... loading ...
عمران خان کی حکومت گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر ہے
ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو غلط معلومات فراہم کی گئی ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے ، ان کو پراہ ہی نہیں ہے ۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او ارز بنائے ہیں، ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو غلط معلومات فراہم کی گئی ہے ،میں تو حیران ہوں وفاق ہم پر سیاسی مقدمات بنا رہا ہے ، ہمارے حق کے پیسے نہیں دیں رہے ، وفاق ہم پر کیسز بنا رہا ہے ، امن و امان صورتحال پر توجہ نہیں دیں رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ قرضوں پر قرضے لئے جا رہے ہیں ان کی کیا کارکردگی ہے ، پنجاب اشتہارات دے رہا ہے ، کارکردگی کچھ نہیں، میں بھی ویڈیوز بنانا شروع کردوں تو اس سے کیا کارکردگی ظاہر ہوگی۔وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد ان کی توجہ پی ٹی آئی پر ہے صرف، انہوں نے سارا زور ہم پر دیا، دہشتگردی نے دوبارا سر اٹھا دیا، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے ، ان کو پراہ ہی نہیں ہے ۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دہشت گردی صرف صوبے تک محدود نہیں رہے گی، پورے ملک میں پھیلے گی، کرم میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کام کرہے ہیں، کرم میں جن لوگوں نے حملہ کیا انکو چھوڑا نہیں جائے گا، ان کو دہشت گردوں کی طرح مارا جائے گا۔
طورخم بارڈر افغان فورسز کی جانب سے متنازع علاقے میں چوکیاں بنانے کی وجہ سے بند ہوا ہے ،پاکستان افغان عبوری حکومت سے طورخم بارڈر کا معاملہ سنجیدگی سے حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے لندن میں مقبوضہ کشمیر پر بیان کو مسترد کرتے ہیں، کشمیریوں کے صد...
بنوں کے گھناؤنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مقامی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے پاک فوج ریاست کی سلامتی کیلئے دہشت گردی کیخلاف ڈھال بنی رہے گی، مسلح افواج پاکستان کے عوا...
ڈیجیٹل یوتھ حب حتمی مراحل میں ہے جس کا اجراء رواں ماہ میں کر دیا جائے گا نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت سے با اختیار اور بر سر روزگار بنا ئیں گے، وزیر اعظم وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو مارکیٹ اور صنعتوں میں درکار ہنر اور کھپت کے مطابق تربیتی پروگرامز فراہ...
گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زیبو نے تفتیش میں اہم راز اگل دیے، تفتیشی رپورٹ کمانڈر زرین عرف کرنٹ تخریب کاری کے لیے پڑوسی ملک سے اسلحہ لاتا رہا ہے پاکستان میں دہشت گردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زیبو نے پڑوسی ملک سے مدد ملنے کا انکش...
چھ سال سے بل ادا نہیں کیے ، سب سوائل لائسنس کے بغیر زیرزمین پانی نکال رہا ہے 2018میں بحریہ ٹاؤن کراچی میں کارپوریشن نے کل59بوروں کی نشان دہی کی تھی بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی سب سے بڑی نادہندہ نکلی، رہائشی منصوبے کی انتظامیہ نے6...
حملہ آوروں نے دو بارود سے بھری گاڑیاں حفاظتی دیوار سے ٹکرا دیں ،خودکش دھماکوں کی وجہ سے حفاظتی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ،ایک مسجد اور رہائشی عمارت بھی تباہ 13بے گناہ شہری شہید، 32زخمی ہو گئے حملے میں افغان شہری براہ راست ملوث تھے ، شواہد سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حملے ...
ہمارا مقصد عسکریت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے سے روکنا ہے دہشت گردی کی تمام اقسام و اشکال سے جنگ جاری رکھیں گے ، وزیراعظم وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جوابی اظہارِ تشکر کر دیا۔ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان م...
عدالت فیصلہ دے چکی ہے سول نوعیت کے جرائم پر سویلینز کا کورٹ مارشل نہیں ہوسکتا، وکیل آرمی کا کیا کام ہوتا ہے ۔ آرمی کے کام میں ایگزیکٹو کہاں سے آگیا،آئینی بینچ کا استفسار فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے ک...
وفاقی کابینہ میں اضافہ ضمیر فروشوں کے لیے انعام ہے ، کچھ لوٹے ، کچھ بھگوڑے ہیں ہمارا اتحاد اپوزیشن سے ہے ، اگلے کچھ روز میں معاملات طے ہو جائیں گے، شبلی فراز ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہما...
عمران خان کے پیغام کے بعد پی ٹی آئی نے پھر جے یو آئی سے روابط بڑھانا شروع کردیے ہمارے بچوں کا اب پاکستان سے اعتماد اٹھ گیا ہے وہ اپنے مستقبل کے لیے باہرملک جاتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عمران خان کا سربراہ جے یو آئی (ف) کو پیغام د...
بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے ، بانی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے ،اسٹیبلشمنٹ کے ٹاؤٹ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افواہیں پھیلاتے ہیں، ان سے کوئی پوچھے ان کے سورسز کیا ہیں القادر کیس کا فیصلہ زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے ، ...
آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا، معیشت ایک سال پہلے ہچکولے کھا رہی تھی، بروقت اقدامات سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، حکومتی اتحادی جماعتوں کی ہمیں بھرپور حمایت حاصل ہے آج ادارے ایک ہی کشتی کے سوار ہیں، 5؍ارب ڈالر کیلئے آرمی چیف اور ہم دوست ممالک کے پاس گئے 2029تک ملک...