... loading ...
پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے تازہ بیان نے سیاسی حلقوں کو چونکا دیا ہے۔ اور ماہرینِ سیاسیات اس بیان کی روشنی میں اُن متوقع حالات کا جائزہ لینے کی کوشش کررہے ہیں جو ممکنہ طور پر آئندہ چند ہفتوں میں رونما ہوسکتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے پہلی مرتبہ ایم کیو ایم اور اس کے قائد کے خلاف بذاتِ خود نہایت سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کو روز روز کی بہتان تراشی زیب نہیں دیتی۔اور اُن کی منفی سیاست سے خود ایم کیوایم کو ہی نقصان ہوگا۔اگرچہ آصف علی زرداری نے یہ ردِعمل ایم کیوا یم کے قائد کے گزشتہ روز کے ایک بیان پر دیا ہے۔ مگر الطاف حسین اس سے پہلے متعدد مرتبہ اس طرح کی گفتگو کر چکے ہیں جس پرماضی میں آصف علی زرداری نے ہمیشہ چپ سادھے رکھی تھی ۔ یہاں تک کہ جب دونوں جماعتیں(پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم) اس سے زیادہ تناؤ اور دوبدو لڑائی کے ماحول میں بھی ہوتیں اور ایک دوسرے کے خلاف سخت الزامات کی بوچھاڑ کرتیں تب بھی آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے بارے میں لب کشائی سے گریز کیا ہے۔ مگر الطاف حسین کے گزشتہ روز کے بیان کے ردِعمل میں سابق صدر نے اپنی پُرانی حکمت ِ عملی میں قدرے بدلاؤ پیدا کیا ہے۔ اور ایک واضح ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ متحدہ سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کی ہے۔ پیپلزپارٹی کے پاس وفاقی حکومت رہی ہو یا سندھ حکومت، ہم نے ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی ہے۔ایم کیو ایم کے ساتھ ہمیشہ ہمارے مذاکرات کی صرف دو شرائط ہوتی تھیں ۔ ایک ایم کیو ایم سندھ کی تقسیم پر کوئی بات نہیں کرے گی اور دوسری یہ کہ وہ کراچی کو پُرامن شہر بنانے کے لئے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔ مگر ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ وعدہ خلافی کرکے دھوکا دیا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا موقف نہایت واضح ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کو کسی بھی صورت تقسیم نہیں ہونے دے گی۔اُنہوں نے الطاف حسین کو یہ مشورہ دیا کہ وہ غیر ضروری گفتگو اور تقاریر سے پرہیز کریں ،کیونکہ اس سے خود اُنہیں اوراُن کی جماعت کو ہی نقصاب پہنچے گا۔
ماہرینِ سیاست حیران ہیں کہ آصف علی زرداری کو اس موقع پرالطاف حسین کے خلاف اس قدر سخت بیان دینے کی ضرور ت کیوں محسوس ہوئی؟ اس حوالے سے زیر گردش مفروضے کچھ اس قسم کے ہیں:
محرکات کوئی بھی ہوں، آصف علی زرداری کا حالیہ بیان سیاسی حلقوں کے لئے حیران کن ہیں اوروہ اِسے پسِ منظر میں کسی نادیدہ پیش رفت کے ممکنہ ماحول کا عکاس قرار دے رہے ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری ہسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل ہوگئے۔ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹرعاصم حسین نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ سابق صدر کی صحت میں نمایاں بہتری ہوئی ہے تاہم ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو ہسپتال سے بلاول ...
سابق صدرمملکت اورپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم اداروں اور جرنیلوں کو عمران خان کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے۔ بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گزشتہ روز کی افواجِ پاکستان سے متعلق تقریر کو تن...
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن کی قانونی حیثیت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ بدھ کوسندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان، الیکشن کمیشن اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس جنید غفار نے نوٹیفکیشن فوری معط...
بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض عمران خان اور آصف زرداری کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔ وائرل آڈیو کال نے سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور ملک ریاض کی ٹیلیفونک گفتگو سامنے آئی ہے جس میں ملک ریاض ...
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے شہباز شریف سے اپنی خفیہ ملاقات کا انکشاف کیا ہے اور کہا کہ انہیں وزیراعظم بنانے کی پیشکش اسی دوران کی، سابق وزیراعظم عمران خان بال ٹیمپرنگ کے بغیر سیاست میں کامیاب نہیں ہوسکتے، پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے کہ اسمبلی میں واپس آجائی...
سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کے جمعہ کے اجلاس کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکست...
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام(ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الگ الگ مارچ سے تقسیم کا تاثر ملتا ہے، پیپلز پارٹی اپنا لانگ مارچ ملتوی کرے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی ز...
بانی متحدہ الطاف حسین دہشت گردی پر اُکسانے کے الزام سے بری ہوگئے۔ برطانوی عدالت میں بانی متحدہ پر دہشت گردی پر اکسانے کا جرم ثابت نہ ہوسکا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی متحدہ کو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے دو الزامات کا سامنا تھا، دونوں الزامات 22 اگست 2016 کو کی جانے والی ...
کنگ اپون تھیم کراؤن کورٹ میں دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے سے متعلق اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف دلائل مکمل کر لیے گئے، عدالت فیصلہ کرے گی کہ الطاف حسین کو سزا سنائی جائے گی یا الزامات سے بری کردیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی ایم کیو ایم...
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فو...
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان وزیر اعظم عمران خان ، اپوزیشن شہباز شریف ، آصف علی زر داری ، بلاول بھٹو زر داری اور اختر مینگل ایوان سے غیر حاضر رہے ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اہم اجلاس سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف ، آصف علی زر داری ، بلاول بھٹو زر داری اور اختر مینگل غیر حاضر رہ...
سابق صدر آصف علی زرداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اسلام آباد میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر اس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف ممکنہ عدم اعتماد کی تحاریک...