... loading ...
متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ مزدوروں کے لیے اپنے قوانین کو بہتر بنائے گا، جو اس وقت ملک میں غیر ملکی مزدوروں اور کارکنوں کے استحصال کا بہت بڑا سبب بنے ہوئے ہیں۔ یکم جنوری سے لاگو نئے قوانین کا مقصد ان لاکھوں افراد کے استحصال کو روکنا اور ان کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرنا ہے۔
امارات کے وزیر محنت صقر غباش نے ابوظہبی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ “ہم ایسے افراد کی تمام راہیں مسدود کرنا چاہتے ہیں جو ملازمین کا استحصال کرتے ہیں۔”
نئے اقدامات “کفالت” نامی اسپانسرشپ نظام کا خاتمہ کردیں گے اور غیر ملکی کارکنوں کو اپنا معاہدہ منسوخ کرنے اور ملازمت تبدیل کرنے کی سہولت بھی دیں گے، جو پہلے میسر نہیں تھی۔ کفالت کا نظام نہ صرف ملک میں داخلے اور رہائش کو قانونی دائرے میں لاتا ہے بلکہ ملازمین کو نوکری بدلنے کے لیے بھی اپنے موجودہ ادارے سے اجازت لینے کا پابند بناتا ہے۔
صقر غباش نے کہا کہ “جنوری 2016ء سے متحدہ عرب امارات وہ تمام اقدامات اٹھائے گا جس سے کفالت سے منسلک تمام قباحتیں ختم ہوجائیں۔” نئے نظام کے تحت ملازم کا معاہدہ ادارے کے مالک کے بجائے وزارت محنت سے ہوگا، جو اس وقت ملازم کی تمام دستاویزات کا حامل ہوتا ہے اور یوں ملازم کو “جبری مزدوری” سے بچایا جا سکے گا۔
وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق “نئے قانون کے تحت کسی کارکن کو کسی بھی صورت میں ملازمت جاری رکھنے پر مجبور نہیں رکھا جا سکے گا۔”
غیر ملکی مزدور خطے میں کئی انتہائی سخت اور حد درجہ خطرناک کام بھی کرتے ہیں، جس میں تعمیرات کے شعبے سے لے کر تیل کی صنعت، نقل و حمل اور خدمات بھی شامل ہیں۔ چھ ملکی خلیج تعاون کونسل کی کل 5 کروڑ آبادی میں سے نصف اور متحدہ عرب امارات کی 90 لاکھ آبادی میں سے بھی آدھی یعنی 45 لاکھ ان غیر ملکی تارکین وطن پر مشتمل ہے۔ یہ مزدور پیشہ افراد زیادہ تر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور فلپائن سے آتے ہیں جو اپنے ملکوں میں غربت سے تنگ آکر مشرق وسطیٰ کا رخ کرتے ہیں۔ چند خلیجی ریاستوں میں ان ملازمین کے پاسپورٹس کفیل کے قبضے میں رہتے ہیں۔ اب کم از کم متحدہ عرب امارات میں تو یہ سلسلہ ختم ہو جائے گا۔
انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ کے عہدیدار نکولس میک گیہان نے ان اقدامات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت بڑی تبدیلی ہے اور وہ اس کی مکمل حمایت کریں گے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...