... loading ...
گزشتہ چند ہفتوں میں فیس بک کے جارحانہ عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ مقبول ترین سماجی نیٹ ورک ہونے کے ساتھ ساتھ وہ فوری خبروں کے حصول کے لیے ایک ایسا ٹول بنا رہا ہے جو ٹوئٹر کے لیے زہر قاتل ہو سکتا ہے۔ وہ شاپنگ مصنوعات کے تجربات کررہا ہے جو ایمیزن کو مشکل سے دوچار کرسکتی ہیں اور اب فیس بک اپنا ‘یوٹیوب’ بھی بنا را ہے۔
فیس بک نے اپنے ‘یوٹیوب’ ارادوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق موبائل اور ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نئے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ اس میں متعلقہ وڈیوز تجویز کی جا رہی ہیں، دیکھنے کے دوران دیگر کام کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے اور وڈیوز محفوظ کرنے کی افادیت بھی پیش کی جا رہی ہے تاکہ وڈیوز بعد میں دیکھی جا سکیں۔ بلاگ پر کیے جانے والے اس اعلان کے مطابق فیس بک ایک بالکل نیا سوشل نیٹ ورک بنا رہا ہے، جو صرف وڈیوز کے لیے ہوگا۔
یہ نیا وڈیوز سیکشن صارفین کو فیس بک پر وڈیو تلاش کرنے، دیکھنے اور پیش کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اسے آئی فون پر فیس بک ایپ میں نیچے وڈیوز کے آئیکون پر ٹیپ کرکے کھولا جا سکتا ہے یا پھر ویب پر نیوز فیڈ کے بائیں جانب فیورٹس کے نیچے کلک کرکے۔ یہ دنیائے انٹرنیٹ پر قبضے کے لیے فیس بک کے واضح ارادوں کا اظہار ہے۔ وہ اپنی ایپس کے ذریعے انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دینا چاہتا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ وہ ایسا کرنے کی بہترین پوزیشن میں ہے، کم از کم امریکا میں تو حالات اس کے لیے بہت سازگار ہیں کہ جہاں موبائل ویب کے بجائے صارفین ایپس زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
موبائل کے اعداد و شمار پیش کرنے والے ایک ادارے کے مطابق امریکا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین اپنا 90 فیصد وقت موبائل ایپس کو دیتے ہیں، جن میں سے پورا 19 فیصد فیس بک کو جاتا ہے۔
فیس بک نے اپنے ارادوں اور توسیعی منصوبوں کو کبھی چھپایا نہیں ہے۔ مارک زکربرگ نے اپنی مصنوعات کے ذریعے ہونے والے کاموں کی تعداد بڑھا کر اور واٹس ایپ، انسٹاگرام اور اوکولس جیسے ادارے خرید کر زیادہ سے زیادہ افراد تک لانے کے ذریعے۔ یہ سب ہماری تمام تر آن لائن سرگرمیوں پر فیس بک کو کنٹرول دیتا ہے ۔ پہلے فیس بک واحد ایپ تھی جو مختلف کام میں آتی تھی، اب فیس بک ایپس کا ایک پورا خاندان ہے۔
یوٹیوب فیس بک کے لیے ایک مضبوط مقابل ہوگا اور امکان ہے کہ فیس بک کو اپنے خصوصی وڈیو سیکشن کے ذریعے مکمل کامیابی تو نہیں ملے گی لیکن پاکستان جیسے ممالک میں کہ جہاں یوٹیوب بند ہے، وہاں یہ چھوٹتے ہی میدان مار سکتا ہے۔
وڈیوز آن لائن صارفین کے لیے معلومات کا اہم ذریعہ ہیں اور ساتھ ہی اشتہار دینے والوں اداروں کے لیے اہم مارکیٹ بھی۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ امریکا میں بالغ افراد اوسطاً روزانہ 26 منٹ اپنے موبائل پر وڈیوز دیکھنے میں گزارتے ہیں اور جیسے جیسے لوگ روایتی ٹی وی کے بجائے ڈیجیٹل وڈیوز کا رخ کرہے ہیں، اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
سوشل میڈیا کے موثر استعمال میں اسرائیل کو طویل عرصے تک فلسطینیوں پر برتری حاصل رہی ہے لیکن اب فلسطینی نوجوان اس ہتھیار کا ہوشیاری سے استعمال کرنے لگے ہیں۔ عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کے دعووں پر فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور انسٹاگر...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر اسرار کا یوٹیوب چینل بحال کرنے کے لیے یوٹیوب کو خط لکھ دیا۔ پی ٹی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر اسرار کے چینل پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز نفرت انگیز تقریر کیلئے نہیں بلکہ تعلیم کے مقصد کے لیے ...
روس کی کمیونیکیشن ریگولیٹر اتھارٹی نے سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور تصاویر شئیرنگ کی ویب سائٹ فیس بک پر روسی شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ریگولیٹر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر اور فیس بک پ...
فیس بک نے اپنی سروسز تک مفت رسائی کے لیے پاکستان، انڈونیشیا اور فلپائن جیسے ترقی پزیر ممالک میں ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کر رکھی ہے۔امریکی اخبار کے مطابق فیس بک نے فیس بک اور دیگر ویب سائٹس تک مفت رسائی فراہم کرنے کے لیے پاکستان، انڈونیشیا اور فلپائن جیسے ترقی پذیر مما...
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل کی جانب سے شکایت پر حراست میں لئے گئے ملزمان سے ملنے والے شواہد کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ طالبات کے فارم سے تصاویر اور موبائل نمبر چرا کر طالبات کو بلیک میل کرنے والے دو رکنی گروہ کا تعلق جامعہ کراچی سے ہی ہے ،ایف آئی اے نے شکایت ک...
دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل، جی میل اور یوٹیوب ڈاؤن ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل، جی میل اور ویڈیو شیئرنگ اور اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب ڈان ہوگیا۔دنیا بھر اور خاص کر یورپ میں گوگل، گوگل میٹ، جی میل اور یوٹیوب ڈاؤن ہوا جس سے صارفین کو ش...
فیس بک کے ہر 8 میں سے ایک صارف کا ماننا ہے کہ اس سوشل میڈیا ایپ کو استعمال کرنے سے اس کی نیند، کام، رشتے اور بچوں سے تعلق پر مضر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ فیس بک کے ایک مبینہ اندرونی سروے کے نتائج پر کیا گیا۔فیس بک کے محققین نے تخمینہ لگایا کہ ...
برطانیہ کی کمپیٹیشن اور مارکیٹس اتھارٹی نے جف پلیٹ فارم GIPHYکی خریداری سے متعلق مکمل معلومات نہ دینے پر فیس بک کو 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا۔ کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی کے مطابق جف پلیٹ فارم کی خریداری سے متعلق تحقیقات میں درکار معلومات دینے سے انکار کرنے پر فیس بک پر جرم...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک اور ٹوئٹر سے ٹکرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ٹوئٹر پر طالبان کی موجودگی تو ہے تاہم عوام کے پسندیدہ امریکی صدر...
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ پرائیویسی اور اعتماد کے خدشات کے پیش نظرفیس بک کو مزید کام اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کی طرف سے جاری ایک بیان میں فیس بک کے ڈھانچے میں اصلاحات کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب فیس بک کے سابق پروڈکٹ ڈ...
فیس بک کی چند گھنٹے کی خرابی کے باعث میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوگیا۔بانی ٹیلی گرام پاول دروف کا کہنا ہے کہ دیگر پلیٹ فارمز سے آنے والے 7 کروڑ صارفین کو خوش آمدید کیا ہے۔مانیٹرنگ فرم کا کہنا ہے کہ امریکا میں ٹیلی گرام ڈاون لوڈنگ کے56 ویں نمبر سے ...
فیس بک کی سابقہ عہدے دار فرانسس ہاوگن امریکی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئیں،فیس بک کی ایک سابقہ ملازم فرانسس ہاگن نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ادارہ ان معاشرتی نقصانات سے بخوبی آگاہ ہے، جو اس کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ میڈیاپورٹس کے مطابق ہاگن نے اپنے خیالات کا اظہار ایک ٹ...