... loading ...
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ہونے والی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جب کہ ان کی گرفتاری کے بعد گرفتار ہونے والے محکمہ صحت سندھ کے گریڈ 19 کے ڈاکٹر یوسف ستار میمن، ڈاکٹر عاصم کے خلاف گواہی دینے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر یوسف ستار سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن میں نائٹ شفٹ میں ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ تھے لیکن وہ اپنی سرکاری ڈیوٹی پر ہفتے میں ایک دوبار محض چکر لگانے جاتے تھے جبکہ وہ 1987ء سے قطر اسپتال میں ہی ملازم تھے اور گریڈ 19 میں ترقی پانے کے بعد چند دنوں کے لئے قانونی تقاضے کو پورا کرنے کے لئے لانڈھی میڈیکل کمپلیکس میں تعینات رہے۔یہ سول سروسز کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ جس کے مطابق تین سال میں قانونی طور پر تبادلہ ضروری ہو جاتا ہے۔ مگر ڈاکٹر یوسف ستار نے جب تک گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی نہیں پائی ، وہ تقریباً اٹھارہ سے انیس برس تک مسلسل قطر اسپتال میں تعینات رہے۔
ڈاکٹر یوسف ستار اس کے علاوہ 1989ء سے ضیاء الدین اسپتال نارتھ ناظم آباد میں ڈاکٹر عاصم حسین کے معتمد کے طور پر پہلے سینئر میڈیکل افسر اور پھر 1998ء سے بطور ایڈمنسٹریٹر کام کر رہے تھے۔ اس طرح وہ سرکاری ڈیوٹی پر جائے بغیر وہاں سے ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ لیتے رہے۔ جبکہ ضیا الدین اسپتال کی جانب سے انہیں ماہانہ تین لاکھ روپے تنخواہ کے علاوہ گاڑی اور رہائش کی سہولت میسر تھی۔ اُن پر ڈاکٹر عاصم حسین کے اعتماد کا یہ حال تھا وہ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے مریضوں کے بلز میں پچاس فیصد تک کی رعایت بھی دینے کا اختیار رکھتے تھے۔ ڈاکٹر یوسف پولیس کو مطلوب زخمی دہشت گردوں کے علاج معالجے کے بھی کام کیاکرتے تھے۔ ڈاکٹر یوسف ستار اُن چند ایک لوگوں میں شامل ہیں جو ڈاکٹر عاصم حسین کے گزشتہ چھبیس برسوں کے رازوں کے امین ہیں۔ اگر رینجرز اُنہیں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف گواہی کے لیے تیار کر چکی ہے۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ رینجرز اپنے اس موقف کو ثابت کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے کہ بدعنوانی سے لوٹی گئی رقم کا ایک بڑا حصہ دہشت گردوں کے لیے بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ باخبر حلقوں نے وجود ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ مذکورہ گواہی اس پورے تناظر میں نہایت اہم ہے۔
اس ضمن میں ایک حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ڈاکٹر یوسف ستار کی گرفتاری پر محکمہ صحت سندھ نے ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی۔ اور ان کی جگہ تاحال کسی افسر کو تعینات بھی نہیں کیا۔ جبکہ حکومت سندھ نے اینٹی کرپشن محکمے کی فعالی کا جودعویٰ کررکھا ہے وہ مذکورہ افسر کی گرفتاری پر مکمل چپ سادھے ہوئے ہے۔ حکومت سندھ کے انسدادِ بدعنوانی کے اس محکمے نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار حکومت سندھ کے مذکورہ افسر کی بدعنوانیوں کو جاننے میں کوئی دلچسپی اب تک نہیں دکھائی ہے۔
تحقیقات کے آخری مرحلے میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے پروفیسر مسعود حمید اور اسلام آباد سے پروفیسر راجہ احمد اور ڈاکٹر اجمل کی گرفتاریاں بھی کسی وقت متوقع ہے۔ جو پروفیسر مسعود حمید کے فرنٹ مین کی حیثیت سے چین اور روس سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرکے آنے والے ڈاکٹروں کو پندرہ سے بیس لاکھ کے عوض امتحان کے ذریعے پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن کا کام کرانے کی شہرت کے حامل تھے ۔اطلاعات کے مطابق اسی سلسلے میں کراچی میں نجی تدریسی اسپتال دارالصحت کے بعض ڈاکٹروں کی بھی آئندہ چند دنوں میں گرفتاریاں متوقع ہیں۔
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...