... loading ...
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے اردو تحقیقی جرنل مجلہ علوم اسلامیہ کا خصوصی شمارہ علامہ شبلی نمبر شائع ہو گیا ہے۔ اسے پروفیسر ظفر الا سلام نے مرتب کیا ہے ۔ جس میں علامہ شبلی کی شخصیت کے امتیازی پہلو، ان کی دینی منزلت اور علمی عظمت کو نمایاں کیا گیا ہے۔ مجلے کے خصوصی شمارے میں علامہ کے علی گڑھ میں گزارے گیے ایام کا احاطہ کیا گیا ہے اور اُن کے افکار ِ تعلیم ، قدیم وجدید تعلیم پر اُن کا نقطہ نظر اور سرسید اور شبلی نعمانی کے تعلیمی نظریات کا ایک موازنہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ خصوصی شمارے میں علامہ شبلی اور مستشرقین کے علاوہ ان کی شاہکار تالیف سیرۃ النبی میں عربی اشعار ، خطبات ِ شبلی کی معنویت و اہمیت اور علامہ شبلی کی فارسی شاعری پر عمدہ مقالات بھی شامل کیے گیے ہیں۔ مذکورہ شمارے کے مشمولات میں علامہ شبلی کی علی گڑھ میں مصروفیات اور خدمات کا ایک تاریخ وار خاکہ بھی شامل ہے جسے”علامہ شبلی اور علی گڑھ ۔ایک نظر میں “کے عنوان سے ترتیب دیا گیا ہے۔