... loading ...
اسلام آ باد : سابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں ون آن ملاقات جاری ہے۔
زرائع کے مطابق کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل آئے، بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ون آن ون ملاقات ہورہی ہے۔
مذاکراتی کمیٹی کے ارکان اسد قیصر، عمر ایوب، علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، وکیل فیصل چوہدری بھی اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں شامل ہیں، کمیٹی کے دو ارکان حامد خان اور سلمان اکرم راجہ تاحال اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ون آن ون ملاقات کے باعث مذاکراتی کمیٹی کے ممبران عمر ایوب، اسد قیصر، حامد رضا، علامہ ناصر عباس کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں بٹھایا گیا، کمیٹی چاروں ممبران کو کچھ دیر بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کانفرنس روم بھجوایا جائے گا۔
اسد قیصر، علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور سینیٹر ناصر عباس ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کریں گے۔ ملاقات میں چاٹر آف ڈیمانڈ پر حتمی اجازت بھی لی جائے گی۔
قبل ازیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے باضابط طور پر پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کی۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں رہنماؤں کے پیغام سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، اسپیکر نے صرف پیغام رسانی کا کردار ادا کیا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے حکومت ملاقات کروا دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے درمیان رابطہ قائم ہونے کے بعد عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے امکانات روشن ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات کے معاملے پر عمر ایوب کے پیغام کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر اور عمر ایوب سے رابطہ کیا۔مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور ایاز صادق کا رابطہ، عمران خان سے 2 روز میں ملاقات متوقعذرائع کے مطابق عمر ایوب نے اسپیکر ایاز صادق کو آج دن میں موبائل پر میسج بھیجا تھا۔
اسپیکر ایاز صادق کے رابطہ کرنے پر پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر بات چیت کی جس پر ایاز صادق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانا پہلے بھی میری ذمہ داری نہیں تھی اور اب بھی نہیں ہے تاہم مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کروانے کی کوشش کروں گا۔
پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم جیل میں ملاقات کے بعد اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں جبکہ تیسرا دور بدھ کو ہونا ہے۔