کام رہی ہے جس میں معاشی پابندیوں اور امریکا میں کاروبار کے مواقع پرممانعت سمیت مسلسل اقدامات کا ایک پورا ڈھانچہ ترتیب دیا جارہا ہے۔ یہ اقدامات چین اور دیگر ایسے ممالک کو سزا دینے کے لئے استعمال ہوں گے جو مستقلاً امریکی کارپوریٹ کمپیوٹر نیٹ ورک...