... loading ...
کراچی : پاکستان ریلوے نے کراچی پورٹ سے پپری تک کے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد کراچی میں ٹریفک کے دبا کو کم کرنا اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔
یہ منصوبہ ڈی پی ورلڈ، این ایل سی اور پاکستان ریلوے کا ایک مشترکہ جوائنٹ وینچر ہے، جو سرمایہ کاری کے تحت مکمل کیا جائے گا۔آج اس منصوبے میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا گیا ہے جو پاکستان میں جدید، محفوظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔
منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف کارگو ٹرانسپورٹیشن کے عمل میں بہتری آئے گی بلکہ یہ ملک کی معاشی ترقی اور خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔
اس اہم موقع پر ڈی پی ورلڈ کے دفتر میں ایک بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں این ایل سی کے برگیڈیئر، ڈی پی ورلڈ کے ڈائریکٹر، اور ریلوے کراچی ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جناب محمد ناصر خلیلی نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر ڈپٹی ڈویژنل سپریٹنڈنٹ محمد فرحان اعوان اور ڈی ٹی ا پورٹ اسحاق بلوچ بھی موجود تھے یہ منصوبہ کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کے دبا کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔