... loading ...
لاہور: عوام کی سہولت کے لیے لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کایونٹرز قائم کر دیئے گئے۔
زرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ سروسز 24/7 فراہم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کائونٹرز قائم کر دیئے ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور کے تین میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں، نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی، پیکو روڑ اور ساندہ میں شہری 24/7پاسپورٹ سروسز حاصل کر سکیں گے۔
قبل ازیں کراچی میگا سینٹرز میں بھی 10پاسپورٹ پراسیسنگ کانٹرز قائم کیے گئے تھے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ 24/7 پاسپورٹ سروسز کی فراہمی کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جائے گا، کراچی کے بعد لاہور میں بھی 24/7کائونٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ملک بھر کے نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کائونٹرز قائم کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔