... loading ...
امریکا کے سابق سینیٹر مائیک گریول نے امریکی صدر بارک اُباما سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عافیہ کے خلاف مقدمہ بڑی ناانصافیوں میں سے ایک ہے۔ سابق امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام زور و شور سے عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ عافیہ اپنے بچوں اور گھر سے دور ہے اور اُسے بے انتہا نقصان پہنچایا جاچکا ہے۔ سابق سینیٹر نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سزا سنانے والے جج رچرڈ برمن کو احمق قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ عافیہ صدیقی نے کوئی جرم نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کوتین بچوں سمیت ۳۰؍ مارچ ۲۰۰۳ء کو اُس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ ٹیکسی میں بیٹھ کرراولپنڈی جانے کے لئے ہوائی اڈے کی طرف جارہی تھی۔ مبینہ طور پر اُن کوکراچی کے مشہوربلوچ کالونی کے پُل پر سے اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کے وقت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی عمر تیس سال تھی۔ عافیہ صدیقی کے اغوا کی خبر تب کے اخبارات میں شائع بھی ہوئی تھی۔ مگر اُس وقت کے کچھ وزراء نے اس سے لاعلمی ظاہر کی ۔ بعدا زاں یہ خبریں موصول ہوئیں کہ عافیہ صدیقی کے مسئلے کو سامنے لانے پر اُن کی والدہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔اس دوران میں تب کے وزیر داخلہ فیصل صالح حیات نے اس مسئلے میں سرگرم لوگوں کو یہ خاموشی سے یقین دلایا تھا کہ عافیہ صدیقی کا پتا چلا لیا گیا ہے اور وہ جلد سامنے آجائے گی۔ مگر بعدا زاں نہایت پراسرار حالات میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا سراغ افغانستان سے لگایا گیا اور اُن پر ایک ایسا مقدمہ قائم کیا گیا جس کا یقین کسی نے بھی نہیں کیا تھا۔اُن کی افغانستان میں امریکی جیل بگرام میں قیدی نمبر ۶۵۰ کے طور پر اُس وقت شناخت ہوئی جب مشہور صحافی اور طالبان قید سے رہائی پانے کے بعد اسلام قبول کرنے والی برطانوی خاتون ایون ریڈلی نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں یہ انکشاف کیا کہ اُسے معلوم ہوا کہ بگرام جیل میں ایک پاکستانی خاتون نہایت اذیتوں کی شکار ہیں اوراُس پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔
اسلام آباد عدالت میں اگست ۲۰۰۸ء میں ایک درخواست میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ پرویز مشرف دور میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ڈالروں کے عوض فروخت کیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...