... loading ...
جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام جماعت کے صوبائی ہیڈ کوارٹر پشاور میں گزشتہ روز سے جاری قومی قبائلی جرگہ اختتام پزیر ہو گیا ہے ۔قومی جرگہ کی صدارت جماعت کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کی۔
قبائلی جرگے کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق جرگے نے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی آپریشن کا دورانیہ کم کیا جائے، متاثرین کو اپنے گھروں میں واپس جانے کی اجازدت دی جائے، قبائل میں قیام امن کی اہمیت اور ضرورت کی طرف حکومت کومتوجہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ قبائل میں آپریشن کا دورانیہ کم کیا جائے۔ گرینڈ جرگہ کی قرارداد کی روشنی میں مسئلہ کا حل اور امن کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ متاثرین کو اپنے گھروں کو باعزت جانے کی اجازت دی جائے اور ان کا مکمل تحفظ یقینی بنایاجائے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فاٹا کے سیاسی مستقبل کے تعین کیلئے سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحاد سے مکمل تعاون کیا جائیگا۔فاٹا کے سیاسی مستقبل کیلئے جمعیت علماء اسلام فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور کی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، فاٹا براہِ راست مرکزی جمعیت علماء اسلام کے ماتحت ہوگا۔
جرگہ سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک،مولانا عطاء الحق درویش،مولانا راحت حسین، مولانا رفیع اللہ قاسمی، عبدالجلیل جان، مولانا عین الدین شاکر، مفتی اعجاز، مولانا جلال الدین ایم این اے، سینٹر صالح شاہ، سابق،مولانا عبدالمالک، عبدالرشید،صدر عبدالرحمان، مفتی عبدالشکوربھٹنی، ، کرم ایجنسی، اورکزئی ایجنسی،شمالی و جنوبی وزیر ستان، خیبر ایجنسی،مہمند ایجنسی، باجوڑ ایجنسی، ایف آر کے سرکردہ مشران اور جمعیت علماء اسلام کے عہدیداروں نے شرکت کی،جرگہ مشران نے جمعیت علماء اسلام فاٹا کے ذریعے سیاسی مستقبل کے تعین اور سفارشات مرتب کرنے لئے مفتی عبدالشکورکی سربراہی میں 7رکنی کمیٹی تشکیل دی جس کے ارکان سینٹر صالح شاہ محسود، مولانا عبدالرشید، سنیٹرمولانا عطاء الرحمن، جلال الدین ایڈوکیٹ ، عبدالجلیل جان اور مفتی محمد اعجاز ہونگے۔
مہاجرین جموں وکشمیر 1990 کے ایک نما ئندہ وفد نے چیرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ایک خصوصی ملاقت میں پاکستان اور آزادکشمیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ وفد نے وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد نواز شریف کی طرف سے دورہ م...
جمعیت علمائے اسلام (ف)بلوچستان کے اندرونی اختلافات کا اظہار اکثر اوقات ذرائع ابلاغ پر ہو تا ہے ۔ رہنما جماعت کے فورم کے بجائے الزامات و جوابات کا آغاز میڈیا پر کر دیتے ہیں ۔حتیٰ کہ تنظیمی خطوط اور شوکاز نوٹسز بھی سوشل میڈیا پر لائے جاتے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام صوبے کے اندر تنظیم...