... loading ...
چین نے اہم سرکاری ادارے کے سابق سربراہ کو رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 16 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ اس کے ساتھ کی تمام جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
چین کے وسطی صوبہ ہوبی میں ایک مقامی عدالت نے یہ کڑی سزا ریاستی اثاثہ جات کی نگرانی و انتظام کے سرکاری کمیشن کے سابق سربراہ جیانگ جیمن کو سنائی ہے۔ 60 سالہ جیانگ پر الزام تھا کہ انہوں نے رشوت لینے کے علاوہ نامعلوم ذرائع سے املاک و جائیداد حاصل کی اور اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب بھی قرار پائے۔ ان کے ذاتی اثاثہ جات کی مالیت 10 لاکھ یوآن (تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز) ہے۔ عدالت نے ان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔ جیانگ کو سزا کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔ عدالت نے رشوت اور نامعلوم ذرائع سے حاصل کردہ ان کی املاک بھی ضبط کرنے کا حکم دیا اور یہ بھی کہا کہ جن افسران نے جیانگ کی مدد سے غیر قانونی آمدنی حاصل کی، اسے بھی ضبط کرلیا جائے۔
عدالت نے بتایا کہ جیانگ نے 2004ء سے 2013ء کے دوران تعمیراتی ٹھیکوں اور ملازمت میں ترقی دینے کے لیے 14 ملین يوآن رشوت لی۔
مارچ 2013ء میں سرکاری اثاثہ جات کمیشن سے قبل جیانگ چین کی قومی پٹرولیم کارپوریشن کے بورڈ سربراہ تھے۔
پاکستان نے چین سے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کی درخواست کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 4 ارب ڈالر کے چینی قرض اور کم از کم 3 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف قرض کو شامل نہیں کیا، چین کے چار میں سے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی ک...
چین نے کہا ہے کہ سپر پاورز خلا میں تسلط قائم نہ کرنے کا عہد کریں۔ چینی ریڈیو کے مطابق چین کے سفیر برائے تخفیف اسلحہ لی سونگ کی قیادت میں چینی وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے خلا کے لیے ذمہ دارانہ ضابطہ اخلاق کے اوپن ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کی۔ سفیر لی سونگ نے خلا میں سلامتی ...
2021 کے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات کا حجم ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنہ (جی اے سی سی) کے جاری کردہ باضابطہ اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 27 ارب 82 کروڑ ڈالر رہا۔پاکستان نے 2021 کے د...
سری لنکا نے اپنی لنکا بچالی اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا پیکیج لینے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کے پاس جانے سے انکار کردیا ہے۔سری لنکا کے مرکزی بینک کے گورنر کا اجیت نیوارڈ نے کہا کہ آئی ایم ایف کوئی جاد...
عالمی بنک نے امریکا، یورو کے خطے اور چین میں اقتصادی ترقی میں سست روی کی پیشین گوئی کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ قرضوں کی بلند سطح، آمدن اور اخراجات میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات اورکورونا وائرس کی نئی اقسام سے ترقی پزیرمعیشتوں کی بحالی کو خطرہ لاحق ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی بنک نے...
اپوزیشن کے مطالبے پر وزیر اعظم عمران خان کے 3 سالوں کے دوران غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ ایوان بالا میں پیش کردی گئی۔سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سال 2018 میں 3 غیر ملکی دورے کیے، ان غیر ملکی دوروں پر 4 کروڑ 56 لاکھ 15 ہزار سے زائد اخراجات...
امریکا نے مشرق وسطی میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے کے اپنے دعوے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خطے میں اپنی موجودگی کا تحفظ کرے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک گفتگومیں مشرق وسطی میں امریکی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ امریکی پائلٹ خطے میں تعینات رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور...
افغانستا ن کی صورتحال پر ٹرائیکا پلس اجلاس آج جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کا افتتاح کریں گے،اجلا س میں افغانستان کے لیے چین،روس،امریکا اور پاکستان کے خصوصی نمائندگان و سفیر شرکت کریں گے، جبکہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی شریک ہونگے...
چین کے شمالی صوبے شین زی میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے اور لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔چینی میڈیا کے مطابق شین زی میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث صوبے کے 70 اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکانات تباہ ہونے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے۔کئی ...
چین نے خبردار کیا ہے کہ تیسری عالمی جنگ کسی وقت بھی چھڑ سکتی ہے۔چین کے سرکاری اخبارمیں شائع آرٹیکل میں کہا گیا کہ امریکا اور تائیوان کی ملی بھگت اس قدر بے باکانہ ہے کہ اس نے کسی تدبیر کی گنجائش تقریبا ختم اور خطے کو ٹکراؤ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ۔ آرٹیکل میں تائیوان کو خبردار...
بھارتی فوجی سربراہ نے کہاہے کہ لداخ کے سرحدی علاقوں میں چینی افواج کی تعیناتی کا سلسلہ بھارت کے لیے تشویش کی بات ہے۔تاہم بھارت اس وقت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بھی کافی تیار ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے خطہ لداخ کے دو روزہ دورے کے بعد ہفتے کے روز بھارت...
چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ لداخ میں اس کے علاقوں پر قبضے کی کوششوں سے باز رہے ورنہ کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق چین نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لداخ سرحد پر مزید نفری کی تعیناتی اور چینی علاقوں پر قبضے کی کوششوں سے باز رہے ورنہ کارروائی کا...