... loading ...
دنیا بھر میں مسلمانوں کی آبادی بڑھنے کے ساتھ حلال مصنوعات کی طلب میں بھی زبردست اضافہ متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ ادارے اپنی مصنوعات کے لیے حلال سند حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
حرام جانوروں کے اجزاءاور الکحل سے پاک مصنوعات سے لے کرسود کے بغیر مالی خدمات تک حلال مصنوعات کی ایک طویل فہرست ہے اور ایک اعشاریہ 8 ارب مسلمان ان کے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہیں۔
اسلامک فوڈ اینڈ نیوٹریشن کونسل آف امریکا کے صدر محمد چودھری کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی آبادی میں سالانہ ڈھائی سے 3 فیصد اضافہ ہو رہا ہے اور اسلام دنیا بھر کے دیگر مذاہب کے مقابلے میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس لیے شرعی تقاضوں کو پورا کرنے والی کئی مصنوعات پر اب حلال کی مہر تصدیق ثبت ہو رہی ہے جو حلال معیشت کے حجم میں مزید اضافہ کریں گی۔
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہونے والے اسلامی اقتصادی فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلال مارکیٹ ایک بے ربط سفر سے اب ایک حقیقی و مستند معیشت میں تبدیل ہوچکی ہے اور سالانہ 20 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے۔ حلال مصنوعات کی طلب میں زبردست اضافے کے بعد دنیا بھر کے کاروباری ادارے، ریستوران اور ہوٹل مسلمان صارفین کی ضروریات پوری کرتے دکھائی دے رہےہیں۔ حلال ایک طرزِ زندگی ہے۔ جاپان اور کوریا جیسے ممالک بھی اپنے ہوٹلوں کو حلال دوست بنا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مسلمان سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نظریں ایک اعشاریہ 8 ارب مسلمان صارفین پر مرکوز ہیں۔
امارات کے ادارہ برائے معیار بندی و پیمائش کے سربراہ عبد اللہ المعنی نے کہا کہ 2030ء تک مسلمان آبادی 2.2 ارب تک پہنچنے کی توقع ہے جوحلال مصنوعات کے لیے “مرکزی مارکیٹ” ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون کی تنظیم کے مطابق عالمی حلال شعبے کی قدر 2.3 ٹریلین ڈالرز ہے۔ توقع ہے کہ حلال صنعت عالمی معیشت میں استحکام کے ساتھ سب سے تیزی سے ترقی پانے والے شعبوں میں سے ایک ہوگا ۔
متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کی انویسمنٹ کمپنی نے دبئی انڈسٹریل سٹی میں الیکٹریکل کاریں تیار کرنے والی الدمانی فیکٹری کا افتتاح کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ امارات میں اپنی نوعیت کی پہلی فیکٹری ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں سالانہ 10 ہزار گاڑیاں اسمبل ہوں گی۔ اس جدید ک...
منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے شریک ملزم مقصود چپڑاسی وفات پا گئے۔ ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے مقصود چپڑاسی کی وفات کی تصدیق کر دی۔ مقصود چپڑاسی ان دنوں دبئی میں مقیم تھے۔ مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئے۔ واضح رہے کہ مقصود چپڑا...
خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے فرح خان سے متعلق کہا ہے کہ فرح خان رہائش کیلئے دبئی چلی گئی ہیں، ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں۔ ایک انٹرویو میں موسیٰ مانیکا نے کہا کہ فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں، فرح خان رہائش کیلئے دبئی چلی گئی...
اسرائیلی خاتون کامیڈین نوئیم شوستر الیاسی نے اسرائیل سے تعلقات جوڑنے پر امارات بالخصوص دبئی کیلئے توہین آمیز گانا مع ویڈیو ریکارڈ کروایا جو دیکھتے دیکھتے عرب دنیا میں وائرل ہوگیا ہے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق گانا عربی زبان میں ہے جس کے نیچے گانے کا ترجمہ انگریزی اور عبرانی دونوں زب...
اسرائیلی ٹی وی نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے ساتھ معاہدوں نے اسرائیلی جرائم پیشہ بالخصوص منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور جسم فروشی کے لیے سنہری منڈیاں کھول دی ہیں۔اسرائیلی ٹی وی چینل نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل دنیا بھرمیں منی لانڈرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے شعبے ...
دبئی کے ایک اسپتال نے برطانوی جوڑے کو بل کی ادائیگی کیے بغیر شیرخوار بچہ واپس کرنے سے انکار کردیا۔برطانوی جریدے کے مطابق دبئی کے ایک نجی اسپتال میں برطانوی جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس پر اسپتال نے ایک لاکھ یورو کا بل بنادیا اور والدین کو بل کی ادائیگی کے بغیر شیر خوار بچہ و...
دنیا بھر کے ارب پتیوں کی فہرست نکالیں، شاید ہی ابتدائی 500 میں کوئی ایک پاکستانی ہو۔ لیکن کیا حقیقت میں ایسا ہی ہے؟ ہرگز نہیں کیونکہ پاکستان میں دولت چھپانے اور اسے محفوظ ٹھکانوں پر رکھنے کا رحجان موجود ہے جس کی وجہ سے کسی کی حقیقی دولت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ لیکن دبئی میں...
پاکستان میں سب کی خبریں دینے والے میر شکیل الرحمان گزشتہ رات سے سب سے بڑی خبر بن چکے ہیں ،مگر پاکستانی ذرائع ابلاغ اس کی خبر رکھتے ہوئے بھی بے خبر بنا رہا ہے۔ میر شکیل الرحمان کے اخبارات اور ٹی وی جو عہدفراعنہ سے بھی کمتر اخلاقیات کے حامل ہیں اور ملک بھر میں اپنے دشمنوں کو زمین س...
متحدہ عرب امارات کے اتحاد میں سات ریاستیں شامل ہیں اور اِن میں دبئی کو انتظامی، معاشی اور سماجی ترقی کے تناظر میں ایک مخصوص مقام حاصل ہے... اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 158 ملکوں میں اچھی اور مناسب زندگی کے حامل شہروں میں دبئی کا مقام بیسواں ہے جبکہ عرب ورلڈ میں ...