وجود

... loading ...

وجود

دنیا کے 10 امیر ترین نوجوان

جمعرات 24 ستمبر 2015 دنیا کے 10 امیر ترین نوجوان

mark-zuckerberg

35 سال کی عمر میں تو یہاں زندگی گزارنے کا ڈھنگ نہیں ہوتا لیکن یہ نوجوان ہیں کہ اس عمر میں ارب پتی بن گئے ہیں، وہ بھی ڈالرز میں ارب پتی۔ دنیا کے یہ نوجوان ترین 10 افراد امارت کی حدوں کو پہنچے ہیں، کچھ وراثت میں ملنے والی دولت کے بل بوتے تو کچھ اپنے زورِ بازو پر اس مقام تک پہنچے لیکن ایسے بھی جنہیں صرف قسمت یہاں تک لے کر آئی۔ آئیے آپ کو ملاتے ہیں ان 10 ارب پتی افراد سے جو 35 سال سے کم عمر ہیں۔

10۔ تھامس پیرسن

10-Thomas-Persson

کل دولت: 2 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز

صرف 30 سال کے تھامس پیرس سوئیڈن کی معروف فیشن شخصیت ایرلنگ پیرسن کے پوتے ہیں۔ جنہوں نے ہینس اینڈ مارٹنز المعروف ایچ اینڈ ایم (H&M) قائم کی تھی۔ نوجوان پیرسن بڑے خوش قسمت ہیں کہ اس ادارے کے حصص یافتہ ہیں۔ ان کے والد اسٹیفن پیرسن ایچ اینڈ ایم کے چیئرمین ہیں جبکہ بڑے بھائی کارل-یوہان پیرسن سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہیں۔ فلم سازی میں تعلیم حاصل کرنے والے پیرسن اپنا بیشتر وقت اسی شعبے سے وابستہ رہ کر گزارتے ہیں۔

9۔ جو گیبیا

9-joe-gebbia

کل دولت: 3 ارب ڈالرز

متعدد چھوٹے اور کم منافع کے حامل کاروباری اداروں اور ٹیکنیکل منصوبوں کے قیام کے بعد گیبیا کو چھپر پھاڑ کر اس وقت ملا، جب انہوں نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایئربی این بی (Airbnb) کی بنیاد رکھی۔ حال ہی میں ایئر بی این بی کی قدر 25 ارب ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔ 33 سالہ گیبیا اِس وقت ادارے کے چیف پروڈکٹ آفیسر ہیں۔

8۔ برائن چیسکی

8-brian-chesky

کل دولت: 3 ارب ڈالرز

33 سالہ چیسکی ایئر بی این بی کے سی ای او کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ اپنے ساتھی شراکت دار جو گیبیا سے اُس وقت ملے تھے جب دونوں رہوڈ آئی لینڈ اسکول آف ڈیزائن میں پڑھتے تھے۔ پھر دونوں نے سان فرانسسکو میں اپنی ملازمتیں چھوڑ کر کاروبار سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔ چیسکی ادارے کے وژن اور ترقی کے ذمہ دار ہیں۔

7۔ ناتھن بلیکارزک

7-nathan-blecharczyk

کل دولت: 3 ارب ڈالرز

مائیکروسافٹ میں پروڈکٹ مینیجر رہنے والے ہارورڈ گریجویٹ، بلیکارزک کو ان کو ساتھی جو گیبیا نے ایئر بی این بی کے لیے بھرتی کیا تھا کیونکہ وہ ویب ڈیولپمنٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ 32 سالہ بلیکارزک نے 12 سال کی عمر میں کوڈنگ شروع کی تھی اور بالآخر اپنی سافٹویئر ساز کمپنی قائم کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایئربی این بی کی زبردست ترقی ان کے کام کو پہلےسے کہیں زیادہ مشکل بنا رہی ہے۔ ایئر بی این بی میں چیف ٹیکنالوجی افسر کی حیثیت سے کام کرنے والے بلیکارزک ادارے کی کیوبا میں حالیہ ترقی میں اہم کردار ہیں۔

6۔ ایلزبتھ ہومز

6-elizabeth-holmes

کل دولت: 4 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز

جب ایلزبتھ ہومز سیکنڈ ایئر میں تھیں تو انہوں نے ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی کمپنی تھیرانوس (Theranos) قائم کی اور چند ہی مہینوں میں اسکول چھوڑ کر مکمل طور پر اسی سے وابستہ ہوگئیں۔ آج وہ امریکا کی کم عمر ترین ارب پتی خاتون ہیں، جن کی عمر صرف 31 سال ہے۔ تھیرانوس 9 بلین ڈالر کی ایک بایوٹیک کمپنی ہے جو خون کی ٹیسٹنگ میں نئے طریقے اپناتی ہے۔ اس کا ہدف طبی تجربات کو سستا اور فوری بنانا ہے۔

5۔ اسکاٹ ڈینیئل ڈنکن

5-scott-daniel-duncan

کل دولت: 5 ارب ڈالرز

ڈنکن کے والد امریکا میں سب سے بڑے پائپ لائن ادارے کے مالک ہیں۔ جب وہ 2010ء میں چل بسے تو ان کے چاروں بچے کو والد کی دولت کا ایک چوتھائی حصہ ملا۔ 32 سالہ ڈنکن اب انٹرپرائز پروڈکٹ پارٹنرز کے حصص یافتہ اور ڈین ایل ڈنکن فیملی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ہیں جس کے فنڈز 200 ملین ڈالرز سے تجاوز کرچکے ہیں اور زیادہ تر طب کے شعبے میں کام کرنے والے خیراتی اداروں کو جاتے ہیں۔

4۔ ایڈورڈو لوئس سیورین

4-eduardo-luiz-saverin

کل دولت: 5 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز

اپنے فیس بک شریک بانیوں سے قانونی تنازعات کے باوجود کہ جس کی وجہ سےادارے میں ان کی شمولیت کم سے کم ہو رہی ہے، سیورین اب بھی فیس بک میں 5 فیصد حصص رکھتے ہیں۔ 33 سالہ ارب پتی اب ایک متحرک سرمایہ کار ہیں اور سنگاپور میں قائم املاک کرائے پردینے اور فروخت کرنے والی ویب سائٹ 99 کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

3۔ یانگ ہوئیان

3-yang-huiyan

کل دولت: 5 اعشاریہ 9 ارب ڈالرز

یانگ ہوئیان کے والد کیووک کیونگ نے چین میں املاک و جائیدا د اور ہوٹل چلانے اور سنبھالنے کاادارہ کنٹری گارڈن ہولڈنگز بنایا تھا۔ 2007ء میں کمپنی کے ہانگ کانگ آئی پی او سے پہلے کیونگ نے اپنے حصص بیٹی کو منتقل کردیے تھے جو اب ادارے کی چیئر اور واحد حصص یافتہ ہیں۔ 2013ء میں وہ چین کی امیر ترین خاتون تھیں۔ 34 سالہ یانگ اور ان کے اہل خانہ خیراتی مقاصد کے لیے 107 ملین ڈالرز سے زیادہ دے چکے ہیں۔

2۔ ڈسٹن موسکووٹز

2-dustin-moskovitz

کل دولت: 9 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز

فیس بک کے ابتدائی دنوں کے اہم رکن، 31 سالہ موسکووٹز ادارے کے پہلے سی ٹی او تھے۔ 2008ء میں فیس بک کے ایک اور ساتھی جسٹن روزنسٹائن کے ساتھ مل کر آسانا (Asana) کے اجراء کے لیے ادارہ چھوڑ گئے۔ موسکووٹز اور ان کی اہلیہ نے بعد ازاں انسان دوست ادارہ گڈ وینچرز (Good Ventures) قائم کیا اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس اور ویرن بوفیٹ کے گونگ پلیج (Giving Pledge) کے ساتھ معاہدہ کرنے والی نوجوان ترین جوڑی بنے۔ گونگ پلیج ارب پتیوں کو اپنی بیشتر دولت خیراتی مقاصد کے لیے دینے پر ابھارتا ہے۔

1۔ مارک زکربرگ

1-mark-zuckerberg

کل دولت: 41 اعشاریہ 6 ارب ڈالرز

زکربرگ کی قسمت انہیں اِس مقام تک لائی ہے۔ جب 2006ء میں یاہو! کی جانب سے 1 ارب ڈالر میں فیس بک خریدنےکی پیشکش کی گئی تو مارک نے نجانے کس ترنگ میں اسے ٹھکرا دیا۔ صرف چند سالوں میں ثابت ہوگیا کہ ان کا یہ اقدام کتنا درست تھا۔ جب 2012ء میں فیس بک نے آئی پی او پر ہی 16 ارب ڈالرز حاصل کیے۔ زکربرگ ان اور ان کی اہلیہ پرسکیلا دنیا کی امیر ترین جوڑیوں میں نویں نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں


موبائل فون فلسطینیوں کا بندوق سے زیادہ طاقتور ہتھیار بن گیا وجود - هفته 23 اپریل 2022

سوشل میڈیا کے موثر استعمال میں اسرائیل کو طویل عرصے تک فلسطینیوں پر برتری حاصل رہی ہے لیکن اب فلسطینی نوجوان اس ہتھیار کا ہوشیاری سے استعمال کرنے لگے ہیں۔ عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کے دعووں پر فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور انسٹاگر...

موبائل فون فلسطینیوں کا بندوق سے زیادہ طاقتور ہتھیار بن گیا

روس نے سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی وجود - اتوار 27 فروری 2022

روس کی کمیونیکیشن ریگولیٹر اتھارٹی نے سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور تصاویر شئیرنگ کی ویب سائٹ فیس بک پر روسی شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ریگولیٹر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر اور فیس بک پ...

روس نے سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی

فیس بک کے مفت انٹرنیٹ کے پیسے، پاکستانیوں سے33کروڑ ماہانہ وصولی وجود - جمعرات 27 جنوری 2022

فیس بک نے اپنی سروسز تک مفت رسائی کے لیے پاکستان، انڈونیشیا اور فلپائن جیسے ترقی پزیر ممالک میں ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کر رکھی ہے۔امریکی اخبار کے مطابق فیس بک نے فیس بک اور دیگر ویب سائٹس تک مفت رسائی فراہم کرنے کے لیے پاکستان، انڈونیشیا اور فلپائن جیسے ترقی پذیر مما...

فیس بک کے مفت انٹرنیٹ کے پیسے، پاکستانیوں سے33کروڑ ماہانہ وصولی

فیس بک کے استعمال سے کروڑوں صارفین پر منفی اثرات مرتب ہوئے، رپورٹ وجود - منگل 09 نومبر 2021

فیس بک کے ہر 8 میں سے ایک صارف کا ماننا ہے کہ اس سوشل میڈیا ایپ کو استعمال کرنے سے اس کی نیند، کام، رشتے اور بچوں سے تعلق پر مضر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ فیس بک کے ایک مبینہ اندرونی سروے کے نتائج پر کیا گیا۔فیس بک کے محققین نے تخمینہ لگایا کہ ...

فیس بک کے استعمال سے کروڑوں صارفین پر منفی اثرات مرتب ہوئے، رپورٹ

فیس بک پر برطانیہ میں 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ وجود - جمعه 22 اکتوبر 2021

برطانیہ کی کمپیٹیشن اور مارکیٹس اتھارٹی نے جف پلیٹ فارم GIPHYکی خریداری سے متعلق مکمل معلومات نہ دینے پر فیس بک کو 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا۔ کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی کے مطابق جف پلیٹ فارم کی خریداری سے متعلق تحقیقات میں درکار معلومات دینے سے انکار کرنے پر فیس بک پر جرم...

فیس بک پر برطانیہ میں 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک ، ٹوئٹر سے ٹکرانے کا فیصلہ،سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کااعلان وجود - جمعرات 21 اکتوبر 2021

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک اور ٹوئٹر سے ٹکرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ نامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ٹوئٹر پر طالبان کی موجودگی تو ہے تاہم عوام کے پسندیدہ امریکی صدر...

ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک ، ٹوئٹر سے ٹکرانے کا فیصلہ،سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کااعلان

فیس بک کو مزید اصلاحات کی ضرورت ہے، وائٹ ہاؤس وجود - جمعرات 07 اکتوبر 2021

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ پرائیویسی اور اعتماد کے خدشات کے پیش نظرفیس بک کو مزید کام اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کی طرف سے جاری ایک بیان میں فیس بک کے ڈھانچے میں اصلاحات کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب فیس بک کے سابق پروڈکٹ ڈ...

فیس بک کو مزید اصلاحات کی ضرورت ہے، وائٹ ہاؤس

میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ وجود - جمعرات 07 اکتوبر 2021

فیس بک کی چند گھنٹے کی خرابی کے باعث میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوگیا۔بانی ٹیلی گرام پاول دروف کا کہنا ہے کہ دیگر پلیٹ فارمز سے آنے والے 7 کروڑ صارفین کو خوش آمدید کیا ہے۔مانیٹرنگ فرم کا کہنا ہے کہ امریکا میں ٹیلی گرام ڈاون لوڈنگ کے56 ویں نمبر سے ...

میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ

فیس بک مصنوعات بچوں کے لیے ضرر رساں اورتقسیم پیدا کرتی ہے،سابقہ ملازمہ کا انکشاف وجود - بدھ 06 اکتوبر 2021

فیس بک کی سابقہ عہدے دار فرانسس ہاوگن امریکی سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئیں،فیس بک کی ایک سابقہ ملازم فرانسس ہاگن نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ادارہ ان معاشرتی نقصانات سے بخوبی آگاہ ہے، جو اس کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ میڈیاپورٹس کے مطابق ہاگن نے اپنے خیالات کا اظہار ایک ٹ...

فیس بک مصنوعات بچوں کے لیے ضرر رساں اورتقسیم پیدا کرتی ہے،سابقہ ملازمہ کا انکشاف

فیس بک اب بھروسے کے قابل نہیں، متبادل لایا جائے، یورپی یونین وجود - بدھ 06 اکتوبر 2021

فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروسز کی گھنٹوں تعطلی کے بعد دنیا بھر میں لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کو مشکل کا سامنا کرنا پڑاہے ۔ اس الجھن کے بعد یورپی یونین نے کہا ہے کہ جو مسئلہ پیش آیا اس نے مزید متبادل کمپنیوں کی ضرورت ظاہر کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے زور دیتے ہوئے ک...

فیس بک اب بھروسے کے قابل نہیں، متبادل لایا جائے، یورپی یونین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بُک سمیت سوشل میڈیا سروسز متاثر وجود - منگل 05 اکتوبر 2021

پاکستان سمیت دنیا کے بڑے حصے میں اہم سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بْک، واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر کی سروسز متاثر ہوئیں جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق یہ مسئلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 44 منٹ پر شروع ہوا جس کے بعد دنیا بھر میں صارفین...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بُک سمیت سوشل میڈیا سروسز متاثر

مشرق وسطی،افریقا،مشرق بعید میں فیس بک نے سینکڑوں جعلی اکاؤنٹ ختم کر دیے وجود - جمعه 04 اکتوبر 2019

فیس بک کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہاہے کہ ایسے سینکڑوں اکائونٹ ختم کر دیے گئے جنہیں مشرق وسطی، افریقہ اور مشرق بعید میں فعال رکھا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹ نے بتایاکہ یہ اکائونٹ مربوط لیکن غیر مستند رویے رکھنے والے تین مختلف آپریشنز سے منسلک ...

مشرق وسطی،افریقا،مشرق بعید میں فیس بک نے سینکڑوں جعلی اکاؤنٹ ختم کر دیے

مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر