... loading ...
سعودی عرب میں ایک شیعہ مذہبی رہنما کو سزائے موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ شیخ نمر النمر کو سعودی حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے پر سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کی گئی تھی، جس نے مسترد کرتے ہوئے ان کی سزائے موت پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔
شیخ نمر کے بھائی محمد النمر نے بتایا کہ اب ان کے بھائی اور سزا پانے والے دیگر افراد کی زندگی شاہ سلمان کے ہاتھوں میں ہے، جو سزائے موت پر عملدرآمد بھی کرسکتے ہیں اور اسے روک بھی سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “بھائی کی موت ایسا ردعمل پیدا کرے گی، جو ہم نہیں چاہتے کیونکہ شیخ نمر کے حامی اسلامی دنیا کے کئی علاقوں میں موجود ہیں۔”
“شاہ سلمان بھائی اور چھ دیگر شیعہ رہنماؤں کی سزائے موت روک کر اپنی حکمت و دانائی ثابت کریں گے۔” محمد نمر نے کہا۔ “جن افراد کو سزائے موت دی گئی ہے ان میں میرے بیٹے علی سمیت تین ایسے ہیں جو گرفتاری کے وقت کم عمر تھے۔ انہیں حکومت نے ‘عرب بہار’ کے دوران مشرقی صوبے میں پھوٹنے والے حکومت مخالف مظاہروں سے گرفتار کیا تھا۔”
علی النمر کا معاملہ ایران میں زبردست ردعمل اٹھا رہا ہے، اور چند عالمی حلقوں سے بھی کم عمر افراد کی سزا روکنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ایران نے واضح طور پر کہا ہے کہ سعودی عرب ان افراد کو موت کے گھاٹ نہ اتارے۔ نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ شیخ نمر کی سزائے موت پر عملدرآمد سعودی عرب کے لیے سنگین نتائج لائے گا۔ “سعودی عرب میں حالات اچھے نہیں ہیں، اس صورت حال میں اپنے ہی شہریوں کے خلاف اشتعال انگیز اور قبائلی رویے اختیار کرنا حکومت کے مفاد میں نہیں جائے گا۔”
شیخ نمر نے 2009ء میں مشرقی صوبوں القطیف اور الاحساء کو سعودی عرب سے الگ کرکے شیعہ اکثریتی بحرین میں شامل کرنے لیے مہم چلائی تھی۔ جس پر گزشتہ سال ایک خصوصی سعودی عدالت نے انہیں بغاوت، سرکشی اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزائے موت دی تھی، جس پر آج عدالت عظمیٰ نے مہر تصدیق ثبت کی ہے۔
سعودی عرب میں تقریباً دو ملین شیعہ مقیم ہیں، جن میں سے بیشتر مشرقی صوبوں میں رہتے ہیں جو تیل کے وسیع ذخائر سے مالا مال علاقہ ہے۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...