... loading ...
مغربی یوکرین میں پولیو کے دو مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، جو 2010ء کے بعد یورپ میں اس مرض کے اولین شکار ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ یوکرین کے شمال مغربی علاقے میں ایک 10 ماہ اور ایک چار سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او ترجمان اولیور روسن بایر کا کہنا ہے کہ یہ 1996ء کے بعد یوکرین میں پولیو کے انکشاف کا پہلا واقعہ ہے۔
پولیو کے خاتمے کی عالمی مہم کے مطابق یوکرین میں ویکسین کے ناکافی استعمال کی وجہ سے پولیو وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اور گزشتہ سال تو پولیو اور دیگر امراض کی ویکسین صرف ملک کے آدھے بچوں کو دی گئی۔
البتہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یوکرین سے اس مرض کے دیگر ممالک تک پھیلنے کے امکانات کم ہیں۔ اس سلسلے میں عالمی ادارہ اور یونی سیف دونوں یوکرین کی وزارت صحت کو تکنیکی اور عملی مدد فراہم کررہے ہیں۔
پانچ سال سے کم عمر بچوں کو متاثر کرنے والا یہ وائرس زندگی بھر کے لیے معذور کر سکتا ہے۔ گو کہ دنیا بھر میں پولیو کو بڑی حد تک ختم کردیا گیا ہے لیکن پاکستان سمیت تین ممالک ایسے ہیں جہاں اب بھی بڑے پیمانے پر پولیو موجود ہے۔ 1988ء میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ تھی لیکن 2013ء میں صرف 416 مریض شناخت ہوئے یعنی مرض کا 99 فیصد خاتمہ ہوچکا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،دونوں نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ وزیراعظم اوربل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم عمران خان ...
چین میں غیر قانونی ویکسین کی تقسیم کا اسکینڈل سامنے آیا ہے جس کے بعد شہری مطالبہ کررہے ہیں کہ آخر حکومت نے اس کا اعلان کرنے میں اتنی دیر کیوں لگائی جبکہ ان کے بچے خطرے سے دوچار تھے۔ حکومت کے مطابق 2011ء سے ایک غیر قانونی ویکسن کا دھندا چل رہا تھا کہ جس کے دوران 88 ملین ڈالرز ...
امریکا کے محکمہ صحت کے زیر انتظام اہم وفاقی ادارے امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے تسلیم کیا ہے کہ 1955ء سے 1963ء کے دوران 98 ملین امریکی باشندوں کو پولیو سے بچاؤ کی ایسی ویکسین دی گئی کہ جو کینسر کا سبب بننے والے ایسے وائرس سے آلودہ تھی، جسے سیمین وو...
سازشی نظریات، جنہیں انگریزی میں Conspiracy theories کہتے ہیں، کا نام سنتے ہی ذہن میں یہی آتا ہے کہ یہ کوئی بے وقوفانہ سی بات ہوگی، جو ایک حقیقت کو جھٹلانے کے لیے استعمال کی گئی ہوگی۔ یعنی ان نظریات کا حقیقت سے دور پرے کا بھی تعلق نہیں ہوتا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ واقعی چند ایسے...
یوکرین کی پارلیمان کا ایوان بالا میدان جنگ بن گیا جب ایک رکن اسمبلی نے وزیر اعظم ارسینی یاسینوک کو تقریر کے آغاز سے قبل ہی چبوترے سے اتارنے کی کوشش کی جس پر زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی۔ وزیر اعظم یاسینوک حکومت کے کارگزاری کی سالانہ رپورٹ پیش کرنے والے تھے کہ صدر پیترو پوروشنکو ک...