... loading ...
وزیر اعظم نوازشریف چار روزہ سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہو گیے ہیں۔جہاں اُن کی امریکی صدر براک اوباما سمیت اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں ہونگیں۔
وزیراعظم نوازشریف امریکی صدر برا ک اوباماسے 22 اکتوبر کو ملاقات کریں گے۔ جس میں افغانستان اور بھارت کے حوالے سے مختلف امور زیر غور آئیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدرنے15 اکتوبر بروز جمعرات وہائٹ ہاؤس میں افغانستان سے اپنے فوجیوں کی واپسی کے منصوبے سے انحراف کرتے ہوئے اِسے 2017تک مزید آگے بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان سے کہیں گے۔ چنانچہ مبصرین کے نزدیک امریکی صدر اس امر پر زور ڈالیں گے کہ پاکستان کسی بھی طرح طالبان کو مذاکرات کی میز پر بٹھائیں ۔ جبکہ طالبان اس حوالے سے جن شرائط کا اظہار کر رہے ہیں وہ اس عمل میں موجود دشواریوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔
امریکی صدر کی گفتگو میں دوسرا مسئلہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بھی ہو سکتا ہے۔ امریکی ذرایع ابلاغ میں وزیراعظم کے دورہ امریکاسے قبل ہی یہ خبریں متواتر آرہی ہیں کہ امریکا پاکستان کے نیوکلئیر پروگرام پر کچھ پابندیوں کے ساتھ پاکستان کو نیوکلئیر سپلائی گروپ میں شامل کرنے پر غور کر سکتا ہے۔ پاکستان اگرچہ 2008ء سے اس گروپ میں شمولیت اور امریکا کے ساتھ سول نیوکلئیر معاہدے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ مگر وہ اپنے ایٹمی پروگرام پر کسی بھی نوع کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہے۔چنانچہ پاکستان کے مشیر خارجہ امور نے دورے سے قبل ہی واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔
دوسری طرف پاکستان نے بھی اس دورے میں پاک امریکا تعلقات ، پاک بھارت تعلقات، افغانستان میں قیام امن میں پاکستان کا کردار،تجارت اور سرمایہ کاری جیسے موضوعات پر گفتگو کا ایک وسیع تر ایجنڈا ترتیب دے رکھا ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...