... loading ...
ہوائی اڈے کسی بھی ملک یا شہر کا پہلا تاثر ہوتے ہیں، بلکہ محاورے کے مطابق کسی بھی جگہ کے بارے میں دیرپا تاثر قائم کرنے والے اولین مقامات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے ہوائی اڈے اپنی تعمیر، سہولیات اور آسان استعمال کے لیے معروف ہیں۔ وہ زمانے گزر گئے، جب ترقی یافتہ ممالک سے مراد مغرب ہوتا تھا، اب مشرق کا سر بھی تیزی سے اٹھ رہا ہے اور دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں کی تازہ درجہ بندی یہ بات ثابت بھی کرتی ہے۔ لندن میں قائم ہوا بازی کی معروف ویب سائٹ اور ایئر لائنوں کی درجہ بندی اور جائزے کے اہم ادارے اسکائی ٹریکس کے مطابق سال 2015ء میں دنیا کے 10 بہترین ہوائی اڈوں کی درجہ میں 6 ایشیائی شہروں میں ہیں جبکہ نمبر ایک پر بھی ایشیا ہی کے شہر سنگاپور کے ہوائی اڈے کا راج ہے۔
اپنی نوعیت کی اس منفرد درجہ بندی کا آغاز 1999ء میں ہوا تھا اور یہ دنیا بھر میں مسافروں کی جانب سے پر کیے گئے 13 ملین سوالناموں کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ مسافر چیک-اِن، آمد، منتقلی، خریداری، سکیورٹی اور امیگریشن کے حوالے سے اپنے تجربے کی بنیاد پر کسی ہوائی اڈے کو نمبرز دیتے ہیں، جنہیں بعد ازاں درجہ بندی میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ رواں سال کون سے 10 ہوائی اڈے ہیں جنہوں نے دنیا بھر کے مسافروں کے دل جیتے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک چین کے دارالحکومت کا اہم ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ، جو اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں 10 ویں نمبر پر ہے۔
نیدرلینڈز کے سب سے بڑے شہر ایمسٹرڈیم کا شیفول انٹرنیشنل ایئرپورٹ درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہے۔ یہ یورپ کا پانچواں مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے۔
دنیا کے مشہور ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک،لندن کا مرکزی ہیتھرو ایئرپورٹ
ناگویا کا سینٹرل جاپان انٹرنیشنل ایئرپورٹ
سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے ہوائی اڈے کا ایک منظر
ٹوکیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جو عام طور پر ہانیڈا ایئرپورٹ کہلاتا ہے
ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ایک بیرونی منظر
جرمنی کے میونخ ایئرپورٹ کا ایک داخلی منظر
جنوبی کوریا کے شہر انچیون کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں مسافر تصاویر لیتے ہوئے
سنگاپور کے چانگی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں آپ کو پھول اور باغیچے تک نظر آئیں گے
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے۔ طویل عرصہ لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچنے پر اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اپنے وطن واپس پہنچ گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہبازشریف نے مجھے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں د...
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصر اللہ پر آفس جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کیا ہے۔یہ حملہ ایسٹ لندن میں الفرڈ کے مقام پرکیا گیا، راشد نصر اللہ حملے میں محفوظ رہے۔نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصر اللہ کے مطابق حملہ آور چاقو اور خنجروں سے ...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال ، اتحادی حکومت کے قیام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم ل...
حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اہم کھلاڑی جہانگرین ترین چھ مارچ کو واپس پہنچیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سلمان نعیم کے مطابق ان کی جہانگیرترین سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے، وہ تندرست ہیں اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کلیئرآئے ہیں۔ سلمان نعیم نے کہا کہ جہانگیر ترین 6 مارچ کی...
یوکرینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے لندن کے ایک ریسٹورنٹ نے 'چکن کیف' پیش کردی۔ روسی حملے کے باعث نقل مکانی کرنے والے یوکرینی شہریوں سے اظہار یکجہتی اوران کی مدد کے لئے لندن کے ایک ریسٹورنٹ کے کھانوں کی فہرست میں 'چکن کیف' بھی شامل کرلی گئی۔ ریسٹورنٹ کے اطالوی مالک نے کہا ہے کہ یو...
پاسپورٹس کی درجہ بندی کا مقابلہ ایک بار پھر سنگاپور اور جاپان نے جیت لیا ہے۔عالمی درجہ بندی میں جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹس کم از کم پہلی سہ ماہی2022 کے طاقتور ترین پاسپورٹس قرار پائے ہیں ۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے 2022 کے لیے دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کی ہے جس میں جا...
عالمی شہرت یافتہ ممتاز قانون دان اور پہلے مسلم کوئنز کونسل بیرسٹر صبغت اللہ قادری کا انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ دو سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔میڈیار پورٹ کے مطابق بیرسٹر صبغت اللہ قادری کو کینسر کے علاوہ ، پھیپھڑوں اور دل کے عارضے بھی لاحق تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں اہلیہ کر...
بھارت کے کسی نامعلوم شاہی خزانے کے نایاب ہیرے اور زمرد کے عینکوں کی ایک جوڑی رواں ماہ کے آخر میں لندن میں نیلام کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیلام گھر سودبیز کی انتظامیہ نے بتایاکہ یہ عینکیں مغل دور کی ہیں اور ان میں عدسے سنہ 1890 کے آس پاس نصب کیے گئے تھے۔نیلام گھر نے بتایا ...
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کو 2021 میں دنیا کے 10 بہترین شہروں میں سے پانچویں بہترین شہر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سائٹ بیسٹ سٹیز کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ناقابل فراموش تجربات، عرب ثقافت اور لگژری زندگی کے حامل دبئی پر کورونا وبا کے اثرات...
ہانگ کانگ کی انتظامیہ نے ایک بڑی احتجاجی ریلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سول ہیومن رائٹس فرنٹ نامی احتجاجی تحریک کی ایک ترجمان نے بتایا کہ اس تحریک کے دو کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کے بقول یہ گرفتاریاں دیگر مظاہرین کو خوف زدہ کرنے ک...
چین میں قومی دن کے موقع پر دارالحکومت بیجنگ میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، سڑکوں پر پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا گیا جبکہ شہر میں ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ۔چین میں یکم اکتوبر کوقومی دن کے موقع پر تیانمن اسکوائر پر بڑے پیمانے پر ملٹری پریڈ کی جائے گی، جس میں 15 ہزار اہلکا...
جاپان کے کوبے ایئر پورٹ کے افتتاح کو کم وبیش7 سال ہوگئے ہیں ۔اب اس ایئر پورٹ کی مصروفیت کا یہ عالم ہے کہ یہاں ہر وقت کوئی نہ کوئی جہاز اتر یا پرواز کررہا ہوتا ہے ، جبکہ متعدد طیاروں کو پرواز کے لیے باقاعدہ قطار لگا کر انتظار کرنا پڑتا ہے ۔جاپان کی شہری ہوابازی کے ادارے کے سربراہ ...