... loading ...
تین پاکستانی مصنفیں نے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سرٹیفکیٹس پر ایک مشترکہ کتاب لکھی ہے۔ جو اس موضوع پر دنیا میں لکھی گئی پہلی کتاب ہے۔کتاب کا نام “Deploying and Managing a Cloud Infrastructure” ہے۔ کلاؤڈ ایڈمنسٹریٹرز کی وسیع مانگ کے پیش نظر یہ کتاب آئی ٹی پروفیشنلز کے لئے ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔
چار سو چھپن صفحات پر مشتمل کتاب کے تین مصنفین میں عبدالسلام ، ظفر گیلانی اور سلمان الحق شامل ہیں۔ کتاب کے ایک مصنف نے وضاحت کی ہے کہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ مختلف سرورز پر ہوسٹ کی جانے والی سروسز ہیں۔ جس کی مثال جی میل، گوگل میپس اور یاہو وغیرہ ہیں۔
مصنفین میں سے ایک ظفر گیلانی جی ایف کے نیورمبرگ میں آئی ٹی اسپیشلسٹ ہیں۔ وہ یورپی یونین کے اسکالر شپ پروگرام ایراسمس منڈس کے تحت پولی ٹیکنیک یونیورسٹی آف کیٹا لونیا اور کنگلیگاٹیکسنا ہوگسکو لان (KTH) میں ڈسٹری بیوٹڈ کمپیوٹنگ کے پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز کے اسکالر تھے۔ وہ یونیورسٹی آف کیمبرج میں پی ایچ ڈی کے امیدوار بھی ہیں۔ کتاب کے دوسرے مصنف عبدالسلام انرجی سروسز کے ایک سینئر کنسلٹنٹ ہیں۔