وجود

... loading ...

وجود

چین کی 15 دلچسپ و عجیب باتیں

هفته 05 ستمبر 2015 چین کی 15 دلچسپ و عجیب باتیں

یولن میں کتے کے گوشت کے میلے نے دنیا بھر میں ایک ہنگامہ برپا کیا، عالمی ذرائع ابلاغ میں اس کی نمایاں خبریں لگیں اور ظاہر ہے کہ یہ سب مثبت خبریں نہیں تھیں۔ اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ کتے کے گوشت کا میلہ کوئی بہت ہی انہونی چیز ہے، یا یہ کوئی غیر انسانی فعل ہے تو آپ کو چین کے بارے میں مزید جاننے کی ضرورت ہے۔ چین کے بارے میں مندرجہ ذیل حقائق پڑھیں، جو حیران کن بھی ہیں اور کراہیت آمیز بھی، اور ان میں سے کئی ایسے ہیں جن کے سامنے یولن کے سالانہ میلے کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔ ویسے اس میلے پر اب پابندی لگادی گئی ہے۔

1۔ صرف کھانے کے کانٹے بنانے کے لیے 20 ملین درخت سالانہ کاٹ دیے جاتے ہیں

chopsticks

چین کے روایتی کھانے کے کانٹے بنانے کی سالانہ 80 ارب جوڑیوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے ملک میں ہر سال 20 ملین درخت کاٹ دیے جاتے ہیں۔ اگر یہ چینی کانٹے، جنہیں چاپ اسٹکس کہا جاتا ہے، دنیا کے سب سے بڑے عوامی چوراہے بیجنگ کے تیان من اسکوائر پر بچھا دیے جائیں تو یہ اسے 360 مرتبہ ڈھانپ سکتے ہیں! شاید یہی وہ ہے کہ چین میں جنگلات کل رقبے کا محض 20.36 فیصد بچے ہیں، جو اہم ممالک میں کم ترین شرح میں سے ایک ہے (ذریعہ

2۔ جرم آپ کا، قید میں ہم شکل

body-doubles

اگر آپ امیر ہیں، تو آپ جو چاہے خرید سکتے ہیں لیکن چین میں امیر ہونے کے اور بھی کئی فائدے ہیں جن میں سے قید کی سزا سے بچ جانا تک شامل ہے۔ ملک کے امیر اور بااثر افراد کسی جرم کی سزائے قید کاٹنے کے لیے اپنے “ہم شکل” افراد کو حاصل کرلیتے ہیں۔ یہ فعل اتنا عام ہے کہ چین میں ایک کہاوت ہے، ڈنگ چوئی، یعنی “متبادل مجرم”۔ (ذریعہ)

3۔ روزانہ 10 ہزار بلیاں خوراک بن جاتی ہیں

cat-killing-in-china

یہ معاملہ کچھ یولن کے کتا گوشت میلے جیسا ہی لگتا ہے، بس فرق صرف اتنا ہے کہ یہاں شکار بلّیاں ہیں۔ روزانہ 10 ہزار سے زائد بلیاں صرف گوانگ ڈونگ صوبے میں انسانی خوراک بن جاتی ہیں۔ یہ بات جانوروں کے حقوق کے علمبرداروں کے غضب کو بڑھکانے کے لیے کافی ہے اور وہ اس پر کافی مظاہرے بھی کرچکے ہیں۔ اس کی وجہ بلیوں کو انتہائی ناقص و غلیظ ماحول میں رکھنا اور پھر کھال اتار کر زندہ پکانا ہے۔ (ذریعہ)

4۔ شیر جیسے کتے

dyeing-pet-bizarre-trend-in-china

چینی اپنے پالتو جانوروں کے بال بھی رنگواتے ہیں تاکہ وہ انہیں دیگر جانوروں جیسا بنا سکیں: مثال کے طور پر یہ گولڈن ریٹریور کتا، جسے نارنجی اور سیاہ رنگ دے کر شیر سے مماثلت دی گئی ہے۔ پھر ایسے کتے بھی ہیں جن کے بال رنگوا کر انہیں پانڈا جیسا بنایا جاتا ہے۔ ہوسکتا ہے یہ کہ یہ نفیس اور مہنگا کام ہی چین میں پالتو جانوروں پر اٹھنے والے اخراجات میں اضافے کا سبب ہو؟ جو 1999ء سے 2008ء کے درمیان تقریباً 500 فیصد بڑھ گئے ہیں۔

5۔ چینی وال-ای

WALL-E-robot-restaurants-in-china

چین میں ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم وال-ای جیسے روبوٹ رکھنے والے ریستوراں بھی ہیں۔ ان میں سے آنہوئی صوبے میں واقع ہیں جہاں 30 وال-ای روبوٹس گاہکوں سے آرڈر لینے، کھانے پکانے اور پھر اُن کی فراہمی کے کام سرانجام دیتے ہیں۔

لگ بھگ 10 ہزار ڈالرز مالیت کے یہ روبوٹ صارفین کا خیرمقدم بھی کرتے ہیں اور انہیں میزوں تک کھانا بھی پہنچاتے ہیں۔ ساتھ ہی ریستوراں میں پکانے کا کام بھی انہی کے ذمے ہیں۔ لیکن یہ ایک غیر مجاز ریستوراں ہے۔ ایسے ہی عملے رکھنے والے چین میں متعدد دیگر ریستوراں بھی ہیں جو چینی باشندوں میں خاصے مقبول ہیں۔ (ذریعہ)

6۔ پنیر، وحشیوں کی خوراک

cheese-in-china

چین میں دودھ کی مصنوعات کو ہمیشہ خانہ بدوشوں سے جوڑا جاتا ہے، جو چین کے نواح و مضافات میں رہتے تھے اور ماضی میں انہیں وحشی تصور کیا جاتا تھا۔ کئی چینی افراد تو محض اس لیے دودھ کی مصنوعات سے مکمل طور پر اجتناب کرتے ہیں کیونکہ یہ ان خانہ بدوشوں کی خوراک تھی۔ البتہ گزشتہ چند سالوں میں ان کی کھپت میں اضافہ ہوا، لیکن پنیر اب بھی چین کے دسترخوانوں پر نظر نہیں آتا، شاید اس کی بو کی وجہ سے۔ (ذریعہ)

7۔ دنیا بھر کے پانڈے دراصل چین کے

Pandas-on-loan-from-china

سرد جنگ کے زمانے سے چین خیرسگالی کے طور پر دیگر ممالک کو پانڈوں کے تحفے دیتا آ رہا ہے اور یہ روایت آج بھی زندہ ہے۔نومولود پانڈا معاہدے کے تحت واپس چین بھیجا جاتا ہے تاکہ وہ افزائش نسل کرسکے۔ یہ ننھے پانڈے معروف کوریئر کمپنی فیڈایکس کے ذریعے بھیجے جاتے ہیں۔ (ذریعہ)

8۔ 35 ملین باشندے غاروں میں مقیم

People-live-in-caves-in-china

چین میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد غاروں میں رہتی ہے، جن میں سے بیشتر شان سی صوبے میں ہیں۔ یہ غار چینی زبان میں یاؤڈنگ کہلاتے ہیں اور ان میں سے بیشتر پہاڑوں کے پہلوؤں میں ایک طویل محراب دار کمرے کی صورت میں قائم ہیں جن کا داخلہ نیم بیضوی شکل کا ہے۔ ویسے سننے میں غار میں رہنا کوئی بڑی وحشیانہ اور قدیم چیز لگتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے کئی غار بہت شاہانہ قسم کی زندگی رکھتے ہیں۔ (ذریعہ)

9۔ عیسائیوں کا انوکھا مسلک

Jesus-face-plam

چین میں عیسائیوں کا ایک ایسا مسلک اب بھی مانتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اب بھی زندہ ہیں اور چین میں ایک چینی عورت کے روپ میں جی رہے ہیں۔ “کلیسائے قادرِ مطلق” نامی یہ مسلک تبلیغ کرتا ہے کہ “دوسرا مسیح” ایک عورت ہے جو خود کو ” قادرِ مطلق” کہتی ہے۔ یہ گروہ سخت ناپسند کیا جاتا ہے اور بسا اوقات تو اسے ایک دہشت گرد تنظیم بھی قرار دیا گیا ہے۔ (ذریعہ)

10۔ چین کی “بچی کچھی عورتیں”

Sheng-nu

20 سال کے قریب کی عمر تک پہنچنے کے باوجود غیر شادی شدہ رہنے والے عورتوں کو چین میں شینگ نو کہتے ہیں یعنی بچی کچھی عورتیں۔ یہ اصطلاح گو کہ چین میں پیدا ہوئی اور اب بھی بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے لیکن اب ایشیا کے دیگر ممالک اور شمالی امریکہ میں بھی اس عمر تک غیر شادی شدہ رہنے والے عورتوں کو بیان کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ (ذریعہ)

11۔ چینی افواج کا مثالی نظم و ضبط

Chinese-soldier

ذرا یہ تصویر غور سے دیکھیں، اس فوجی کے کالروں کے اوپر دو سوئیاں نظر آ رہی ہیں؟ یہ چینی افواج کے ایک زیر تربیت سپاہی ہیں اور یہ سوئیاں اس لیے لگائی گئی ہیں تاکہ ان کی ٹھوڑی سیدھی رہے۔ ویسے یہ سوئیاں سپاہی کو تھکاوٹ کی وجہ سے سونے سے بھی روکتی ہیں۔ عوامی پیراملٹری پولیس کے افسران بہت سخت تربیت رکھتے ہیں اور اس کو یقینی بنانے کے لیے ان کی وضع قطع سخت اور بہترین ہوتی ہے۔ ان کے کالروں میں سوئیاں لگی ہوتی ہیں اور پشت پر صلیبیں۔ (ذریعہ)

12۔ تاریخ کا طویل ترین ٹریفک جام، 12 دن، 62 میل

60-Mile-Traffic-Jam-in-China

تاریخ کا طویل ترین ٹریفک جام چین میں رہا ہے جو 12 دن تک جاری رہا۔ بیجنگ کے مضافات میں پھیلے ہوئے اس ٹریفک جام کی طوالت 62 میل تھی۔ ٹریفک جام کے دوران گاڑیاں پورے دن بھر میں ایک میل سے کم فاصلہ طے کر پائیں، یہاں تک ڈرائیوروں کو وقت گزاری کے لیے تاش کھیلتے اور سڑک پر سوتے بھی دیکھا گیا۔ (ذریعہ)

13۔ “گٹر تیل” کا ٹوفو اور بکری کے پیشاب میں ڈبویا ہوا گوشت

Gutter-oil

“گٹر تیل” ایک عام اصطلاح ہے، جو پکانے کے اس تیل کے لیے استعمال ہوتی ہے جو مذبح خانوں اور چکنائی کھینچنے والے خاص آلات کے ذریعے گندے پانے کو ری سائیکل کرکے حاصل کیا جاتا ہے۔ متعدد چینی ادارے اور ریستوراں اپنے کھانے ایسے تیل میں پکاتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ چند ادارے تو بطخ کے گوشت کو بکری یا بھیڑ کے پیشاب میں ڈبو کر رکھتے تاکہ اس میں مخصوص خوشبو یا ذائقہ دے سکیں۔ (ذریعہ)

14۔ بیجنگ کی فضاء، گویا ایک دن میں 21 سگریٹ

air-pollution-in-china

چین کے دارالحکومت بیجنگ کی فضاء اتنی آلودہ اور زہریلی ہوچکی ہے کہ دنیا کے کسی اور حصے میں پے در پے تمباکو نوشی کرنے والا بھی سانس کے امراض کے خطرے کی زد میں اتنا نہیں جتنا کہ بیجنگ کے باشندے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ انہیں ہر وقت چہرے کو نقاب سے ڈھانپنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں آلودگی کا یہ عالم ہے کہ یہ فضائی آلودگی خلاء سے بھی نظر آتی ہے، اور دیوارِ چین نہیں آتی۔ (ذریعہ)

15۔ “کنوارے لڑکوں کے انڈے”

virgin-boy-eggs

ہر موسمِ بہار میں ڈونگ یانگ میں ایسے انڈے بطور خاص فروخت کیے جاتے ہیں جو لڑکوں کے پیشاب میں ابلے ہوئے ہوتے ہیں۔ انہیں “کنوارے لڑکوں کے انڈے” کہا جاتا ہے اور ایک خاص سوغات تصور کیا جاتا ہے جس کا شہروں میں خوب لطف اٹھایا جاتا ہے۔ یہ تک کہتے ہیں کہ اس کا صحت پر بہت مثبت اثر پڑتا ہے، جیسا کہ خون کی صفائی اور توانائی میں اضافہ۔ ان کی کشش میں مزید اضافہ یہ کہہ کر کیا جاتا ہے “ذائقہ بہار جیسا”! (ذریعہ)


متعلقہ خبریں


حیران کن: 72 سالہ عورت نے اپنے پہلے بچے کو جنم دے دیا وجود - جمعرات 12 مئی 2016

بھارت کی ایک 72 سالہ خاتون نے زندگی میں پہلی بار ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ دلجندر کور نامی خاتون نے دو سال تک آئی وی ایف علاج کروایا اور اپریل میں ایک لڑکے کو جنم دیا۔ ان کے شوہر کی عمر 79 سال ہے جبکہ ان کی شادی کو 46 سال گزر چکے ہیں۔ یوں دلجندر ماں بننے والی دنیا کی طویل العمر ترین...

حیران کن: 72 سالہ عورت نے اپنے پہلے بچے کو جنم دے دیا

مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر