... loading ...
پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ہفتے کے روزامریکی ڈالرایک بار پھر 104.65 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ چند روز میں روپے کی قدر میں ہونے والی کمی کی وجہ سے پاکستان پر بین الاقوامی قرضوں کے بوجھ میں120ارب روپے کا اضافہ ہوگیاہے جبکہ آئل امپورٹ بل بھی160ارب روپے بڑھ گیاہے،موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ڈالر کی قدر بڑھتے بڑھتے 110 روپے پر پہنچ گئی تھی جس کے بعد حکومتی کوششوں کی وجہ سے کچھ بہتری آئی ، تاہم اب ایک بارپھر روپے کی بے قدری کا رحجان شروع ہوگیا ہے،ایکسپورٹرز کی مضبوط لابی اوران کے ہم نوابعض اعلیٰ حکومتی عہدیدار روپے کی قدر میں مزید کمی کے خواہاں ہیں،انہوں نے حکومت کو روپے کی قدر میں دس فی صد تک کمی کرنے کی تجویز دی ہے ۔ان کاکہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو گا، تاہم ماہرین اور تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے اس تجویز کو ملک دشمنی کے مترادف قراردیاہے، ان کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے پاکستان پر بین الاقوامی قرضوں کے علاوہ بیرونی تجارتی خسارہ بھی بڑھ جائے گا۔
ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ پاکستانی روپیہ رواں کاروباری ہفتے سے شروع سے ہی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری کا سلسلہ ہے۔ جمعرات کو پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اضافہ ہوا ہ...
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ملک میں شرح سود میں مزید اضافہ فی الحال نہیں کیا جائے گا۔عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے رضا باقرنے کہا کہ شرح سود میں اضافے کے باوجود رواں مالی سال کے دوران ملکی ترقی کی شرح 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں م...
روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ہر روز ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر دیکھا جارہا ہے۔مارکیٹ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 170 روپے کی ریکارڈ سطح پر جانے کے بعد 169 روپے 96 پیسے ہوگئی تھی تاہم کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر کی او...
گزشتہ 12 ماہ میں امریکی ڈالرز کی قدر میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ گو کہ اکست میں چینی یوآن کی کی قدر کے گرنے سے عالمی مارکیٹیں ہل کر رہ گئی لیکن دنیا بھر کے دیگر ممالک کی کرنسیاں گوشتہ ایک سال میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں کتنی گریں؟ یہ جاننا زیادہ اہم ہوگا۔ یہ دیکھیں: نوٹ: 1...
برآمدات بڑھانے کے نام پر پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کرانے کی مذموم کوششیں ایک بار پھر عروج پر ہیں۔ ایک مخصوص مافیااپنی جیبیں بھرنے کے لیے مختلف حیلوں بہانوں سے روپے کی قدر میں کمی کرانے کے لیے سرگرم عمل ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ وہ لوگ روپے کی قدر میں کمی کران...