... loading ...
مونچھوں اور داڑھی کو مردوں کی تاریخ میں ہمیشہ اہمیت حاصل رہی ہے بلکہ یہ مرد کی شخصیت کا بہت اہم حصہ رہی ہیں۔ سر سید احمد خان، کارل مارکس اور ابراہم لنکن کی داڑھی، ایڈولف ہٹلر کی مونچھ اور سردار عبد الرب نشتر کی مونچھیں اچھلی بھلی شہرت رکھتی ہیں۔ اب تو خیر سے مونچھوں اور داڑھی کا فیشن ہی سیاست سے رخصت ہوچکا اور خال خال ہی کوئی ایسی معروف شخصیت ملتی ہے جس کی خاص انداز کی مونچھ یا داڑھی ہو۔
اگر آپ بھی کلین شیو شخصیات دیکھ دیکھ کر اکتا گئے ہیں تو آئیے مونچھوں اور داڑھی کے عالمی مقابلے کے تصویری سفر پر چلتے ہیں۔ رواں سال یہ مقابلے آسٹریا کے پہاڑی قصبے لیوگینگ میں منعقد ہوئے۔
1990ء میں شروع ہونے والا یہ عالمی مقابلہ ہر چند سال بعد مختلف مقامات پر منعقد ہوتا ہے ۔ رواں سال مونچھوں، نیم داڑھی اور مکمل داڑھی کے تین زمروں میں 300 سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ چند نمونے ذیل میں ملاحظہ کیجیے: