وجود

... loading ...

وجود

عشق حقیقی

بدھ 15 جنوری 2025 عشق حقیقی

ایم سرور صدیقی

محبت بھی کیا چیزہے جس کے دل میں موجزن ہوجائے دنیا کا ہر عیش و آرام اس کے سامنے ہیچ ہوجاتاہے ،یہ جذبہ ہر جذبے پر حاوی ہے ۔درویش اپنی دھن میں کہے جارہاتھا ۔یہ الگ بات ہے کہ آج محبت اور ہوس میں لوگ تمیز کرنا بھول گئے ہیں۔ کہاں محبت جیسا لطیف جذبہ جہاں اپنی ذات کی نفی ہوجاتی ہے۔ کہاں ہوس صرف اپنے فائدے متعلق سوچتے رہنا ہوس انتہا درجے کالالچ ہے۔ محبت میں انسان صرف اپنے محبوب کے بارے میں سوچتاہے ۔ دھیرے دھیرے جلنے اور صندل کی آگ کی طرح سلگنے کااپنا ہی مزہ ہے۔ ہرطرح کا خوف ،ڈر،لالچ دل سے نکل جاتاہے انسان اپنی محبت کی خاطر پہاڑ سے بھی ٹکرانے سے نہیں ڈرتا۔غورکرو سوچو محبت میں مضطرب رہنا کیسا لگتاہے؟ یہ وہی جانتے ہیں جن کے دلوںمیں پیار کے گلاب کھل اٹھے ہوں۔درویش نے ادھرادھر نظردوڑائی اور بڑی متانت سے کہا محبت کے کئی درجے ہیں ،ہر درجے کا اپنا مقام ہے لیکن یارکھنے کی بات یہ ہے کہ عاشقِ صادق ہی اس کی معراج پر پہنچتے ہیں۔عشق ِ مجازی ہو یا عشق ِ حقیقی دونوںکی الگ الگ لذت ہے۔
پیار جب محبت میں تبدیل ہوتاہے تو خرد کوکچھ کچھ ہوش باقی رہتاہے مطلب یہ کہ محب اور محبوب صرف ایک دوسرے بارے سوچتے ہیں اس سے اگلا مقام عشق کاہے جہاں اپنے آپ سے بے نیازی کا عمل ہونا شروع ہوجاتاہے پھرجنوں تو عشق کی معراج ہے ،یہ وہ مقام ہے جہاں اپنی ذات کی نفی ہوجاتی ہے صرف محبوب یادرہتاہے ۔کاروبار ِزندگی کاپھر کہاں ہوش ہوتاہے ۔اس عالم میںاضطراب اتنا بڑھ جاتاہے کہ وحشت ہونے لگتی ہے۔ یہ کیفیت فنااللہ کی ہے ۔یہی کامل،اکمل اور مکمل عشق ہے ۔یہ عشق ہرکسی کا نصیب نہیں ہوتا۔دنیا دار اس کے گرد تک نہیں پہنچ سکتے ۔اسی بارے قادر مطلق کے فرمان کو علامہ اقبال نے اپنے مفہوم میں بیان کیاہے
ہاتھ ہے اللہ کا بندہ ٔ مومن کا ہاتھ
درویش نے بڑی گہری سانس لے کرکہا امام غزالی رحمة اللّٰہ علیہ سے روایت ہے ایک خوش پوش نوجوان اپنے باغ کو پانی دے رہا تھا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام وہاں سے گزرے ۔اس نے راستہ روک کر سلام عرض کیا پھر دست بستہ حضرت موسیٰ علیہ السلام سے التجا کی کہ اے اللہ کے نبی اب کی بار آپ اللہ سے ہم کلام ہوںتو میرے لئے دعا فرمائیں کہ اللہ پاک اپنی محبت میں سے ایک ذرہ محبت مجھے عطا فرمائے کیونکہ میں اس سے محبت کرتاہوں تاکہ میرے دل میں بھی اللہ کی محبت کی فروزاں ہوجائے۔یہ سن کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ تونے بہت بڑی بات کہہ دی ہے ،تیری یہ خواہش بڑی عجیب و غریب ہے تو ایک ذرہ محبت کا کبھی متحمل نہیں ہو سکتا۔ نوجوان نے دوبارہ التجا کی کہ پھر اللہ پاک مجھے اپنی محبت کا آدھا ذرہ ہی عطاکر دے ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے وعدہ کرلیاپھر آپ کوہ ِ طور پر تشریف لے گئے تو اللہ کے حضور نوجوان کی خواہش کااظہار کرکے دعا فرمائی کہ اے پروردگار تعالیٰ تو اسے پنی محبت میں سے نصف ذرہ
عطا فرما دے ۔اللہ تبارک تعالیٰ نے اس کی دعا قبول فرما لی پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام رخصت ہوگئے ۔کافی عرصہ بعد اس نوجوان کے مکان پر آپ کا گزر ہوا تو انہوں نے اس کے متعلق دریافت کیا تو لوگوں نے بتایا وہ پاگل اوردیوانہ ہو گیا ہے ۔اسے کچھ کھانے کا ہوش ہے نہ پینے کا۔ ایک خوش لباس نوجوان کی نہ جانے کیوں کایا پلٹ گئی۔ وہ پہاڑوں پر چلا گیا ہے ،نہ جانے وہاں کیا کرتاہے ؟ پھر موسیٰ علیہ السلام نے دعا فرمائی یاباری تعالیٰ وہ نوجوان مجھے دکھا دے۔ آپ کچھ دور ایک بیاباں سے گزررہے تھے کہ وہ نوجوان آپ کو نظر آگیا کہ وہ پہاڑکی ایک اونچی چوٹی پر کھڑا تھا ۔اس کے سر اور داڑھی کے بال بڑھ کر چھاتی سے آن ملے تھے، کپڑے جگہ جگہ سے پھٹے ہوئے تھے ۔نوجوان آسمان کی طرف منہ زور زور سے کچھ آوازیں دے رہا تھا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام بڑی مشکل سے اس کے قریب پہنچے زور سے اسے سلام کیا لیکن وہ خاموش ہی رہا ۔خالی خالی نگاہوں سے دیکھنے لگا اور کوئی جواب نہ دیا ۔آپ نے پھر فرمایا میں موسیٰ ہوں تو اس نوجوان نے کوئی جواب نہ دیا ۔اسی اثناء میںا للہ تعالی کی طرف سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو وحی فرمائی گئی کہ جس دل میں میری محبت کا نصف ذرہ موجزن ہوجائے وہ کیسے ہوش میں رہ سکتاہے۔ وہ تمہاری بات کیونکر سنے گا؟ مجھے قسم ہے میری عزت اور جلال کی کہ تو اس نوجوان کو آرے کے ساتھ اگر چیر بھی دے تو اس کو خبر بھی نہ ہو گی کہ تو کون ہے؟ درویش نے کہا عشق ِ حقیقی میں تو انسان فنااللہ ہوجاتاہے اولیاء کرام کا بھی یہی مقام ہے ۔دنیاوی لالچ،لوبھ ،جاہ و حشمت ان کے سامنے ہیچ ہوجاتی ہے۔ وہ اللہ سے لو لگاکر لوگوںکو انسانیت کی خدمت کادرس دیتے ہیں۔ بادشاہی سے رغبت ان کے مزاج میں نہیں رہتی۔ اسی لئے وہ جب اللہ کے حضور ہاتھ اٹھاتے ہیںتو ان کی دعا ردنہیں کی جاتی۔یہ تو اللہ کے نبی کا واقعہ ہے۔ ہمارے ارد گرد درجنوں واقعات اور کہانیاںبکھری بڑی ہیں دورنہ جائیں قیس کی ہی مثال لے لیجئے وہ ایک صحرا میں لیلیٰ لیلیٰ پکاررہاتھا ۔ایک شخص نے اسے جھڑکا کہ میں نماز پڑھ رہا تھا، تم پاگلوںکی طرح لیلیٰ لیلیٰ کی صدالگارہے تھے مجنوں کہیں کے۔۔۔ قیس نے کہا تم اللہ کی نماز پڑھ رہے تھے تم نے مجھے کیسے دیکھ لیا۔ حالانکہ بخدا میں نے تمہیں نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔ درویش نے بڑی متانت سے کہا یہ آپ سب کیلئے ایک درخواست ہے، اپنے دلوںکو محبت کا گہواربنالو۔ یقین جانو جہاں محبت موجزن ہوجائے ۔اس دل سے نفرت،کدورت اور لالچ کا خاتمہ ہوجاتاہے ۔آج کے ماحول میں یہ بہت ضروری ہے۔ محبت تو بھائی چارے کے فروغ میں بھی بڑی ممدو معاون ہے۔ اس سے ایک بہترین معاشرہ تشکیل دیاجاسکتاہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
عشق حقیقی وجود بدھ 15 جنوری 2025
عشق حقیقی

جیل کی موت یا کٹھ پتلی وزیر اعظم وجود بدھ 15 جنوری 2025
جیل کی موت یا کٹھ پتلی وزیر اعظم

لب ڈوبا ہوا ساغر میں ہے وجود منگل 14 جنوری 2025
لب ڈوبا ہوا ساغر میں ہے

دائرے میں سفر وجود منگل 14 جنوری 2025
دائرے میں سفر

ملک کی بقا اور سلامتی کا راستہ وجود منگل 14 جنوری 2025
ملک کی بقا اور سلامتی کا راستہ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر