... loading ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ۳۱؍ اگست بروز پیر ایک بیان جاری کرکے مسلم لیگ نون کے ساتھ خاموش مفاہمت کو اعلانیہ خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف ایک مرتبہ پھر نوّے کے عشرے کی سیاست دُہرا رہے ہیں جس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ آصف علی زرداری نے ایک ہی ہلّے میں وہ تمام الزامات دُہر ادیئے ہیں جو موجودہ سیاسی فضا میں مسلم لیگ نون کے لئے نہایت مضرت رساں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ۲۰۱۳ء کے انتخابات دراصل ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے انتخابات تھے۔ جس کے نتائج جمہوریت کی خاطر تسلیم کئے۔ نوازشریف حقیقی دشمن کو چیلنج کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی مخالفین کو نشانا بنا رہے ہیں۔حکومت طالبان اور دہشت گردوں کو بچانے کے لئے قوم کو تقسیم کر رہی ہے۔صوبہ سندھ میں ایف آئی اے اور نیب بیورو کریٹس کو ہراساں کررہی ہے۔وفاقی ایجنسیوں کی جانب سے سندھ میں کارروائیاں آئین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں براہِ راست وزیراعظم کے حکم پر سیاسی انتقام کا نشانا بنایا جارہا ہے۔ تاہم ہم وہ نہیں جو معافی مانگ کر جدہ بھاگ جاتے ہیں۔لندن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایجنسیاں منصفانہ احتساب کرنا چاہتی ہے تو سب سے پہلے اُس وفاقی وزیر کے خلاف کارروائی کرے جس کا مجسٹریٹ کے سامنے دیا گیا ایک اعترافی بیان موجود ہے کہ وہ شریف برادارن کے لئے منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں۔ اس طرح بیان میں حکومت کے سب سے طاقتور وزیر، وزیراعظم کے سمدھی اور عملاً نائب وزیراعظم سمجھے جانے والے اسحق ڈار کو آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے۔
آصف علی زرداری کا یہ بیان لندن سے ایک ایسے وقت میں جاری ہوا ہے جب پیپلز پارٹی کے مختلف رہنمابدعنوانی کے الزامات میں مسلسل گرفتار ہورہے ہیں اور آئندہ دنوں میں مزید گرفتاریوں کی اطلاعات سیاسی افق پر گردش کرر ہی ہیں۔آصف علی زرداری جو مسلسل مفاہمت کی سیاست کے زبردست پرچارک رہے ہیں اب عملاً زبردست سیاسی طوفان لانے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے ۳۱؍ اگست کے حالیہ بیان سے تقریباً ڈھائی ماہ قبل ۱۶؍ جون کوایک بیان میں اِسی طرح فوج کو آڑے ہاتھوں لیا تھا جس میں اُنہوں نے فوج کے سب سے بڑے منصب دار کو یہ کہا تھا کہ آپ تین سال کے لئے ہیں، آتے اور چلے جاتے ہیں ، ہم یہاں مستقل رہتے ہیں۔ کم وبیش الفاظ بدل کر اُنہوں نے یہی بات اب شریف برادارن کے لئے کہی ہے وہ ، وہ نہیں جو جدہ بھاگ جاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ۱۶؍جون کے بیان کے بعد ملک سے چلے گئے تھے اور حالیہ بیان بھی اُنہوں نے لندن سے جاری کیا ہے۔اگر آصف علی زرداری کے ۱۶؍جون اور ۳۱؍ اگست ک دونوں بیانات کو دیکھا جائے تو اس میں ایک بات قدرِ مشترک ہے کہ وہ اپنے قریبی ساتھیوں کو بدعنوانی کے مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں مسلسل پریشانی اُٹھاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ ابتدا میں اُن کا خیال تھا کہ فوج کو وہ کسی طرح اپنے حق میں استوار کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ وہ ترغیب یا تنقید دونوں سطحوں سے فوج کے اعلیٰ عہدیداروں سے معاملات طے کرنا چاہتے تھے۔ مگر اس میں ناکامی کے بعد اب اُنہوں نے اپنی حکمت عملی کو ذرا سا تبدیل کیا ہے اور وہ اپنی پہلی دفاعی قطار میں مسلم لیگ نون کو کھڑا کرنا چاہتے ہیں جو کسی بھی طرح فوج کی طرف سے تنگ ہوتی زمین میں آصف زرادری کی مدد کو آسکے۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق آصف زرداری آخری حد تک جانا چاہتے ہیں۔اور نوازشریف حکومت کو اپنے دفاع میں مجبور کر نے کے لئے اسمبلیوں کی رخصتی کا تماشا بھی دیکھنے کو تیار ہیں۔
دوسری طرف مسلم لیگ نون نے آصف زرداری کے بیان کا کوئی جواب بھی نہ دینے کافیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ نون کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے تمام وزارتوں کو یہ بتایا گیا ہے کہ وہ کسی بھی حال میں پی پی کی مخالفت سے گریز کریں۔دیکھنا یہ ہے کہ آصف زرداری کے تقریباً ناممکن العمل مطالبات پر وفاقی حکومت خود کو کیسے محفوظ بنا پاتی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔پاک فوج کے سربراہ جنرل...
برطانوی وزیر مملکت خارجہ برائے جنوبی ایشیا اور مشرقی وسطی ہمیش فالکنر پاکستان پہنچ گئے ۔ذرائع کے مطابق یہ کسی بھی برطانوی حکومتی شخصیت کا 30 ماہ بعد پہلا دورہ پاکستان ہے ، ایئرپورٹ پر برطانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔برطانوی وزیر کا دورہ پ...
عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا کا گلہ گھونٹ دیا گیا ، وی پی این پر پابندی لگا دی،8فروری کو ووٹ ڈالا، انہوں نے آپ کو باہر نکال کر چوروں کو پارلیمنٹ میں بٹھا دیا، آپ اب غلام بن چکے ہیں، علیمہ خانم عمران خان کی رہائی کے بغیر واپس نہیں آئیں گے، ورکز اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین ...
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے ۔ورکرز اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جب کہا کہ ہم نے عمران خان کی رہائی بغیر واپس نہیں آنا تو کارکنوں نے نعرے لگانا شروع کردیے ۔پی ٹی آئی کارکنان کافی دیر تک ’’سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد اور انق...