... loading ...
اسلام آباد: جلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ سینیٹر راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس عوام کی طاقت ہے، پاکستان کی عزت اور وقار کی خاطر مذاکرات کامیاب ہونا ضروری ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس کا فیصلہ ملک کے مستقبل سے جڑا ہے، دیگر ممالک میں اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں تاکہ ملک کا امیج اچھا جائے، ہمارے ملک میں اربوں روپے لگا کر ملک کا امیج خراب کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9مئی میں جس نے 2 بول بولے، ان کو معافی مل گئی، پاکستان کے آئین سے بھی عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے، مذاکرات کا وقت بہت اہم ہے، ملک سینڈوچ بنتا جا رہا ہے، اس وقت جو ملک کی صورتحال ہے، اس میں پاکستان کو بچانے کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں۔
راجا ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا عمل خوش آئند ہے، یہ مذاکرات پاکستان کی تحریک کے اہم مذاکرات ہیں، بانی پی ٹی آئی نے موقع دیا ہے اس کو دیکھنا چاہیے۔