... loading ...
کراچی: پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ، “حکومت کو پاکستان کے مثبت امیج بنانے اور خوشحالی کے لیے ہر موڑ پر پاکستانی نوجوان کا کلیدی کردار ہے۔
زرائع کے مطابق “ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی میں نوجوانوں کی تنظیموں، تاجروں اور نیشنل یوتھ کونسل سندھ کے اراکین اور اسپورٹس مین سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیراعظم کے ویژن پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت خالصتا میرٹ پر منتخب ہونے والے نوجوانوں کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔ پانچویں جنریشن وار کا حوالہ دیتے ہوئے،رانا مشہود نے کہا کہ کچھ ریاست مخالف عناصر کی جانب سے جان بوجھ کر پھیلائے جانے والے منفی اور پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے میڈیا کا کردار اہم رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے بین الاقوامی اداروں کی معاشی اشاریوں اور ریٹنگز میں بہتری وزیر اعظم کے وژن کے تحت حکومت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رانا مشہود نے بتایا کہ دولت مشترکہ میں سیکرٹریٹ حاصل کرنا نہ صرف پاکستان کے لیے باعث فخر ہے بلکہ آیندہ دونوں میں پاکستان اسلام آباد میں دولت مشترکہ کے وفد کی میزبانی بھی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دروازے تمام کامن ویلتھ ممالک کے لیے ہر شعبے میں کھولے جائیں گے۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان، سابق سینیٹر نہال ہاشمی اور سندھ یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق کے ہمراہ کراچی میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام یے تحت منتخب ہونے والے نوجوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی۔