... loading ...
چین میں جہاں قومی دن کے موقع پر زبردست جشن منایا جا رہا ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں کے عوام تعطیلات کا لطف اٹھا رہے ہیں وہیں جنوب مشرقی علاقے کے عوام ایک بڑے طوفان کی زد میں ہیں۔ صوبہ گوانگ ڈونگ اور ہائنان میں ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے جو چین میں خطرے کی سب سے بڑی علامت ہے۔
48 میٹر فی سیکنڈ سے چلنے والی تیز ہوائیں چان جیانگ شہر میں موجود ہیں، جو کسی بھی وقت موجی گائی نامی طوفان کا سامنا کرسکتا ہے۔ 25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بڑھنے والے اس طوفان کے بعد گوانگ ڈونگ اور گوانگ سی صوبوں میں زبردست بارشوں کا امکان ہے۔
گوانگ ڈونگ میں ماہی گیروں کی تقریباً 40 ہزار کشتیاں گہرے سمندروں سے واپس بندرگاہوں اور اپنے مساکن تک پہنچ گئی ہیں۔ علاوہ ازیں ساحلوں پر مچھلیوں کے فارم میں کام کرنے والے 10 ہزار افراد بھی محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ صوبے میں بحری سفر اور سمندر کنارے تفریحی سرگرمیوں کے علاوہ تمام پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں ۔
ادھر ہائنان صوبے میں تیز رفتار ریلوے نظام بھی معطل کردیا گیا ہے۔ ہائیکو شہر کے لیے جانے والی 68 پروازیں بھی منسوخ ہوچکی ہیں ۔ صوبے میں 25 ہزار ماہی گیروں کی کشتیاں واپس بندرگاہ پر آچکی ہیں جبکہ تقریباً 7 ہزار ماہی گیروں کو بچایا گیا ہے۔
ایک طرح سے جنوب مشرقی چین میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، جو ہائنان کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ تباہ کاری کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لیے کہ چھٹیوں کے ان ایام میں سیاحوں کی بڑی تعداد ہائنان کا رخ کرتی ہے۔ ویسے اس وقت بھی 80 ہزار سے زیادہ سیاح ہائنان میں موجود ہیں جو گزشتہ سال کے انہی ایام کے مطابق میں 8 فیصد زیادہ ہیں۔
چین میں خطرے کی چار سطح پر مشتمل انتباہ جاری کیا جاتا ہے جن میں سرخ سب سے زیادہ ہے اور اس وقت ان تمام علاقوں میں ریڈ الرٹ ہے۔
آج ملک میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج بلوچستان کے علاقوں جعفرآباد، جھل مگسی اور سبی میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔جبکہ صوب سندھ میں حیدرآباد، میرپورخاص اور مٹیاری میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا ...
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ شدید گرمی کی لہر کے باعث بالائی اور وسطی سندھ ، وسطی اور جنوبی پنجاب، ...
چند رز قبل نیو یارک کی ایک خلائی تصویر میں دنیا کو غیر معمولی قدرتی مظہر دیکھنے کو ملا، ایسا لگتا ہے کہ موسم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے نظریات بالکل درست ہیں۔ ذرا ذیل میں دیا گیا نقشہ بھی دیکھیں، آپ کو لہروں کا ایک غیر معمولی نمونہ نظر آئے گا جو علاقے کے موسم پر اثر انداز ہوا ہے۔ اس می...