... loading ...
ڈھاکہ۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ فارچیون باریسال اور ڈھاکہ کیپٹلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں کھلنا ٹائیگرز اور چٹاگانگ کنگز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں جس میں دنیا کے نامور کرکٹر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں میگا ایونٹ کے 21ویں میچ میں فارچیون باریسال اور ڈھاکہ کیپٹلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،فارچیون باریسال کی ٹیم کو تمیم اقبال لیڈ کریں گی اور ڈھاکہ کیپٹلز کی ٹیم کو لٹن داس لیڈ کریں گے۔
اسی روز ٹورنامنٹ کا 22ویں میچ میں کھلنا ٹائیگرز اور چٹاگانگ کنگز کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ کھلنا ٹائیگرز کی ٹیم کی قیادت مہدی حسن مرزا کریں گے جبکہ چٹاگانگ کنگز کی قیادت محمد متھن کریں گے۔
بی پی ایل کے دونوں میچز ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم، چٹاگانگ میں کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ 7 فروری کو ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا