... loading ...
امریکا نے روس اور چین کی تین اسلحہ ساز کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔جس کی وجہ دونوں ممالک کی تین اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے ایران، شمالی کوریا اور شام کے ساتھ ہتھیاروں کی مبینہ تجارت بتائی جارہی ہے۔امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ روسی اور چینی کمپنیاں ایران، شمالی کوریا اور شام کو بیلسٹک میزائل کے پُرزے اور ٹیکنالوجی فراہم کر رہی ہیں۔ چین کی جن کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اُن میں مشہور چینی کمپنی بی ایس ٹی ٹیکنالوجی شامل ہیں جبکہ روس کی جو کمپنیاں پابندیوں کے نرغے میں آئی ہیں وہ دراصل سرکاری اسلحہ ساز کمپنیاں روسو بورو پورٹ اور رشین ائیر کرافٹ کارپوریشن ہیں۔
چین نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل علاقے میں حل ہونے چاہئیں، کسی دوسرے کی مداخلت قبول نہیں۔ یہ بات مشرقی ایشیائی اجلاس کے بعد بحیرۂ جنوبی چین کے معاملے پر سوالات اٹھنے پر چینی نائب وزیر خارجہ لیو چینمن نے کہی۔ گو کہ انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن وہ ایک صحافی کے سوال کا جو...
ترکی کے صدر طیب اردگان نے گزشتہ دنوں امریکی سینٹرل کمانڈ کے چیف جنرل جوزف ووٹیل پر ناکام بغاوت میں ملوث افراد کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کو اپنی اوقات میں رہنا چاہئے۔ اس سے پہلے جنرل جوزف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ترکی میں بغاوت میں ملوث سینکڑوں ترک...
روس نے جنوب مغربی سرحد پر اپنی افواج کی تعداد میں اضافہ کرلیا ہے جس کی وجہ نیٹو کی جانب سے عسکری موجودگی میں اضافہ اور یوکرین میں عدم استحکام ہے۔ اس امر کا اعلان روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کیا۔ ماسکو نے جنوب مغربی سرحد پر فضائی دفاع کا نظام بھی نصب کردیا ہے جبکہ کریمیا ...
امریکی ایف بی آئی کو شبہ ہے کہ روس کے سرکاری حمایت یافتہ ہیکرز نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے نیٹ ورکس میں دال ہو کر ای میلز چرائی ہیں جو جمعے کو وکی لیکس پر پیش کی گئیں۔ یہ وہ آپریشن تھا جس کے بارے میں متعدد امریکی حکام اب سمجھتے ہیں کہ صدارتی انتخابات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں جھکان...
نیٹو کے سینئر ترین ریٹائرڈ جرنیلوں میں سے ایک نے کہا ہے کہ اگر بالٹک ریاستوں میں نیٹو نے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ نہ کیا تو ایک سال کے اندر روس کے ساتھ ایک نیوکلیئر جنگ کا خطرہ ہے۔ طبل جنگ بجاتے ہوئے 2011ء سے 2014ء تک یورپ میں نیٹو کے ڈپٹی سپریم الائیڈ کمانڈر رہنے والے ج...
چین سال 2016ء میں اپنے دفاعی بجٹ میں صرف 7 اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ کرے گا۔ اس امر کا انکشاف سنیچر کو پارلیمان میں پیش کی گئی ایک بجٹ رپورٹ میں ہوا جس کے مطابق گزشتہ سالوں کے مقابلے میں دفاع پر رواں سال کہیں کم اخراجات کیے جائیں گے۔ سرکاری خبر رساں ادارے سن ہوا کے مطابق یہ چھ ...
چین نے امریکا کے طاقتور طویل فاصلاتی ریڈار اور میزائل نظام کی تنصیب پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ واشنگٹن اپنے منصوبوں کی وضاحت پیش کرے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سینٹر فار انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکا اور دیگر ممال...
چین کے تازہ ترین میزائل شکن نظام کے ٹیسٹ نے ایک مرتبہ پھر ایسی افواہوں کو جنم دیا ہے کہ بیجنگ ایسا ہائپر سونک ہتھیار تیار کررہا ہے جو زمین کے مدار میں موجود دشمن کے سیٹیلائٹس یعنی مصنوعی سیارچوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر واقعی ایسا ہے تو یہ امریکا کے لیے بہت بڑا خطرہ ہ...
بحیرۂ چین کے جنوبی علاقے میں امریکا کے جنگی بحری جہاز کی آمد کے بعد چین نے انتباہ جاری کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے تمام قوانین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تنبیہ جاری کی ہے۔ امریکی بحریہ کا جہاز یو ایس ایس لیسن بحیرۂ جنوبی چین کے اس علاقے میں داخل ہوا ہے جس پر چین اپنا دع...
چین نے بحیرۂ جنوبی چین میں متنازع جزائر پر دو روشنی میناروں کی تعمیر مکمل کرلی ہے جس سے چین کےبحری عزائم کے حوالے سے خطے میں ایک مرتبہ پھر تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ ویت نام، ملائیشیا، برونائی، فلپائن اور چین کے درمیان بحیرۂ جنوبی چین میں واقع اسپراٹلی جزائر میں چیف نے کویٹ...
روس کے ایک اہم سیاست دان نے شام کے تنازع پر امریکا-روس کی باہمی کشمکش میں نیا ہنگامہ کردیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ امریکا نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش) پر حملے نہیں کررہا۔ پارلیمنٹ میں داخلی امور کی کمیٹی کے سربراہ الیکسی پشکوف نے ٹوئٹر پر چند ایسے پیغامات پیش کیے ہیں جو دونوں ملکوں ...
امریکا کے باشندے چین کی فوجی طاقت سے اتنے پریشان نہیں ہیں جتنے معاشی قوت سے خائف دکھائے دیتے ہیں۔ ایک تازہ ترین سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 8 امریکی کسی نہ کسی حوالے سے چین کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں۔ پیو ریسرچ سینٹر کے جاری کردہ ایک سروے کے مطابق سروے میں 54 فیصد امریکی ...