وجود

... loading ...

وجود

کشمیری قیادت نظر بند

بدھ 09 اپریل 2025 کشمیری قیادت نظر بند

ریاض احمدچودھری

قابض حکام نے میر واعظ عمر فاروق کو سعدہ کدل سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت سے روکنے کے لئے آج ایک بار پھر گھر میں نظربند کردیا ہے۔ میرواعظ کو سعدہ کدل میں قرآنک ریسرچ انسٹی ٹیوب کے زیر اہتمام تقسیم انعامات کی ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شا کے دورے سے قبل غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔ وادی کشمیر میں سڑکوں پر متعدد ناکے قائم کیے گئے ہیں اور اچانک تلاشی کی مہم جاری ہے۔ بھارت کے غیرقانونی طورپر زیر تسلط جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے اور کالے قوانین نافذ کرکے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ ، پبلک سیفٹی ایکٹ، غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے اور دیگر کالے قوانین کے تحت حریت رہنمائوں، کارکنوں اور عام کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ان کے جائیدادیں ضبط کی جارہی ہیں، انہیں گرفتار اور نظربند کیا جارہا ہے اور دیگر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ یہ کارروائیاں عالمی برادری کیلئے چشم کشا ہیں۔ بھارت کی ایجنسیاں اور وزارت داخلہ اپنے زرخرید ایجنٹوں کے ذریعے حریت کانفرنس کے خلاف پروپیگنڈا کرکے اسے بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ وہ ہر قسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے آزمانے کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام رہے اور کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صرف گزشتہ گیارہ دن میں جنگلات میں آگ لگنے کے 94 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری کے حوالے سے شدید خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ ترال میں ایک دارالعلوم میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک بارہ سالہ طالب علم جاں بحق اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دارالعلوم شاہ ہمدان میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ دریں اثنا بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے علاقے سوڈل میں ایک 51 سالہ کشمیری شال فروش غلام حسن لون موٹرسائیکل کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کررکھاہے اور کالے قوانین نافذ کرکے حریت رہنمائوں اورکارکنوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس نے وقف بل کے ذریعے بھارت اور مقبوضہ جموںو کشمیر میں مسلمانوں اور وقف بورڈز کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کی سازش کی ہے تاکہ ان کی ثقافت اور تشخص کو مٹایا جاسکے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔یو این انسانی حقوق کمشنر وولکرترک نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر کہا کہ دنیا میں بیس سے زائد تنازعات جاری ہیں جن میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے۔بھارت میں قدغن والے قوانین کا استعمال کرکے کشمیریوں کے حقوق دبائے جا رہے ہیں۔ بھارتی ریاست منی پورمیں تشدد اور بے دخلی کے مسئلے کے حل کیلئے بھی بات چیت پر زور دیا، کشمیری نمائندگان نے بھی انسانی حقوق کونسل اجلاس میں بھارتی اقدامات پر مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہراسانی کا سامنا ہے، اور اس کے نتیجے میں بے جا گرفتاریاں اور شہری آزادیوں کی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے بھارت کے جمہوری دعووں اور کشمیری عوام پر جابرانہ قوانین کے نفاذ کے درمیان تضاد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یو اے پی اے جیسے قوانین خوف و ہراس پھیلانے اور اختلاف رائے دبانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرکے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے بھی یو این ایچ آرسی کی بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ میں جمہوریت کا نقاب اترنے پر شرمندہ ہونا چاہیے۔کشمیر کے وفد نے اجلاس میں اعلان کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر سے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ایک تیسری رپورٹ کی درخواست کریں گے تاکہ عالمی برادری کو بھارت کے مظالم سے آگاہ کیا جا سکے۔
بھارت کے غیرقانونی طورپر زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ میں 2کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔دونوں کو ضلع کے علاقے کرالہ پورہ میں ایک ناکے پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت امتیاز احمد نجار اور منیر احمد شیخ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ قابض حکام نے دعوی کیا ہے کہ ان کے موبائل فونز سے آزادی کے حق میں پوسٹرز برآمد ہوئے ہیں اور ان سے 3 موبائل فون بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
مقصد ہم خود ڈھونڈتے ہیں! وجود هفته 19 اپریل 2025
مقصد ہم خود ڈھونڈتے ہیں!

وقف ترمیمی بل کے تحت مدرسہ منہدم وجود هفته 19 اپریل 2025
وقف ترمیمی بل کے تحت مدرسہ منہدم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری وجود جمعه 18 اپریل 2025
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری

عالمی معاشی جنگ کا آغاز! وجود جمعه 18 اپریل 2025
عالمی معاشی جنگ کا آغاز!

منی پور فسادات بے قابو وجود جمعرات 17 اپریل 2025
منی پور فسادات بے قابو

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر