وجود

... loading ...

وجود

اہم عہدے کے لیے اوباما کی جانب سے متنازع شخصیت کی نامزدگی

هفته 17 اکتوبر 2015 اہم عہدے کے لیے اوباما کی جانب سے متنازع شخصیت کی نامزدگی

Dr-Robert-Califf

امریکا میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے چیئرمین کی حیثیت سے ایسی شخصیت کی نامزدگی پر سخت تنقید ہو رہی ہے جو ادویات سازی کی صنعت سے قریبی تعلقات رکھتی ہے۔ صدر براک اوباما کی جانب سے نامزد کردہ ڈاکٹر رابرٹ کیلف رواں سال تک ایک ایسے ادارے کے بورڈ رکن اور مشیر تھے، جس کا واحد واحد مقصد ادویات ساز اداروں کو ایف ڈی اے قوانین سے بچنے اور نمٹنے میں مدد دینا تھا۔ ڈاکٹر کیلف اس وقت ایف ڈی اے کے ڈپٹی کمشنر برائے طبی مصنوعات و تمباکو ہیں اور اب ایجنسی کا ڈپٹی کمشنر بننے کے لیے سینیٹ کی تصدیق کے منتظر ہیں۔

ڈاکٹر کیلف نے 2006ء سے 2015ء تک فیکٰلٹی کنکشن ایل ایل سی کے لیے خدمات انجام دیں، جس کا دعویٰ ہے کہ وہ معالج اور محقق افراد کو یکجا کرتا ہے اور ادویات سازی، بایوٹیکنالوجی اور طبی ڈیوائس کے شعبے میں صارفین رکھتا ہے۔

دی انٹرسپٹ کے مطابق فیکلٹی کنکشن کی ٹیم ایف ڈی اے کی ابتدائی ہدایات پر نظرثانی میں مہارت رکھتی ہے اور ایجنسی میں جمع کرائی گئی درخواستوں پر مشاورت فراہم کرتی ہے۔ ادارہ 175 مختلف ادویات ساز، بایوٹیک میڈیکل ڈیوائس اداروں کو خدمات دے چکا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کیلف پر تنقید کی گئی ہو، اس سے قبل وہ ڈیوک کلینکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے قیام میں مدد دینے پر تنقید کی زد میں آچکے تھے، جس کے لیے بنیادی سرمایہ ہی ادویات بنانے والے اداروں نے دیا تھا۔ ان کے ادویات سازی کی صنعت سے قریبی روابط ہیں جیسا کہ ٹائم میگزین نے لکھا ہے کہ ان کی آمدنی متعدد بڑے ادویات ساز اداروں میں اپنے نام کی وجہ سے ہے، جیسا کہ مرک، برسٹل-مایرز اسکوئب، ایلی للی اور نووارٹس۔ وہ ان اداروں کو مشاورت کے بدلے میں سالانہ 1 لاکھ ڈالرز تک وصول کرتے ہیں۔ جبکہ ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ کیلف اپنی نجی آمدنی خیرات کردیتے ہیں۔

ادویات بنانے والے اداروں اور ایف ڈی اے کے درمیان ساز باز کی حقیقت بڑے پیمانے پر دستاویزی صورت میں موجود ہے۔ یہ اثر و رسوخ کئی فیصلوں پر سوالیہ نشان اٹھا چکا ہے جیسا کہ بچوں کے لیے آکسی کونٹن کی منظوری اور پھر ان گنت ایسی خطرناک ادویات کی منظوری، جنہیں بعد میں واپس لیا گیا۔

اس مشکل صورتحال میں بھی کیلف مثبت پہلو تلاش کر رہے ہیں، ٹائم سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک اہم امیدوار ہیں کیونکہ ایف ڈی اے کی قیادت ایسے شخص کے ہاتھ میں ہونا فائدہ مند ہوگا جو جانتا ہو کہ کمپنیاں کس طرح کام کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں


امریکی صدر اوباما کی بیٹی چرس پیتے ہوئے وجود - هفته 13 اگست 2016

امریکی صدر براک اوباما کی بیٹی مالیا اوباما کی گزشتہ ہفتے شکاگو میں چرس پیتے ہوئے بنائی گئی وڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ صدر اوباما کی سب سے بڑی بیٹی، جو اگلے سال ہارورڈ یونیورسٹی جائیں گی، اپنے آبائی شہر شکاگو میں ہونے والے ایک موسیقی میلے لولاپالوزا میں ...

امریکی صدر اوباما کی بیٹی چرس پیتے ہوئے

اوباما نے ہلیری کلنٹن کی نامزدگی کی توثیق کردی وجود - جمعه 10 جون 2016

امریکا کے صدر براک اوباما نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے ہلیری کلنٹن کی نامزدگی کی باضابطہ توثیق کردی ہے۔ یہ اعلان ا وقت کیا گیا جب صدر نے ان کے حریف سینیٹر برنی سینڈرز سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اعلان کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کبھی کوئی اس عہدے کے لیے اتنا اہل...

اوباما نے ہلیری کلنٹن کی نامزدگی کی توثیق کردی

اوباما کا ریکارڈ، کسی بھی امریکی صدر سے زیادہ عرصے تک حالت جنگ میں رہے وجود - بدھ 18 مئی 2016

براک اوباما نے سات سال قبل اس عہد کے ساتھ امریکا کی صدارت سنبھالی تھی کہ وہ جنگوں کا خاتمہ کریں گے، جو جارج ڈبلیو بش نے شروع کی تھیں۔ اب جبکہ ان کے عہدے کی میعاد ختم ہونے میں چند مہینے ہی رہ گئے ہیں، اوباما نے ایک ایسا سنگ میل عبور کیا ہے، جو تاریک بھی ہے اور اس کی طرف توجہ بھی ک...

اوباما کا ریکارڈ، کسی بھی امریکی صدر سے زیادہ عرصے تک حالت جنگ میں رہے

اوباما ہیروشیما کا دورہ کریں گے، معافی نہیں مانگیں گے وجود - منگل 10 مئی 2016

براک اوباما رواں ماہ جاپان کے شہر ہیروشیما کا دورہ کرکے امریکا کے پہلے صدر بن جائیں گے، جن کے قدم دوسری جنگ عظیم میں امریکا کے ایٹم بم حملے میں تباہ ہونے والے شہر پر پڑیں گے لیکن یہ بات ابھی سے واضح کردی گئی ہے کہ اوباما تاریخ کی اس بدترین دہشت گردی پر معافی نہیں مانگیں گے۔ او...

اوباما ہیروشیما کا دورہ کریں گے، معافی نہیں مانگیں گے

اوباما ہیروشیما کا دورہ کریں گے، کیا بدترین دہشت گردی پر معافی مانگیں گے؟ وجود - جمعه 22 اپریل 2016

امریکا کے صدر براک اوباما اگلے مہینے جاپان میں ہونے والے جی7 اجلاس کے بعد ہیروشیما کا دورہ کریں گے، اسی شہر کا جسے دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا نے ایٹم بم کے ذریعے تباہ کر دیا تھا۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا اپنی نوعیت کا پہلا اور تاریخی دورہ ہوگا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق...

اوباما ہیروشیما کا دورہ کریں گے، کیا بدترین دہشت گردی پر معافی مانگیں گے؟

"جانے کی باتیں جانے دو"، اوباما کا برطانیہ سے مطالبہ وجود - جمعه 22 اپریل 2016

امریکا کے صدر براک اوباما نے برطانیہ سے جذباتی اپیل کی ہےکہ وہ یورپی یونین نہ چھوڑے کیونکہ اس کی موجودگی دنیا میں برطانیہ کے مقام میں اضافہ کرتی ہے اور اس اہم اتحاد کو مضبوط بناتی ہے۔ اس خوف کے ساتھ کہ برطانیہ کا اخراج مغرب کو کمزور بنائے گا، صدر اوباما لندن پہنچے ہیں جہاں وہ...


"نائن الیون میں سعودی کردار"، خفیہ دستاویزات دو ماہ میں منظر عام پر ہوں گی وجود - پیر 18 اپریل 2016

صدر اوباما آئندہ 60 دنوں میں فیصلہ کریں گے کہ آیا 28 صفحات کی اس دستاویز کی رازدارانہ حیثیت ختم کی جائے یا نہیں، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ نائن الیون حملوں سے سعودی عرب کے تعلق کو بیان کرتی ہے۔ نائن الیون حملوں پر کانگریس کی مشترکہ انکوائری کمیٹی کے رکن باب گراہم کا ...


"ہمیں آپ کے تحفوں کی کوئی ضرورت نہیں،" فیڈل کاسترو کا اوباما کو سخت جواب وجود - منگل 29 مارچ 2016

فیڈل کاسترو نے امریکا کے صدر براک اوباما کے تاریخی دورۂ کیوبا کے بعد ایک طویل خط میں کیوبا کے حوالے سے امریکا کی طویل جارحیت کا حوالہ دیا ہے اور لکھا ہے کہ "ہمیں امریکا کی جانب سے کسی تحفے کی ضرورت نہیں ہے۔" 1500 الفاظ کے اس خط کا عنوان "اوباما بھائی" ہے جو گزشتہ ہفتے امریکی ص...


امریکا کا خیرسگالی پیغام، ارجنٹائن کے آمرانہ دور کے بارے خفیہ ریکارڈ سامنے لانے کا وعدہ وجود - اتوار 20 مارچ 2016

امریکا کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ ارجنٹائن کی "گندی جنگ" کے بارے میں اپنے فوجی و خفیہ اداروں کے ریکارڈز منظر عام پر لائیں گے تاکہ ارجنٹائن کی تاریخ کے اس بدنام باب میں امریکا کی مداخلت پر اٹھنے والے سوالات کو روکا جا سکے۔ اوباما اگلے ہفتے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس...

امریکا کا خیرسگالی پیغام، ارجنٹائن کے آمرانہ دور کے بارے خفیہ ریکارڈ سامنے لانے کا وعدہ

سعودی-امریکا تعلقات میں خلیج مزید گہری، شہزادہ فیصل کی اوباما پر کڑی تنقید وجود - منگل 15 مارچ 2016

سعودی شاہی خاندان کے ایک اہم ترین رکن نے امریکا کے صدر براک اوباما کر سخت تنقید کرکے ظاہر کردیا ہے کہ 8 دہائیوں سے ایک دوسرے کے قریب اتحادی سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اب خلیج کتنی گہری ہوگئی ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے حال ہی میں سعودی عرب پر الزام لگایا تھا کہ وہ امریک...

سعودی-امریکا تعلقات میں خلیج مزید گہری، شہزادہ فیصل کی اوباما پر کڑی تنقید

اوباما ملکی مسجد کا دورہ کرنے والے پہلے صدر ہوں گے وجود - پیر 01 فروری 2016

صدر براک اوباما بالآخر اپنی صدارت کے آخری سال کسی امریکی مسجد کا دورہ کریں گے۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہوگا کیونکہ اس سے پہلے کسی امریکی صدر نے اپنے ملک میں کسی مسجد میں قدم نہیں رکھا اور براک اوباما یہ قدم اٹھانے والے پہلے صدر ہوں گے۔ براک اوباما بدھ کو اسلامک سوسائٹی آف بالٹی مو...

اوباما ملکی مسجد کا دورہ کرنے والے پہلے صدر ہوں گے

براک اوباما کا آخری اسٹیٹ آف دی یونین خطاب، کیا حقیقت کیا فسانہ؟ وجود - اتوار 17 جنوری 2016

صدر کی حیثیت سے براک اوباما کا آخری 'اسٹیٹ آف دی یونین خطاب' اہم پالیسی معاملات یا امریکا کےمستقبل کے بارے میں دلیرانہ موقف پیش کرنے کے بجائے افسانوں اور حقیقت کا ایک ملغوبہ دکھائی دیا۔ اپنی تقریر کے دوران اوباما نے ایک ایک ایسے ملک کی تصویر کشی کی جو اقتصادی بحران سے دوچار ہے او...

براک اوباما کا آخری اسٹیٹ آف دی یونین خطاب، کیا حقیقت کیا فسانہ؟

مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر