... loading ...
حال ہی میں منتج ایک نمائش میں بوسٹن ڈائنامکس (جو کہ گوگل کا ایک ذیلی ادارہ ہے) کا ایک روبوٹ اٹلس، انسانی انداز میں بھاگتا دکھائی دیا۔ اس نے مہارت سے جنگل میں دوڑ کر کافی پزیرائی حاصل کی۔ لیکن اس جدت نے خود کار ہوتی اس دنیا کا جہاں ایک سنگ میل عبور کیا ہے وہیں مصنوعی ذہانت سے متعلق خدشات نے بھی سر ابھارا ہے۔
امریکی فوج ایسی کئی تحقیقات کی مالی معاونت کر رہی ہے جن کا مقصد میدان جنگ کے لیے مزید خود مختار اور خود آشنا روبوٹ تیار کرنا ہے تا کہ معرکوں میں انسانی موجودگی کو کم سے کم کیا جا سکے ۔ بم بیکار کرنے والے چھوٹے روبوٹ ہوں یا جاسوس اور جارح ڈرون، اس ضمن کافی پیش رفت ہو چکی ہے۔ لیکن مصنوعی ذہانت کے سر ابھارتے نت نئے رجحانات اور اس کے فظری خطرات نے کئی ٹیکنالوجی رہنماؤں کو اس کے خلاف رائے دینے پر مجبور کیا ہے۔
نامور ماہر طبیعیات و فلکیات اسٹیفن ہاکنگ کا کہنا ہے کہ ــ مصنوعی ذہانت کی تخلیق انسانیت کا سب سے واقعہ ہو گا،ان کے خیال میں یہ بدقسمتی سے ا س کا آخری واقعہ بھی ہو سکتا ہے، جب تک کہ ہم اس کے خطرات کو جانچ نہ سکیں۔ مشہور امریکی موجد، سرمایہ کار اور کاروباری شخصیت ایلن مشک بھی مصنوعی ذہانت کے مخالف نکلے انہوں نے اس کو انسانی بقا کو درپیش سب سے بڑا خطرہ قرار دیا اور خیال ظاہر کیا کہ اس حوالے سے ترقی پر انضباطی پڑتال رہنی چاہیئے۔
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس بھی ایسے ہی خیالات کے مالک نکلے۔ ان کے خیال میں ابتداً روبوٹ بڑے کار آمد رہیں گے لیکن چند ہی عشروں میں یہ ذہانت پر خطر بن جائے گی۔
یقیناً جن خطرات کی ان حضرات نے نشاندہی کی ہے وہ قابل توجہ ہیں۔ آئی روبوٹ، ٹرمینیٹر ، میٹرکس اور ٹرانسیڈینس وغیرہ ایسی چند فلمیں ہین جن کا پلاٹ اسی بنیادی خیال کے گرد گھومتا ہے کہ ذہانت سے لیس مشینیں انسانوں پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں۔
دنیا میں پہلی مرتبہ ایک روبوٹ کو کمپنی کا سی ای او بنا دیا گیا ہے اور یہ حیرت انگیز واقعہ بھی چین میں رونما ہوا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ایک خاتون روبوٹ ہیں جو مصنوعی ذہانت کے تحت کام کرتی ہیں اور انہیں مسز ٹانگ یو کا نام دیا گیا ہے جو دس ارب ڈالر کمپنی کا نظم ونسق چلائیں گی۔ ...
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ کووڈ 19 نے انسانیت کو مستقبل کے لیے تیار ہونے کا موقع فراہم کیا ہے جس سے فائدہ نہ اٹھایا گیا تو اگلی وبا تباہ کن ثابت ہوگی۔ ٹائم 100 سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ دنیا کو 3 ہزار طبی ماہرین کی ایک ایسی عالمی ٹیم تیار کرنے کی...
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ کورونا وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے سے تھک چکے ہیں مگر ابھی بھی مشکل دنوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے خبردار کیا کہ دنیا کو ابھی بھی کورونا کی وبا کے بدترین اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہ...
صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں کی ٹیم نے مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہوئے پانی میں مضر جرثوموں کی شناخت کرنے والا پورٹیبل مائیکرواسکوپ تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھری ڈی پرنٹر سے تیار کیے جانے والے پورٹیبل مائیکرواسکوپ کو اسمارٹ فون سے منسلک کرکے خصوصی ایپلیکیشن ...
وزیراعظم عمران خان سے مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس نے ملاقات کی اور پاکستان میں جاری انسداد پولیو مہم پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات میں پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی، بل گیٹ...
کم عمری میں ہی پاکستان کی پہچان بننے والی کم عمرترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی دسویں برسی منائی گئی ،انہیں دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل تھا۔ارفع کریم 2 فروری 1995 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اورصرف 9 برس کی عمر میں د...
رواں برس مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز ٹک ٹاک نے گوگل سے چھین لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کلاڈ سروس کمپنی کلاڈ فلیئر کی سالانہ رینکنگ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ کوئی ویب سائٹ گوگل کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوئی ہو۔گزشتہ برس اسی فہرست میں ٹک ٹاک کا ساتواں نمبر تھا لیکن اب ایک ...
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کا بدترین حصہ آنے والا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اومائیکرون بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور بہت جلد دنیا کے تمام ممالک اس کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیں بہت احتیاط ...
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا اہم ترین مرحلہ 2022 کو ختم ہوجائے گا۔اپنے بلاگ گیٹس نوٹس میں 2021 کے ریویو تحریر کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ایک اور پیشگوئی کرنا احمقانہ محسوس ہوگا مگر میرا خیال ہے کہ وبا کا خطرناک مرحلہ 2022...
دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل، جی میل اور یوٹیوب ڈاؤن ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل، جی میل اور ویڈیو شیئرنگ اور اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب ڈان ہوگیا۔دنیا بھر اور خاص کر یورپ میں گوگل، گوگل میٹ، جی میل اور یوٹیوب ڈاؤن ہوا جس سے صارفین کو ش...
امریکی انٹرنیٹ سروسز کمپنی یاہو نے کہا ہے کہ اس نے چین سے اپنی سروسز ختم کردی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یاہو نے ای میل پر دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ چین میں چیلنجنگ کاروبار اور قانونی ماحول کو تسلیم کرتے ہوئے ہاہو کی سروسز چین سے مزید قابل رسائی نہیں رہیں گی۔ یاہو اپنے بیان میں ...
امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور زمانہ کمپنی مائکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کو کمپنی کے ڈائریکٹروں کی جانب سے تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ خواتین ملازموں کو ای میل کے ذریعے نا مناسب پیغامات ارسال نہ کریں۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں 2019 کے ایک خط کا حوالہ دیا ۔ خط میں مائیکروسوفٹ ...